11 March 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: PM Shehbaz Sharif Meets MNA Engineer Qamar-ul-Islam Raja to Discuss Governance and Regional Situation

انجینیئر قمرالاسلام راجہ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، علاقائی صورتحال اور گورننس پر تبادلہ خیال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11 مارچ 2026):
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انجینیئر قمرالاسلام راجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات آج صبح وزیر اعظم کی دعوت پر منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان کو درپیش معاشی اور انتظامی چیلنجز اور جنگ کے وسیع تر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ممکنہ بعد از جنگ حالات اور ان کے پاکستان اور خطے پر ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر انجینیئر قمرالاسلام راجہ نے وزیر اعظم کو اپنے حلقے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور مقامی عوام کو درپیش اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گورننس میں بہتری، انتظامی کارکردگی کو مؤثر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے حوالے سے متعدد عملی تجاویز بھی پیش کیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ان تجاویز کو توجہ سے سنا اور عوامی نمائندوں کی جانب سے نچلی سطح کے مسائل وفاقی حکومت تک پہنچانے کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ حکومتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف حلقوں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل کا مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر اعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری محب علی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ہونے والی گفتگو اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ حکومت پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے مقامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ پیچیدہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا بھی مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 11, 2026):
Member of the National Assembly (MNA) from the Pakistan Muslim League (N), Engineer Qamar-ul-Islam Raja, held a detailed meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif at the Prime Minister’s House in Islamabad.

According to sources, the meeting was convened earlier in the day at the invitation of the Prime Minister. During the discussion, both leaders exchanged views on the evolving regional situation, Pakistan’s economic and administrative challenges, and the broader implications of the ongoing conflict in the Middle East. They also deliberated on the potential post-war scenario and its possible impact on Pakistan and the region.

Engineer Qamar-ul-Islam Raja briefed the Prime Minister on the situation in his constituency and highlighted several pressing public issues faced by local residents. He also presented a number of practical suggestions aimed at improving governance, administrative efficiency, and public service delivery.

Prime Minister Shehbaz Sharif listened attentively to the proposals and appreciated the efforts of elected representatives in bringing grassroots issues to the attention of the federal government. The meeting emphasised the importance of strengthening governance mechanisms and maintaining close coordination between federal leadership and lawmakers representing different constituencies.

Federal Minister for Public Affairs Unit Rana Mubashir Iqbal and the Prime Minister’s Additional Secretary Muhib Ali were also present during the meeting.

The discussion reflects the government’s ongoing engagement with parliamentary representatives to address local concerns while simultaneously navigating complex regional and international developments.

معروف سماجی شخصیت محبوب چوہان کا الخدمت رازی ہسپتال اور بنو قابل کمپیوٹر لیبز راولپنڈی کا دورہ

Social Figure Mehboob Chauhan Visits Alkhidmat Razi Hospital and Bano Qabil Computer Labs in Rawalpindi

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11 مارچ 2026):معروف سماجی شخصیت اور گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے سابق طالب علم محبوب چوہان کا الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی اور الخدمت فاؤنڈیشن کمپلیکس راولپنڈی کا دورہ۔ الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی کی مینیجمینٹ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر محمد زاہد نے انہیں ہسپتال کا تفصیلی معائینہ کروایا
آر ایم ڈی رازی ہسپتال راولپنڈی لیب کے انچارج عبدالحمید نے ہسپتال کے تمام شعبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف امراض کے 130 سپیشلسٹ ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر رازی ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ ہسپتال میں کوئی بھی مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے واپس نہیں بھیجا جاتا بلکہ ہر صورت اس کا علاج کیا جاتا ہے۔ محبوب چوہان نے جماعتِ اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کے اس پروجیکٹ کو خوب سراہا اور اپنی خدمات پیش کرنے کا وعدہ کیا۔ اس کے بعد محبوب چوہان نے الخدمت کمپلیکس میں بنو قابل پروگرام کی کمپیوٹر لیبز کا بھی دورہ کیا اور اس کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلامعاوضہ نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانا اس وقت کی ضرورت ہے جسے جماعتِ اسلامی نے محسوس کیا اور نوجوانوں کے لیئے یہ کورس شروع کیئے اس موقع پر عبد المعز کے علاؤہ الخدمت کمپلیکس راولپنڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر جاوید اختر اور جنرل سیکریٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی محمد توقیر اعوان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا ضیاء اللہ اور بنو قابل ضلع راولپنڈی کے ڈائریکٹر ملک عمران خان بھی موجود تھے

Punjab Highway Patrol Shah Khaki Post Wins Badminton Title at Inter-Regional Sports Gala

انٹر ریجنل سپورٹس گالا میں شاہ خاکی پوسٹ کے اہلکاروں کی بیڈمنٹن میں شاندار فتح

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11 مارچ 2026):پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کا کھیلوں کی دنیا میں اعزاز۔پنجاب ھائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن میں منعقد ہونے والے انٹر ریجنل سپورٹس گالا میں پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کے اہلکاروں عاصم نواز کیانی اور محمد علی کیانی نے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ضلع راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں جہلم کی ٹیم کو ہرا کر فتح پی ایچ پی ضلع راولپنڈی کے نام کر لی۔فائنل میں ڈی ایس پی ضلع راولپنڈی قاضی فیصل منظور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے درمیان کھلیوں کے مقابلوں کا مقصد صحت مندانہ تفریح کے ساتھ ساتھ ان کو جسمانی طور پر چوکس رکھنا ہے انہوں نے مقابلوں میں شریک تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی(کلرسیداں)کی کارکردگی کو بھی سراہا اور دلی مبارکباد دی۔

Sunni Ulema Council to Hold Procession in Kallar Syedan on Martyrdom Day of Hazrat Ali RA

یومِ شہادت حضرت علیؓ پر کلرسیداں میں سنی علما کونسل کا مطالباتی جلوس نکالنے کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11 مارچ 2026):سنی علما کونسل کلرسیداں کے زیراہتمام خلیفہ راشد حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر کلرسیداں میں مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا جائے گا یہ جلوس بعد نماز مغرب میزان بنک چوا روڈ سے مین چوک تک نکالا جائے گا جس کا مقصد خلفائے راشدین کے ایام وفات و شہادت کو سرکاری طور پر منانے اور تعطیلات کا اعلان ہے

Ali-ul-Murtaza Conference to Be Held Today in Kallar Syedan

غلامانِ مصطفیٰ سرصوبہ کے زیر اہتمام آج کلرسیداں میں علی المرتضیٰ کانفرنس منعقد ہوگی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11 مارچ 2026):غلامان مصطفی سرصوبہ کے زیراہتمام آج بروز بدھ علی المرتضی کانفرنس بعد نمازعصر ہائی سکول کی گراونڈ پر منعقد ہو رہی ہے جس سے مفتی عمر شریف جلالی و دیگر خطاب کریں گے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button