کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28 مارچ 2026)—کلر سیداں کے سابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر قیصر محمود ستی اور راوت پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اعجاز قریشی کو ترقی دے کر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔
ان افسران کو ان کے نئے عہدے کے بیجز پیر کے روز لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں باضابطہ طور پر لگائے جائیں گے۔ کلر سیداں اور راوت کے شہریوں نے دونوں افسران کو ان کی شاندار ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
دریں اثنا، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی کے ہمراہ قیصر محمود ستی سے ملاقات کی اور انہیں محکمانہ ترقی پر مبارکباد دی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | March 28, 2026): Former Station House Officers (SHOs) of Kallar Syedan Qaiser Mehmood Satti and Rawat police stations Inspector, Ejaz Qureshi, have been promoted to the rank of Deputy Superintendent of Police (DSP).
The officers will officially receive their new rank badges during a ceremony scheduled to be held in Lahore on Monday. Citizens of Kallar Syedan and Rawat have extended their heartfelt congratulations to both officers on their well-deserved promotions.
Meanwhile, provincial leader of Jamiat Ulema-e-Islam, Maulana Ehsanullah Chakkialvi, along with Peace Committee member Masood Ahmed Bhatti, met with Qaiser Mehmood Satti and congratulated him on his departmental promotion.
دو ماہ گزرنے کے باوجود چوری شدہ ٹرانسفارمر نصب نہ ہو سکا، بیول میں شہری کم وولٹیج سے پریشان
Two Months On, Stolen Transformer Yet to Be Replaced in Bewal, Residents Suffer Low Voltage
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28 مارچ 2026)—ائیسکو سب ڈویژن بیول کی نااہلیاں اپنے پورے عروج پر،دو ماہ قبل چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کے بدلے میں ابھی دوسرا ٹرانسفارمر نصب نہ ہو سکا محکمہ لیت و لعل سے کام لے رھا ہے نوجوان سماجی کارکن چوہدری کلیم رسول نے ایک بیان میں کہا کہ تیرہ جنوری کو کلرسیداں کی یوسی سموٹ کی ڈھوک صوبیدار علی اکبر میں نصب بجلی کا ٹرانسفارمر نامعلوم چوروں نے چرا لیا تھا جس کی ایف آئی آر بھی تھانہ کلرسیداں میں درج ہے دو ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا آئیسکو سب ڈویژن بیول اور ایکسیئن گوجرخاں اس کی جگہ دوسرا ٹرانسفارمر نصب نہ کرسکے ابادی کو ملحقہ ٹرانسفارمر سے منسلک کردیا گیا جس سے کم وولٹیج کی شکایات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے بجلی کے آلات بھی جل رہے ہیں رابطہ کرنے کے باوجود ایس ڈی او بیول اور ایکسیئن گوجرخاں حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں دو ماہ بعد بھی ٹرانسفارمر کا نصب نہ ہونا بیول سب ڈویژن کے ایس ڈی او اور عملے کی برترین نااہلی کا شاہکار ہے انہوں نے سی ای او ائیسکو اسلام آباد سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دو ماہ تک حیلے بہانے کرنے پر زمہ دار ایس ڈی او کے خلاف کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے
Concerns Rise Over Students’ Disorderly Celebrations on Last Day of School
آخری اسکول ڈے پر طلبہ کے ہنگامہ خیز رویے پر تشویش، تعلیمی اداروں سے اصلاحی اقدامات کا مطالبہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28 مارچ 2026)—ہمارے جدید تعلیمی ادارے ڈگریاں دیتے ہیں یہ بچوں کی فکری رہنمائی اور تربیت کس طرح کرتے ہیں اس کا اظہار ہائی سکولوں اور کالجز سے فارغ ہونے والے طلبہ طالبات کے آخری اسکول ڈے سے ہوتا ہے جب نوجوان لڑکے تمام کاپیوں اور کتابوں کو سڑک پر ریزہ ریزہ کرکے گھروں کو جاتے ہیں ایسے میں ان کیوٹرسائیکلوں سے بانسریاں نکلی ہوتی ہیں یہ اودھم مچاتے ہلہ گلہ کرتے مادر پدر آزادی کا جشن مناتے گھروں کو روانہ ہوتے ہیں جس راستے سے گزرتے ہیں وہاں شور شرابہ اور گند ڈالنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں ایک دوسرے کے یونیفارم پر مختلف عبارتیں تحریر کرکے اپنے تعمیافتہ ہونے کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں یہ صورتحال اصل میں والدین اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامیہ کے لیے فوری انسدادی کاروائی کا تقاضا کرتی ہے تعلیم کے حصول کے بعد اس کا مظاہرہ ہلہ گلہ اور دوسروں کا سکون غارت کر کے ہی کیوں کیا جاتا ہے ان تعلیمی اداروں کو اس بابت کو متفقہ پالیسی مرتب کرنے پر کام کرنا چاہیے
Illegal and Substandard CNG Cylinders Found in Passenger Vans During Highway Check
ہائی وے چیکنگ کے دوران مسافر گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی سلنڈر برآمد، ڈرائیور گرفتار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28 مارچ 2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی نے ناکہ بندی کے دوران دو مسافر گاڑیوں کو روک کر جانچ پڑتال کی تو گاڑیوں میں لیڈیز سیٹ کے نیچے زنگ آلود اور غیر معیاری سی این جی نصب پائے گئے جس پر ڈرائیور ماجد حسین سکنہ کلر سیداں اور اعجاز سکنہ گوجرخان کیخلاف الگ الگ استغاثے مرتب کر کے انہیں کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Kallar Syedan Police Detain an Afghan National from Chauk Pindori
کلر سیداں پولیس نے چوکپنڈوری سے افغان شہری کو حراست میں لے کر مہاجر کیمپ منتقل کردیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28 مارچ 2026)—کلرسیداں پولیس نے چوکپنڈوری سے افغان شہری دابر کو حراست میں لے کر راولپنڈی کے مہاجر کیمپ منتقل کردیا