DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan, Naralai: Eid Joy Turns to Mourning as Burned Children Succumb After Gas Leak Tragedy
موہڑہ ٹھاکرہ (داخلی نڑالی) گیس لیکج سانحہ، عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، محمد فیصل کے دونوں بچے دم توڑ گئے

دولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نجیب جرال، 24 مارچ 2026) —موہڑہ ٹھاکرہ میں پیش آنے والے دلخراش گیس لیکج حادثے کے اثرات ابھی ختم نہ ہو سکے کہ ایک اور اندوہناک خبر نے علاقے کو سوگ میں ڈبو دیا۔حادثے میں جھلسنے والے محمد فیصل کے معصوم بچے یکے بعد دیگرے زندگی کی بازی ہار گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، فیصل کی پانچ سالہ بیٹی امیرہ فاطمہ عیدالفطر سے ایک دن قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جبکہ تین سالہ بیٹا محمد مہراب عید کے دوسرے روز دم توڑ گیا۔اس المناک واقعے نے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے علاقے کو غم کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ عید کی خوشیاں اس گھر میں ماتم میں بدل گئیں، اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔اہل علاقہ نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لیکج جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ کسی اور گھر کا چراغ اس طرح نہ بجھے۔
Daultala, Gujar Khan (Pothwar.com, Muhammad Najeeb Jarral – March 24, 2026) — The community of Mohra Thakra is still reeling from the aftermath of a tragic gas leak incident, when another heartbreaking development has deepened the sorrow across the area.
The young children of Muhammad Faisal, who were severely burned in the حادثہ, have tragically passed away one after another. According to family sources, Faisal’s five-year-old daughter, Ameera Fatima, succumbed to her injuries a day before Eid-ul-Fitr. His three-year-old son, Muhammad Mehrab, passed away on the second day of Eid.
This devastating loss has plunged not only the bereaved family but the entire community into mourning. What should have been a time of joy and celebration during Eid turned into a period of grief, with sorrow visible in every eye.
Residents of the area have expressed deep sadness over the tragedy and have urged the concerned authorities to take effective measures to prevent gas leak incidents in the future, so that no other family has to endure such an irreparable loss.
دولتالہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل، خطرناک ڈور سے دو افراد شدید زخمی
Kite Flying Turns Dangerous in Daultala as String Injures Two People Seriously

دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نجیب جرال، 24 مارچ 2026) دولتالہ میں عید کے دوسرے روز پتنگ بازی نے خوشیوں کو خوف میں بدل دیا، جہاں خطرناک ڈور پھرنے کے باعث دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ نے نہ صرف انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے بلکہ شہریوں میں شدید غم و غصہ بھی پیدا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کمسن بچہ معیز شکیل پتنگ کی ڈور میں پھنس کر چہرے اور گلے پر گہرے زخموں کا شکار ہو گیا، جبکہ نوجوان تصدق خلیل کے کان پر ڈور پھرنے سے شدید چوٹ آئی جس کے باعث اسے سات ٹانکے لگوانا پڑے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود کھلے عام یہ خطرناک کھیل جاری رہا، مگر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو یہ افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا۔مزید تشویشناک پہلو یہ سامنے آیا کہ زخمیوں کو جب فوری طبی امداد کے لیے دیہی مرکز صحت دولتالہ لے جایا گیا تو وہاں ایمرجنسی کی صورتحال کے باوجود کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اور دیہی مرکز صحت میں فوری طور پر ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مزید قیمتی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔
Man Arrested in Mandra for Killing Sister in ‘Honor’ Crime
مندرہ میں غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار




