14 March 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Son of Azad Kashmir Minister Jailed for Drug Supply in Aylesbury

آزاد کشمیر کے وزیر کے بیٹے کو برطانیہ میں منشیات کی فراہمی کے جرم میں قید

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام | 14 مارچ 2026): برطانیہ کے شہر ایلزبیری میں آزاد کشمیر کے ایک معروف وزیر کے بیٹے عباس حسین اخلاق کو منشیات کی فراہمی کے جرم میں 30 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

30 سالہ عباس حسین اخلاق، جو بیسٹر روڈ، ایلزبیری کے رہائشی ہیں، کو ایلزبیری کراؤن کورٹ نے سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم ضبط کرنے، منشیات سے متعلق سامان کو ضبط کر کے تلف کرنے اور 228 پاؤنڈ بطور وکٹم سرچارج ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

عباس حسین اخلاق نے یکم ستمبر 2025 کو اسی عدالت میں کلاس اے منشیات کی فراہمی میں ملوث ہونے کے الزام کو قبول کر لیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے گھر پر وارنٹ کے تحت چھاپہ مارا جہاں سے کوکین، منشیات کے استعمال کا سامان، نقد رقم اور متعدد موبائل فون برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے موبائل فونز میں سے ایک میں منشیات کی فروخت سے متعلق پیغامات موجود تھے جن میں اشتہاری پیغامات اور گاہکوں کی جانب سے آرڈر کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔

London (Pothwar.com) — 14 March 2026: Abbas Hussain Akhlaq, 30, of Bicester Road, Aylesbury, son of a well-known Azad Kashmir Minister, was sentenced to 30 months’ imprisonment at Aylesbury Crown Court.

The court also ordered the forfeiture of cash, forfeiture and destruction of drug paraphernalia, and to pay a victim surcharge of £228.

He pleaded guilty to being concerned in the supply of Class A drugs at the same court on September 1, 2025.

Officers carried out a warrant at Akhlaq’s address, where they found cocaine, drug paraphernalia, cash and multiple mobile phones.

One of the phones contained messages about the supply of drugs, including advertising messages and requests from customers.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button