DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: SP Highway Patrol Orders Strict Action on Traffic Violations During Surprise Visit

کلر سیداں: ایس پی ہائی وے پٹرولنگ کا اچانک دورہ، ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کے احکامات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26 مارچ 2026)— پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ایس پی غازی فیصل سلیم نے روات کلرسیداں روڈ پر قائم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کا اچانک دورہ کیا اور چبوترہ کے قریب قائم ناکہ پوائنٹ پر خود موجود رہ کر چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورانِ دورہ ایس پی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس کے نتیجے میں متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے گئے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر انچارج چوکی چوہدری عامر علی، سب انسپکٹر محمد سفیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 26, 2026) — SP Punjab Highway Patrol, Ghazi Faisal Saleem, paid a surprise visit to the Highway Patrol Post at Chowk Pindori on the Rawat–Kallar Syedan Road, where he personally reviewed checking procedures at a checkpoint near Chabutra.

During the visit, the SP issued strict instructions to take action against motorcyclists riding without helmets and drivers not using seat belts. As a result, several violators of traffic laws were fined on the spot.

He directed officers and personnel to ensure strict enforcement of traffic regulations and made it clear that negligence would not be tolerated under any circumstances.

In charge Post Chaudhry Aamir Ali, Sub-Inspector Muhammad Safeer, and other officials were also present during the visit.

کلر سیداں: راجہ ندیم احمد کی عید ملن پارٹی، ن لیگی رہنماؤں کی شرکت متوقع

Kallar Syedan: Raja Nadeem Ahmed to Host Eid Gathering, PML-N Leaders Expected to Attend

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26 مارچ 2026)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے آج بروز جمعرات 5 بجے شام موضع سکوٹ گاؤں بھٹھی موضع سکوٹ میں ڈیرہ راجہ ندیم احمد پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد و دیگر شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button