12 March 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Patwaris Refuse to Follow Orders of Assistant Commissioner Shireen Gul Until Her Transfer

کہوٹہ کے پٹواریوں کا اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کے احکامات ماننے سے انکار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2026)
اے سی کہوٹہ کا ماتحت عملہ سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کا حکم کی پاسداری کرنے سے انکار کر دیا اے سی کہوٹہ کے ٹرانسفر تک ان کا کوئی بھی حکم نہیں مانیں گے جبکہ دفتری معملات جاری رکھیں گے تفصیل کے مطابق انجمن پٹواریاں تحصیل کہوٹہ کا ہنگامی اجلاس راجہ شاہد ممتاز پٹواری صدر انجمن پٹواریاں کہوٹہ کے زیر صدارت تحصیل آفس کہوٹہ میں منعقد ہو ا جس میں راجہ شاہد محمود جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریاں کہوٹہ، پٹواری راجہ عبرت اقبال، پٹواری راجہ محمد فیصل،پٹواری ہارون طارق،پٹواری حافظ اشتیاق احمد،پٹواری رئیس الحسن، پٹواری محمد نعیم ستی،پٹواری ہارون اکبر، پٹواری طاہر محمود بھٹی،پٹواری رمیز منیر،پٹواری محسن علی، پٹواری ملک بنی یامین، پٹواری عا مر حسین نے شر کت کی اس موقع پر انجمن پٹواریاں تحصیل کہوٹہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیاہے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی طرف سے اپنے ماتحت عملہ سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پرہم ان کا کوئی بھی حکم نہیں مانیں گے جب تک ان کا یہاں سے ٹرانسفرنہیں ہوتا اس وقت تک ہم ان کے حکم کی پاسداری نہیں کریں گے جبکہ باقی تمام دفتری کام جاری رہیں گے اور آگے کا لائحہ عمل کا اعلان ضلعی عہد داران سے مشورے کے بعد کیا جائے گا،

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | March 12, 2026): Patwaris of the Revenue Department in Kahuta have refused to comply with the orders of Assistant Commissioner Kahuta, Shireen Gul, accusing her of adopting an insulting and disrespectful attitude towards subordinate staff.

The decision was taken during an emergency meeting of the Patwaris Association of Tehsil Kahuta held at the Tehsil Office under the chairmanship of Raja Shahid Mumtaz, President of the Patwaris Association Kahuta. The meeting was attended by Raja Shahid Mahmood (General Secretary), along with Patwaris Raja Ibrat Iqbal, Raja Muhammad Faisal, Haroon Tariq, Hafiz Ishtiaq Ahmed, Rais-ul-Hasan, Muhammad Naeem Satti, Haroon Akbar, Tahir Mahmood Bhatti, Rameez Munir, Mohsin Ali, Malik Bani Yamin, and Aamir Hussain.

During the meeting, the association unanimously decided that they would not follow any orders issued by Assistant Commissioner Shireen Gul until she is transferred from the post. However, they clarified that routine office work and public services will continue without disruption.

The Patwaris Association further stated that their future course of action will be announced after consultation with district-level office bearers.

پریس کلب کہوٹہ کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل اور تحصیلدار مرزا منصور سے ملاقات

Kahuta Press Club Delegation Meets Assistant Commissioner Shireen Gul and Tehsildar Mirza Mansoor

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 12مارچ2026)
صدر پریس کلب رجسٹرڈ کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی زیر قیادت پریس کلب کہوٹہ کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور پرائس مجسٹریٹ مرزا منصور تحصیلدار کہوٹہ سے ملاقات، ملاقات میں سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان،صدر عمران ضمیر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، سینئر نائب صدر راجہ شاہد اجمل،سینئرصحافی ساجد جنجوعہ، اینکرپرسن افتخار احمد غوری،ندیم آزاد،آصی جنجوعہ بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم رول ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور کی تحصیل کہوٹہ کے صحافیوں سے ملاقات میں مقامی مسائل اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں میڈیا کا مثبت کردار قابل قدر ہے۔صحافیوں نے بھی اس موقع پر کہوٹہ میں درپیش مختلف مسائل، عوامی مشکلات اور انتظامی امور سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ صحافیوں کی نشاندہی پر مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

Raja Mudassar Razaq Janjua Distributes Cash to Needy and Installs Benches at Public Places

راجہ مدثر رزاق جنجوعہ کی طرف سے مستحق افراد میں نقدی تقسیم اور عوامی مقامات پر بینچ نصب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 12مارچ2026)
معروف سماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ آف گوہڑہ راجگان حال مقیم یو کے (چیئرمین عبد الرزاق ویلفیئر فنڈویشن) کی طرف سے مستحق افراد میں لاکھوں روپے نقدی تقسیم جبکہ مختلف مقامات پر لاکھوں روپے مالیت کے (بینچ) بھی نصب کیے گے عوام کی طرف سے خراج تحسین،تفصیل کے مطابق یونین کونسل بیور کے گاؤں گوہڑہ راجگان کے رہائشی معروف سماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ آف گوہڑہ راجگان حال مقیم یو کے (چیئرمین عبد الرزاق ویلفیئر فنڈویشن) نے ماہ مقدس میں تحصیل کہوٹہ کی مختلف یوسیز میں موجود مستحق افراد میں لاکھوں روپے نقدی تقسیم کی گی جبکہ انہوں نے ہسپتال، تھانہ کہوٹہ، ریسکیو ون ون ٹو ٹو، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور محلہ آڑہ مہاجرین قبرستان میں بیٹھنے کے لیے لاکھوں روپے مالیت کے بینچ نصب کیے گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ مدثر رزاق جنجوعہ آف گوہڑہ راجگان حال مقیم یو کے (چیئرمین عبد الرزاق ویلفیئر فنڈویشن)نے کہا جتنے بھائی فلائی کام ہیں وہ کسی نمود و نمائش نہیں بلکہ صرف اللہ کی رضا ء کی خاطر کر تا ہوں اور میں تمام مخیر حضرات سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی ان نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کریں کیونکہ کسی کی ایک چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی رائیگاں نہیں جاتی ہو سکتا ہے جس کو ہم کچھ نہ سمجھتے ہوں وہی نیکی ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ بن جائے۔

Agha Syed Mushtaq Naqvi on Martyrdom Day of Hazrat Ali (RA): His Life Teaches Patience, Wisdom, and Justice

آغا سید مشتاق نقوی کا یوم شہادت حضرت علیؓ پر خطاب: سیرتِ علیؓ صبر، حکمت اور عدل کا درس دیتی ہے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 12مارچ2026)
حضرت علی ؑکی سیرت ہمیں صبر، حکمت حق گوئی کا درس دیتی ہے حضرت علی ؑکی حیات مبارکہ عدل، شجاعت اور انسانیت کی خدمت کا روشن نمونہ ہیان خیالات کا اظہار ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے رہائشی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے یوم شہادت مولائے کائینات حضرت علی ؑ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت علی کی حیات مبارکہ عدل، شجاعت، تقوی اور انسانیت کی خدمت کا روشن نمونہ ہے، آپ کی تعلیمات آج بھی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی نے اپنی پوری زندگی حق و انصاف کے قیام اور مظلوموں کی مدد کے لیے وقف کیے رکھی۔ آپ کی سیرت ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ معاشرے میں انصاف، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں حضرت علیؓ کے افکار اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے تا کہ معاشرے میں عدل و مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔ حضرت علیؓ کی سیرت ہمیں صبر، حکمت اور حق گوئی کا درس دیتی ہے۔

Vice Chairman Mirza Muhammad Masood Distributes Ramadan Packages to Needy Men and Women

وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کی طرف سے مستحق مرد و خواتین میں رمضان پیکج کی تقسیم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2026)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کی طرف سے لاکھوں روپے مالیت کا سینکڑوں کی تعداد میں مستحق مر د و خواتین میں رمضان پیکج کی تقسیم،چیئرمین مرزا محمد مسعود نے انتہائی عزت و احترام کے ساتھ رمضان کا راشن دیا،سامان لینے والی بیواہ، یتیم، غریب مستحق مرد و خواتین کا وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کے لیے ڈھیروں دعاہیں،اللہ کی مخلوق کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے مخیر حضرات کو چاہے کہ ماہ مقدس میں معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقعات کا خاص خیال رکھیں، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بٹالہ شریف میں (مغل ہاؤس) میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کیطرف سے باعزت طریقے سے لاکھوں روپے مالیت کا سینکڑوں کی تعداد میں مستحق مر د و خواتین میں رمضان پیکج کی تقسیم کیا گیا اس موقع پرمرزا سید رسول، مرزا اشتیاق، مرزا فرحان مسعود، مرزا جبران مسعود، مرزا ظہیر انجم، محمد فاروق، مرزا نصیر، مرزا یاسر محمود، ساجد شریف، حاجی بنارس، شبیر ناز، ذوالقفار علی، عدنان مسعود، معین علی، انضمام علی، عثمان فضل، راشد شریف بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرز امحمد مسعود نے کہا کہ ہمیں چاہے کہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کا خاص خیال رکھیں اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ زکوۃ، صدقات اور عطیات کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ مسحق خاندان عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اس مقدس مہینے میں باہمی اختلافات کو بھلا کر اتحاد، بھائی چارے اور محبت کو فروغ دیں آخر میں ملک و عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی۔

Show More

Related Articles

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button