DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: 16 Afghan Nationals Held for Illegal Stay, Including Women and Children

کلر سیداں میں غیر قانونی مقیم 16 افغان شہری گرفتار، خواتین اور بچے بھی شامل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 مارچ 2026)—کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی اظہر حسین نے 16 غیر قانونی قیام پزیر افغانیوں کو حراست میں لے لیا جن میں دو خواتین اور پانچ بچیاں بھی شامل ہیں حراست میں لیے گئے تمام افراد افغان شہری تھے جن کے پاس پاکستان میں قیام کی منظور شدہ اجازت نہ تھی جس پر انہیں حراست میں لے کر ریفیوجی مرکز راولپنڈی منتقل کردیا گیا جن میں خواتین اور بچوں سمیت شمس الرحمان ولد عبدالرحمان،حبیب الرحمان،قاسم،نقیب اللہ،ماہر،محمد ہارون،غلام محمد،عبدالمنان اور حسن گل بھی شامل ہیں

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 24, 2026) — Police in Kallar Syedan have detained 16 Afghan nationals for residing in Pakistan without legal permission.

According to details, ASI Azhar Hussain of Kallar Syedan Police carried out an operation during which the individuals were taken into custody. Among those detained were two women and five young girls. All individuals were Afghan citizens and did not possess valid documents authorising their stay in the country.

The detainees, including Shams ur Rehman, son of Abdul Rehman, Habib ur Rehman, Qasim, Naqeebullah, Mahir, Muhammad Haroon, Ghulam Muhammad, Abdul Mannan, and Hassan Gul, were shifted to a refugee center in Rawalpindi following their arrest.

Authorities stated that legal procedures are being followed in accordance with immigration laws.

کلر سیداں میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، بڑے اجتماعات اور خصوصی دعائیں

Eid-ul-Fitr Celebrated with Religious Zeal in Kallar Syedan, Large Congregations Held

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 مارچ 2026)—کلرسیداں اور گردونواح میں عید الفطر پورے مذہبی جوش خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی عید کے اجتماعات میں ملک پاکستان کی بقا سلامتی ترقی اور مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں کلرسیداں شہر میں جامعہ غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد سنہری،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ مسجد شیخاں،جامعہ مسجد نوشاہی،جامعہ مسجد بلال،جامعہ مسجد قرطبہ،جامعہ مسجد مدنی،جامعہ مسجد فیضان مدینہ،جامعہ مسجد ربانی،جامعہ مسجد نور میں بڑے اجتماعات ہوئے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مساجد کو جانے والے تمام راستوں کو صفائی کے بعد چونا ڈالا گیا پنجاب ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق اور سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود نے عید کلرسیداں شہر کی بستی سروھا میں اپنی فیملی کے ساتھ بسر کی ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق نے عید اپنے گاؤں سموٹ چوہدریاں میں گزاری جبکہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے نمازعید جامعہ مسجد علی المرتضی آستانہ عالیہ کلرسیداں میں ادا کی اور ملک بھر سے آنے والے عقیدتمندوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔

Two Children Injured in Shooting While Playing in Kallar Syedan

کلر سیداں میں کھیل کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 مارچ 2026)—کھیل کے دوران گولیاں لگنے سے دو بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔پولیس کے ڈی ایف سی کامران یعقوب کے مطابق وہ بسلسلہ چیکنگ و پڑتال کرایہ داران،افغان باشندگان ممیام باغ جمیری موجود تھا کہ اسی دوران انجم شہزاد کے مکان کے سامنے بچے کھیل رہے تھے جہاں سے فائرنگ کی آواز سنائی دی جس پر میں موقع پر پہنچ گیا اور دیکھا دو چھوٹے بچے 15 سالہ فرحان اور ساڑھے 8 سالہ عبدالصمد مضروب پڑے ہوئے تھے فرحان کے دائیں پاؤں جبکہ عبدالصمد کی دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر فائر لگے ہوئے تھے،پولیس کے مطابق انجم شہزاد نے بابت قتل فرحان اور عبدالصمد پر فائر کر کے ناحق زخمی کیا ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے

کلر سیداں میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر محنت کش جاں بحق

Laborer Dies After Falling from Under-Construction Building in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 مارچ 2026)—36 سالہ محنت کش زیر تعمیر تین منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔رازق نامی محنت کش کلر سیداں کے قریب صادق آباد میں زیر تعمیر تین منزلہ عمارت میں شٹرنگ کا کام کر رہا تھا کہ اسی دوران شٹرنگ ٹوٹنے سے وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ہفتہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

Asma Naz Abbasi Visits THQ Hospital Kallar Syedan, Directs Improvement in Healthcare Services

اسماء ناز عباسی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ، طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 مارچ 2026)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اسماء ناز عباسی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او اور ایم۔ایس بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے زیر تعمیر ٹراما سینٹر کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

Ghazanfar Ali Bhatti of Choa Khalsa Passes Away; Prominent Local Leaders Attend Funeral

چوآخالصہ کے رہائشی غضنفر علی بھٹی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں مقامی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 مارچ 2026)—چوآخالصہ شہر کے غضنفر علی بھٹی انتقال کر گئے نمازجنازہ میں دربار حسینی چوآخالصہ کے سجادہ نشین پیر حسن ناصر نقوی،دربار سید بہادر علی شاہ قلندر کے سجادہ نشین سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ پیر سید راحت علی شاہ،شیخ غلام شبیر،اسحاق حیدری،طاہر محمود بھٹی،سجاد حیدر بھٹی،راجہ طارق،قمر بھٹی،راجہ جہانزیب کیانی،عمران عباسی،شیخ شاہد محمود،سید ضیا الحسن شاہ،خان حفیظ خان،ماسٹر رمضان گجر، شیخ مستحسن علی، قاضی سہیل افتخار،فاروق حسن خان،عثمان عباسی و دیگر نے شرکت کی۔

News in brief…

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 مارچ 2026)—انجمن تاجران کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نعیم بنارس نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کی مبارکبادی دی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 مارچ 2026)—مقامی صحافی شیخ قمراسلام سعودی عرب روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت کی اور ملک و دوست احباب کے لیے دعائیں کیں۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 مارچ 2026)—بزم نوائے ادب کلر سیداں کے زیر اہتمام عید ملن پوٹھوہاری شعری نشست،خطہ پوٹھوہار کے معروف ادیب،شاعر،ریڈیوٹی وی کے کمپئیر محمد عظمت مغل کی صدارت میں کلر سیداں میں منعقد ہوئی۔معروف شاعر قدرت حسین قدرت مہمان خصوصی تھے۔میزبانی کے فرائض عابد حسین جنجوعہ نے سرانجام دئیے۔اس موقع پرمعین الدیں،عابد حسین جنجوعہ،قدرت حسین قدرت اورمحمد عظمت مغل نے پوٹھوہاری کلام پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button