17 March 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Forest Department Files Case After Illegal Tree Cutting

محکمہ جنگلات کا ایکشن، 10 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2026)
اخبارات میں لکڑی چوری کی خبر کی اشاعت کے بعد محکمہ جنگلات کا سخت ایکشن 10نامزد اور4نامعلو م افراد کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ در ج کر ا دیا،پولیس تھانہ کہوٹہ میں دانش علی فارسٹ رینجر کی مدعیت میں زیر دفعہ 379ت پ اور1927 فاریسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اخبارات میں ایک خبر جنگل نمبر32کیرل بلاک میں لاکھوں روپے مالیت کے کاٹے کے (جنگلی زیتون) کے درختوں کے حوالے سے ایک خبر شائع ہو ئی جس پر محکمہ جنگلات کے زمہ داران کی آنکھیں کھلی اور انہوں نے دانش علی فارسٹ رینجر کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کرایا انہوں نے جنگلات کے قریبی رہائیشوں جس میں قمر،ریاست،خالد، حماد،بابر، پپی، زاہد،ریحان،رئیس،لیاقت اور باقی نامعلوم افراد کے خلاف در خواست دی کہ مذکورہ افرادکے خلاف5لاکھ سے زاہد مالیت رقم کے درخت جن میں کہوہ، پلائی،کمبلا کے شامل ہیں ان کے خلاف تھانہ کہوٹہ درخواست دی کہ جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے 10نامزد اور4نامعلو م افراد کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ در ج کرلیا۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, 17 March 2026) After the publication of a news report about illegal timber cutting, the Forest Department has taken strict action by registering a case against 10 nominated and 4 unidentified individuals at Kahuta Police Station.

According to details, a report was recently published in newspapers regarding the cutting of wild olive trees worth hundreds of thousands of rupees in Forest No. 32, Keral Block. Following the news, officials of the Forest Department took notice of the matter.

A case has been registered at Kahuta Police Station on the complaint of Forest Ranger Danish Ali under Section 379 of the Pakistan Penal Code and the Forest Act 1927.

In his complaint, the forest ranger stated that several valuable trees worth more than Rs. 500,000, including Kahu, Plai, and Kambala, were illegally cut. The individuals nominated in the case include Qamar, Riasat, Khalid, Hammad, Babar, Pappi, Zahid, Rehan, Raees, and Liaquat, along with four unidentified persons.

Following the application, Kahuta Police registered a formal case against the accused and initiated legal proceedings. Authorities say further investigation into the illegal cutting of forest trees is underway.

تحصیل کہوٹہ میں مولانا قاری عثمان عثمانی کی جانب سے پُرتکلف افطاری، معزز شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

Grand Iftar Hosted by Maulana Qari Usman Usmani in Kahuta, Prominent Personalities Attend

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2026)
تحصیل کہوٹہ کے ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی ممبر ضلعی امن کمیٹی راولپنڈی و خطیب جامع مسجد مکی کے انتظام پر تکلف افطاری کا خوبصورت اہتمام بڑی تعداد میں معزز روزے داروں نے شرکت کی اس موقع پر سپریم کور ٹ آف پاکستان کے معروف قانون دان راجہ ایم ستار اللہ، سابق ہیڈ ماسٹر منیر الدین جنجوعہ،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران ستار جنجوعہ،ماسٹر آفتاب عباسی سمیت بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی اس موقع پر قاری عثمان عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ مقد س کا آخری عشرہ جہنم کی آگ سے آزادی کا عشرہ ہے یہ با ت یقینی ہے کہ جس فرد کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے وافر حصہ مل جائے اور وہ اللہ کے حضور توبہ واستغفار کے ذریعے معافی کا طلب گار بن کر اپنے گناہوں سے چھٹکارا حاصل کر چکا ہو اس کیلئے یہ عشرہ جہنم کی آگ سے آزادی کا عشرہ بن جاتا ہے۔ قرآن مجید کی زبان میں حقیقی کامیابی اس شخص کیلئے ہے جو جہنم سے محفوظ اور جنت کا مستحق قرار پایا ہو” پس جو شخص جہنم کی آگ سے بچالیا گیا ہو اور جنت میں داخلے کا پروانہ پا چکا ہو وہ یقینی طور پر کامیاب ہے اور دنیا کی زندگی سوائے دھو کے کے ساز و سامان کے کچھ بھی نہیں انہوں نے کہا کہ آخری عشرے کی ایک اہم بات جو اسے پہلے دونوں عشروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کے اندر لیلہ القدر جیسی عظیم الشان رات ہے جس کی عبادت و ریاضت ہزار مہینے کی عبادت سے افضل اور عظیم تر ہے۔ اور دوسری اہم بات ” اعتکاف جیسی عالیشان نعمت ہے۔

Annual Prize Distribution Ceremony Held at Al-Fareed Public School

الفرید پبلک سکول میں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2026)
بگلہ راجگان کے معروف تعلیمی ادارے الفرید پبلک سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد، فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے،معززمہمانوں نے سکول کے ہونہار طلبا ء وطالبات کی شاندار کاکر دگی پر ادارہ ہذا کے سی ای اوڈاکٹر منصور علی جنجوعہ،میڈم ادارہ اور تمام ٹیچرز کی کاکر دگی کو سراہا ہے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی،سماجی و علمی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کے زیر انتظام ان کے معروف تعلیمی ادارے الفرید پبلک سکول بگلہ راجگان میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں معروف سیاسی،سماجی و سوشل شخصیات اسلام آباد کے معروف صحافی راجہ آصف جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل سعید جنجوعہ،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت بابو راجہ ظفر اقبال،راجہ محمد سلیم،فرقان جنجوعہ،معروف سوشل میڈیا ایکٹیوراجہ آصف محمود، قیصر محمود،راجہ شعیب جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر بچوں نے ملی نغمیں اور ٹیبلو پیش کیے، مختلف موضع پر خوبصورت تقاریر کیں جبکہ مقررین نے سکول کے ہونہار طلبا ء وطالبات کی شاندار کاکر دگی پر ادارہ ہذا کے سی ای اوڈاکٹر منصور علی جنجوعہ اور تمام ٹیچرز کی کاکر دگی کو سراہا اور تعلیم کی اہمیت پر خطابات کیے ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ تعلیم و تربیت کریں جبکہ پہلے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے بعد میں تعلیم کی، اگر مائیں اپنے بچوں کی تربیت کا آغاز بچپن سے کر دیں تو نتیجہ بہت اچھا ملے گاکیونکہ بچوں کی تر بیت بچپن سے لے 13سال کی عمر تک ہو تا اس موقع پر پر مہمانوں نے ہو نہار بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کاکردگی پر ان کی حوصلہ افرزائی کی۔

Hakim Naeem Ali Shamsi Hosts Grand Iftar Dinner for Friends in Kahuta

کہوٹہ میں حکیم نعیم علی شمسی کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2026)
کہوٹہ شہر کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام، افطار ڈنر میں سابق ممبر MC کہوٹہ عبدالمجید قریشی ایڈووکیٹ، سابق ممبر MC کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ ذکائاللہ سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل کہوٹہ و کلر سیداں، معروف کاروباری شخصیت صداقت میڈییکل گروپ کے آنر مرزا نذاکت، معروف سیاسی وسماجی حاجی گل سراج غوری، کہوٹہ کی ممتاز کاروباری شخصیات حشمت زرگر، شہزاد اکبر زرگر، شمس الحق ستی آف کلیال، محمد کامران، قاضی اظہر، آصف جٹ،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،ایڈیشل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی آخر میں تمام معزز ترین مہمانوں نے پر تکلف افطار ڈنر پر معزز میزبان حکیم نعیم علی شمسی، زین علی شمسی، حیدر علی شمسی اور اسامہ علی شمسی کا شکریہ ادا کیا میزبانوں نے اپنے قیمتی ٹائم نکالنے پر اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button