DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Raja Osama Sarwar Applauds Pakistan’s Political-Military Leadership
راجہ اسامہ سرور نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو سراہا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27 مارچ 2026)—وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ ہماری خوش بختی ہے کہ آج ہماری سیاسی عسکری قیادت کی ولولہ انگیز قیادت کے باعت دنیا میں آج ہماری بات کو سنا اور مانا جاتا ہے ہماری قیادت نے اپنی اہلیت کا لوھا دنیا بھر میں منوایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام کو سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی رہائشگاہ بھٹھی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران امریکہ جنگ بندی کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رھا ہے ہم خطے اور دنیا میں امن کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان آج اسلامی امہ کی قیادت کر رھا ہے پاکستان امن کا خواہاں ہے قوم اطمینان رکھے پاکستان ایران میں جنگ کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ملک کو محفوظ بنایا دشمن کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں پاکستان آج محفوظ ہاتھوں میں ہے پوری قوم سیاسی عسکری قیادت میں متحد ہو کر دنیا میں امن کے قیام کو ممکن بنائے گی کل تک جو ملک ڈیفالٹ ہو رھا تھا آج وہ دنیا کی قیادت کر رھا ہے یہ صورتحال ہم سب کے لیے باعث مسرت و اطمینان ہونی چاہیے انہوں نے زور دیا کہ یہ وقت ہے کہ پوری قوم یکسو ہو کر داخلی اتحاد کو مستحکم کرے اور حاسدوں و دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائے ہماری افواج نے ایک ہی وقت بھارت کے دانت کھٹے کیے فتنہ خوارج اور دیگر دھشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام تمام یوسیز میں جاری ہیں جلد اس میں تیزی لائیں گے کارکنان مسلم لیگ ن کے پرچم تلے متحد رہیں، رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ راجہ ندیم نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں ہمارے مقابلے میں الیکشن لڑا مگر ان کی جماعت سے محبت ہے کہ یہ آج مسلم لیگ ن میں ہیں اگلے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں معقول فنڈز مختص کریں گے انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ کے گھٹنے جھکا دہے اسے اللہ کی مدد نصرت حاصل ہے ہماری سیاسی عسکری قیادت کی مدبرانہ قیادت میں آج قوم راتوں کو سکھ کی نیند سوتی ہے ہمیں اپنی سیاسی و عسکری قیادت پر فخر کرنا چاہیے،تقریب کے میزبان راجہ ندیم راجہ ندیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن ہمیں میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتا تو اس کا کریڈٹ میاں شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی مصالحتی کوششوں سے ایران امریکہ جنگ بند ہو کر رہے گی ہمارے ارکان اسمبلی پسماندگی کے خاتمے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں مگر اس میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا،جے یو آئی کے مولانا احسان اللہ چکیالوی، چوھدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،کیپٹن محمد معروف،راجہ طارق محمود،بابو ظفر اقبال،ارشد محمود بھٹی نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 27, 2026) — Federal Parliamentary Secretary Raja Osama Sarwar praised Pakistan’s political and military leadership for its strong and respected position on the global stage, stating that the world now listens to and acknowledges the country’s voice. He made these remarks while addressing an Eid Milan gathering held Thursday evening at the residence of former UC Dobiran Kalan Chairman Raja Nadeem Ahmed in Bhatti.
Raja Osama highlighted Pakistan’s efforts to mediate a ceasefire between Iran and the United States, stressing that Pakistan seeks peace both regionally and internationally. “Pakistan today is leading the Islamic Ummah and desires peace. The nation can rest assured that our leadership is working to end conflict in Iran,” he said.
He also lauded the Pakistan Armed Forces for securing the country, stating that no adversary dares to challenge Pakistan. “Our nation, united under political and military leadership, can contribute to global peace. What was once a country facing default is now a leading voice in the world, and this is a matter of pride for all of us,” he added.
Raja Osama urged the nation to strengthen internal unity and thwart the designs of envious rivals. He emphasised ongoing military operations against terrorists and highlighted that development projects across all UCs will be accelerated.
Member of the Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed praised Raja Nadeem Ahmed for joining the Pakistan Muslim League-N despite contesting elections as an independent in the past. He assured that significant funds will be allocated in the upcoming budget for the Annual Development Program.
Raja Nadeem Ahmed, the host of the event, echoed the sentiment, stating that enemies can no longer threaten Pakistan and credited Prime Minister Shehbaz Sharif and Army Chief Field Marshal Syed Asim Munir for the nation’s security. He expressed confidence that Pakistan’s mediation will soon help end the Iran-US conflict.
The event also featured speeches from Muhammad Zarif Raja, member of the Pakistan Film Censor Board; Maulana Ihsanullah Chakyalvi of JUI; Advocate Chaudhry Asad-ur-Rehman; Captain Muhammad Maroof; Raja Tariq Mahmood; Babu Zafar Iqbal; and Arshad Mahmood Bhatti.
کلر سیداں کی عدالت نے منشیات کے مجرم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی
Kallar Syedan Court Sentences Drug Offender to 10 Years Imprisonment and Fine
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27 مارچ 2026)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم ولی اللہ کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں 6 مئی 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا عدالت نے ملزم کو دس سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
PML-N Leader Chaudhry Tanveer Akhtar Shirazi Returns from Umrah, Receives Congratulations
مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر اختر شیرازی عمرہ مکمل کرکے وطن واپس، مبارکبادیں وصول کیں




