DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Electricity Restored After Two Months as Stolen Transformer Replaced in Dhok Subedar Ali Akbar, Smot

سموٹ کے علاقےڈھوک صوبیدار علی اکبردو ماہ بعد بجلی بحال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29 مارچ 2026) — سموٹ کے علاقے ڈھوک صوبیدار علی اکبر میں تقریبا دو ماہ بعد بجلی بحال کر دی گئی ہے، جہاں بیول سب ڈویژن نے ہفتہ کے روز نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوری کے اوائل میں علاقے کا ٹرانسفارمر چوری ہو گیا تھا جس کے باعث پورا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا تھا۔ اس واقعے کی ایف آئی آر بھی تھانہ کلر سیداں میں درج کروائی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود ائیسکو حکام کی جانب سے نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے میں تاخیر کی گئی، جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں۔

بالآخر مسلسل شکایات اور عوامی دباؤ کے بعد ائیسکو اہلکاروں نے حرکت میں آتے ہوئے نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا، جس سے علاقے میں بجلی بحال ہو گئی۔

اس موقع پر شکایت کنندہ چوہدری کلیم رسول بھی موجود تھے، جنہوں نے مسئلے کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے معاملات میں تاخیر سے گریز کیا جانا چاہیے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 29 March 2026) — After a prolonged delay of nearly two months, electricity has finally been restored to the residents of Dhok Subedar Ali Akbar, located in the Samot area, as the Beval Sub-Division installed a new transformer on Saturday.

According to details, the previous transformer in the locality was stolen in early January, leaving the entire neighbourhood without electricity. A First Information Report (FIR) regarding the theft had been registered at the local police station in Kallar Syedan shortly after the incident.

Despite the registration of the case, residents faced continuous hardship as the concerned authorities from IESCO failed to install a replacement transformer for several weeks. The delay caused significant inconvenience, especially during the winter months.

However, following repeated complaints and public pressure, IESCO officials finally took action and installed a new transformer, restoring electricity to the area.

Complainant Chaudhry Kaleem Rasool was also present at the site during the installation and expressed satisfaction over the resolution of the issue, though he emphasised that such delays should be avoided in the future.

مسافر گاڑی میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

Driver Booked for Installing Unsafe CNG Cylinder in Passenger Vehicle on Punjab Highway

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29 مارچ 2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی خرم شہزاد نے دوران ناکہ بندی مسافر گاڑی میں زنگ آلود اور غیر معیاری سی این جی گیس سلنڈر نصب کرنے پر ازادکشمیر جاتی مسافر گاڑی کے ڈرائیور اسناد احمد سکنہ پلندری (آزاد کشمیر) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Prominent Businessman Sheikh Asad Nisar Launches “Gold House” in Bahria Town Islamabad

معروف کاروباری شخصیت شیخ اسد نثار نے بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں “گولڈ ہاؤس” کا افتتاح کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29 مارچ 2026) —کلرسیداں کے معروف کاروباری شیخ اسد نثار نے بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں گولڈ ہاؤس کے نام سے نیا کاروبار شروع کیا جس کی افتتاحی تقریب میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ کلرسیداں چوہدری ضیارب منہاس،راجہ اسامہ سرور کے فوکل پرسن شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،ماسٹر چوہدری عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری مون، شیخ زین اخلاق،شیخ عبدالہادی و دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کا آغاز، عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی شروع

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29 مارچ 2026) — ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کے لیے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے،کلر سیداں شہر اور گردونواح میں گھر گھر جا کر گھرانہ جات کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد ہر گھرانے کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے تاکہ شہریوں کی صحت سے متعلق ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھ کر بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس دوران ٹیمیں نہ صرف ڈیٹا اکٹھا کریں گی بلکہ شہریوں کو ماں اور بچے کی صحت،متوازن غذا، حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت، خاندانی منصوبہ بندی، صفائی ستھرائی اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کریں گی۔

Malik Qamar Saleem Dies of Heart Attack During Religious Gathering

مذہبی تقریب کے دوران دل کا دورہ، نلہ مسلماں کے ملک قمر سلیم انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29 مارچ 2026)—نلہ مسلماناں کے ملک قمر سلیم انتقال کر گئے وہ ایک مذہبی تقریب میں موجود تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا انہیں چند کلومیٹر دور دوبیرن کلاں ایک نجی کلینک پر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی نمازجنازہ بروز اتوار دن دس بجے موہڑہ کنواں نلہ مسلماناں میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button