کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19 مارچ 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں رفعت عباس پاشا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی ساری توجہ اندرون شہر کی خوبصورت سجاوٹ اور رنگ برنگی برقی قمقموں اور خصوصی لائٹنگ سے سجانے پر مرکوز رکھی۔اندرون شہر اسپورٹس اسٹیڈیم اور پنڈی روڈ کو رنگ برنگے قمقموں سے روشن کیا بلدیہ دفتر کے باہر تھانہ روڈ،چوا روڈ،مرید چوک اور الائیڈ سکول کے چوراہوں اور نمایاں مقامات پر دلکش روشنیاں نصب کی گئیں کلر بائی پاس پر رنگ بکھیرتا فوارہ بھی نصب کیا گیا سٹریٹ لائٹس سے شہر جگمگا اٹھا اس ساری جہدوجہد کا مقصد شہر کے ماحول کو دیدی زیب بنانا ہےشہریوں نے اس پر اے سی کلرسیداں اور چیف آفیسر بلدیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | March 19, 2026): On the directives of Assistant Commissioner Kallar Syedan, Shabana Nazir, Chief Officer of the Municipal Committee, Riffat Abbas Pasha, has focused efforts on beautifying the شہر during the holy month of Ramadan.
The inner city, including the sports stadium and Pindi Road, has been decorated with colourful lights and special illuminations. Attractive lighting arrangements have also been installed at key نقاط such as outside the Municipal Office, Thana Road, Choa Road, Mureed Chowk, and near Allied School intersections.
Additionally, a colourful fountain has been installed on the Kallar Bypass, further enhancing the city’s visual appeal. Street lights across the area have brightened up the entire شہر, creating a vibrant and festive atmosphere.
The initiative aims to make the environment more pleasant and visually appealing during Ramadan. Citizens have expressed their appreciation and thanked the Assistant Commissioner and the Chief Officer for their dedicated efforts.
کلر سیداں میں لکڑی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
Illegal Timber Smuggling Attempt Foiled in Kallar Syedan, Three Arrested
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19 مارچ 2026)—محکمہ جنگلات کلرسیداں کے اسسٹنٹ کنزرویٹر ساجد محمود نے فاریسٹ عملہ کے انسپکٹر شہزاد احمد،چودھری وقاص احمد، عمار علی، محمد اویس اور جبار نذر کے ہمراہ دھانگلی روڈ پر سرصوبہ شاہ کے قریب ناکہ بندی کر کے رات گئے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی لکڑی سے لدی دو گاڑیوں کو روک لیا اور تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔
Raja Usama Sarwar Returns Home After Performing Umrah, Warmly Welcomed at Islamabad Airport
راجہ اسامہ سرور عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19 مارچ 2026)—وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے اسلام آباد ایئرپورٹ میں شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،چوہدری نعیم بنارس و دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی
Proclaimed Female Offender Arrested After Five Years in Kallar Syedan
کلر سیداں میں پانچ سال سے مفرور اشتہاری خاتون گرفتار، عدالت سے ضمانت پر رہا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19 مارچ 2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی کی زیرقیادت ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی عاطف حسین نے ہمراہ ملازمان دوران گشت ایک اشتہاری خاتون کرن خان کو گرفتار کر لیا،ملزمہ تھانہ کلرسیداں کو مقدمہ نمبر 547/20 بجرم 452، 354، 386، 419، 420، 506 اور 34 کے تحت مطلوب تھی اور گزشتہ پانچ سال سے زائد عرصہ سے روپوش تھی۔کلرسیداں پولیس نے ملزمہ کو مقامی عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے ضمانت پر رھا کردیا۔
کلرسیداں و گردونواح میں نماز عید الفطر کے اوقات
Eid al-Fitr Prayer Timings in Kallar Syedan and Surrounding Areas
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19 مارچ 2026) — کلر سیداں اور اس کے نواحی علاقوں میں نماز عید الفطر کے اجتماعات کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں مختلف مساجد اور عید گاہوں میں نماز کے علیحدہ علیحدہ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، صبح 6 بج کر 45 منٹ پر جامعہ مسجد بلال کلر سیداں میں حافظ محمد شعیب نماز عید کی امامت کریں گے۔
صبح 7 بجے جامعہ مسجد محمدی سہوٹ حیال، جامعہ مسجد جنڈی نی باڑی بھلاکھر میں نماز عید ادا کی جائے گی۔
صبح 7 بج کر 15 منٹ پر سنہری جامعہ مسجد غوثیہ ٹاؤن کلر سیداں میں مفتی آکاش عباسی امامت کریں گے۔
صبح 7 بج کر 30 منٹ پر متعدد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جن میں جامعہ مسجد گلزار مدینہ منگال (پروفیسر محمد سعید قادری)، جامعہ مسجد عاشقانِ محمد لونی (مولانا غلام مصطفی سیالوی)، جامعہ مسجد ڈریال (قاری ضیاءالرحمان)، جامعہ مسجد اصحابِ صفہ سہوٹ بگیال (غلام ایاز)، جامعہ مسجد رحمتہ العالمین مک مانجھیاں (قاری محمد سعید قادری)، عید گاہ کمبیلی (مرزا حافظ شعبان قاسمی)، جامعہ مسجد ربانی کلر سیداں (مولانا احسان اللہ چکیالوی)، جامعہ مسجد قبا پھلینہ (قاری شکیل احمد سلطانی)، جامعہ مسجد اویس قرنی ڈیرہ چوہدری حیات علی بھلاکھر (مولانا نور محمد)، مسجد عشرہ مبشرہ تل خالصہ (سکندر حسین چشتی)، جامعہ مسجد سروہا چوہدریاں (عطا المصطفیٰ قریشی)، جامعہ مسجد بغدادی پہر حالی میرگالہ خالصہ (علامہ ضمیر احمد نقشبندی)، جامعہ مسجد قادریہ جیلانیہ گوجرخاں روڈ (علامہ اسرار سکندر)، جامعہ مسجد پنڈورہ ہردو (قاری معروف صدیقی)، جامعہ مسجد مدینہ جسوالہ، جامعہ مسجد رحمتہ العالمین ٹکال (علامہ عبدالوحید ربانی)، مسجد اویس قرنی منگلورہ، جامعہ مسجد حنفیہ چوآ خالصہ (علامہ وقار حسین)، جامعہ مسجد مدنی انوار القرآن دوبیرن روڈ چوآ خالصہ (علامہ عبدالشکور نقشبندی)، جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا چوآ خالصہ (علامہ سید رسول رضوی) اور جامعہ مسجد مدنی مرید چوک کلر سیداں (حافظ مدثر تبسم) شامل ہیں۔
صبح 7 بج کر 45 منٹ پر جامعہ مسجد نور کلر سیداں میں مفتی ندیم احمد سیالوی اور قاری محمد اجمل قادری، جامعہ مسجد صدیق اکبر الائیڈ چوک کلر سیداں (مولانا عبدالرحمان)، جامعہ مسجد گلزار مدینہ لونی سلیال (حافظ رکن دین)، عیدگاہ پھگواڑی گلہ بھلاکھر، جامعہ مسجد کنکورڈیا کالج کلر سیداں (مفتی محمد اکبر اویسی) اور جامعہ مسجد غوث الثقلین چاندنی چوک بناہل (حافظ عبدالرحمان) میں نماز عید ادا کی جائے گی۔
صبح 8 بجے بھی مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جن میں جامعہ مسجد سکوٹ (قاری عمران)، جامعہ مسجد سکرانہ (قاری نذیر احمد صدیقی)، جامعہ مسجد انوار مدینہ سدہ کمال (قاری نفیس چشتی)، جامعہ مسجد کمبیلی صادق (مولانا محمد صدیق)، جامعہ مسجد مدنی چک مرزا (مفتی محمد وسیم)، جامعہ مسجد قادر آباد سموٹ، جامعہ مسجد گل حبیب بھلاکھر (قاری محمد عمران)، جامعہ مسجد بلال کھندور نلہ مسلماناں (علامہ منور حسین نقشبندی)، جامعہ مسجد دوبیرن کلاں (علامہ شبیر حسین چشتی)، جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ کلر سیداں (علامہ نسیم شوکت وارثی)، عیدگاہ دوبیرن کلاں (مولانا محمد سلیمان نقشبندی)، نور مسجد نئی آبادی چوآ خالصہ (حافظ محمد شاہزیب)، جامعہ مسجد غوثیہ ڈھوک بنگیال چوآ خالصہ (قاری مزمل حسین نقشبندی)، جامعہ مسجد پنڈ بینسو، جامعہ مسجد مدنی گوجرخاں روڈ کلر سیداں، جامعہ مسجد نوشاہی کلر سیداں (مفتی زاہد یوسف)، جامعہ مسجد پڑی نکہ بھلاکھر، جامعہ مسجد لٹوال بھلاکھر، جامعہ مسجد ڈھیری مغلاں بھلاکھر، جامعہ مسجد اراضی وانڈی اور جامعہ مسجد غوثیہ مہریہ چھپر شامل ہیں۔
صبح 8 بج کر 30 منٹ پر جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآ خالصہ میں حافظ محمد عظیم جبکہ جامعہ مسجد انوار مدینہ ڈھوک حسنال نلہ مسلماناں میں محمد فاروق صدیقی نماز عید کی امامت کریں گے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی مقامات پر بروقت پہنچ کر نماز عید میں شرکت یقینی بنائیں۔
PPP Rawalpindi Leader Raja Javed Langrial Expresses Grief Over Demise of Chaudhry Muhammad Shafaat
راجہ جاوید لنگڑیال کا چوہدری محمد شفاعت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19 مارچ 2026)—پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ جاوید لنگڑیال نے سابق چیئرمین یوسی غزن اباد چوہدری محمد شفاعت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صاف گو محنتی اور بااصول رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور زندگی بسر کی اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے