DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: 25-Year-Old Rashid Mahmood Killed in Shooting in Kahuta, Police Launch Investigation

کہوٹہ: فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان راشد محمود جاں بحق، پولیس تفتیش میں مصروف

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 24 مارچ 2026) — تھانہ کہوٹہ کے علاقے ڈنگور سیداں میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ نوجوان راشد محمود جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عامر نفری اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ مقتول کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا۔

مقتول کے والد وزیر محمد کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | March 24, 2026) — A 25-year-old man, Rashid Mahmood, was shot dead yesterday in the Dungar Syedan area of Kahuta police jurisdiction.

Following the report, DSP directed SHO Kahuta, Aamir Nifri, and his team to reach the scene immediately. The victim’s body was taken into custody and transferred to Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta, for post-mortem.

A case has been registered at Kahuta police station under the complaint of the victim’s father, Wazir Muhammad, and investigations are currently underway. Police have also tightened security in the area.

کہوٹہ: ستھرا پنجاب صفائی ٹیم کو دھمکیاں دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

Case Registered Against Man Threatening Suthra Punjab Sanitation Team in Kahuta

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 24 مارچ 2026) — تھانہ کہوٹہ کی پولیس نے ستھرا پنجاب صفائی ٹیم کو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عنصر حفیظ نامی شہری نے درخواست دی کہ وہ محلہ کراچی سکول کلر روڈ کا رہائشی ہے۔ گزشتہ روز سی او میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی ہدایت پر سپروائزر ندیم اور ان کی صفائی ٹیم کو مذکورہ علاقے میں صفائی کے لیے بھیجا گیا، اور وہ خود بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

درخواست گزار کے مطابق جیسے ہی صفائی ٹیم موقع پر پہنچی، عدنان نامی شخص نے آ کر انہیں گلی کی صفائی سے روک دیا اور انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر پسٹل نکال کر ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر صفائی کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Motorcyclist Killed Near Kundan in Traffic Accident; Case Registered Against Prado Driver

کہوٹہ: کنڈاں کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، پراڈو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 24 مارچ 2026) — کنڈاں کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جان بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جس کے بعد پراڈو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، درخواست گزار باسط صغیر نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی کاشف ضمیر اور کزن عمر اسلم عید کے سلسلے میں اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ جب وہ کنیل کے مقام پر پہنچے، تو سامنے آنے والی تیز رفتار پراڈو نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری۔

حادثے کے نتیجے میں عمر اسلم موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ کاشف ضمیر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ سے شدید تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

پولیس تھانہ کہوٹہ نے پراڈو ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کے الزامات میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Three Youth Injured in Collision Between Rickshaw and Motorcycle Near Thanda Pani, Kahuta

کہوٹہ: کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں تین نوجوان زخمی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 24 مارچ 2026) — تھانہ کہوٹہ کے علاقے ٹھنڈا پانی کے قریب کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

Motorcycle Stolen Near Machhli Chowk, Kahuta; Police Investigating

کہوٹہ: مچھلی چوک کے قریب موٹر سائیکل چوری، پولیس تفتیش میں مصروف

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 24 مارچ 2026) — پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقے مچھلی چوک نزد جنگل ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل چوری ہونے کی واردات پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب کے اہلکار صبح اپنی ڈیوٹی کے دوران موٹر سائیکل کھڑی کرکے کام میں مصروف ہو گئے۔ شفٹ مکمل ہونے پر واپس آنے پر انہیں موٹر سائیکل غائب ملی۔ متاثرہ شخص کے مطابق یہ موٹر سائیکل کوئی نامعلوم چور لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Eid-ul-Fitr Celebrated with Religious Zeal in Kahuta; Major Congregations Held Safely

کہوٹہ: عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، نماز عید میں بڑی تعداد میں شرکت

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 24 مارچ 2026) — ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بہترین سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ او کہوٹہ، میونسپل آفیسر اور ماجد ستی انچار ج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ نے اجتماعی اجتماعات میں مکمل نگرانی کی۔ عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع دربار عالیہ بگہار شریف میں ہوا، جہاں نماز عید صاحبزادہ عمیرہاشم نے پڑھائی۔ دوسرا بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں ہوا، جس میں مولانا ادریس ہاشمی نے نماز عید پڑھائی۔ تیسرا اجتماع مرکزی جامع مسجد امیر حمزہ محلہ راجگان میں ہوا، جہاں مولانا عبد اللہ عباسی نے نماز عید پڑھائی۔

علاقے کی دیگر مساجد اور عیدگاہوں میں بھی نماز عید باقاعدگی سے ادا کی گئی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button