کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 08 مارچ 2026):کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بھاری اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسی عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا ہے کلرسیداں بار کی صدر رفانہ ملک اور جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں عام لوگوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ بیشتر لوگوں کا گزارہ مشکل سے ہو رہا ہے اور وہ مزید اقتصادی بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔انفلیشن کو کنٹرول کرنے اور عام آدمی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 8, 2026): The Kallar Syedan Bar Association has strongly condemned the significant increase in petroleum product prices, rejecting the move and calling it anti-public.
In a joint press statement, Bar President Rafana Malik and General Secretary Chaudhry Ejaz Hussain Gujjar said that prices of daily-use commodities are already very high and ordinary citizens are facing severe financial difficulties. They stated that many people are struggling to make ends meet and are in no position to bear any additional economic burden.
They urged the government to review the decision and take immediate steps to provide relief to the public. The Bar leaders also called for effective measures to control inflation and reduce the financial burden on the common man.
راجہ محبوب حسین چوہان کا کلر سیداں میں بنوقابل مرکز اور الخدمت میڈیکل سینٹر کا دورہ
Raja Mehboob Hussain Chauhan Visits Bano Qabil Center
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 08 مارچ 2026):معروف سماجی شخصیت راجہ محبوب حسین چوھان کا دورہ کلرسیداں بنوقابل مرکز گئے جہاں مولانا قاسم عزیز،چوھدری ابرار حسین نے ان کا استقبال کیا پرنسپل شجاعت خالد نے انہیں بناتا کہ کلرسیداں میں کمپیوٹر کے آٹھ جدید علوم کی نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے میل فی میل کلاسز مختلف اوقات میں ہوتی ہیں راجہ محبوب حسین چوھان نے بنوقابل پروگرام کو جماعت اسلامی کی جانب سے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے جس تربیتی پروگرام بنوقابل کو شروع کیا ہے اس سے ملک میں بے روزگاری اور غربت میں کمی آیے گی مستحقین کی مالی امداد سے کہیں زیادہ بہتر ہوتا ہے کہ انہیں روزگار کے مواقع مہیا کیے جائیں انہوں نے الخدمت میڈیکل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں الخدمت کے اکرام الحق قریشی نے انہیں بتایا کہ یہاں جدید لیب قائم کی گئی ہے جو آئندہ چند ایام میں فعال ہو جائے گی جس کے تحت تمام ٹیسٹ مارکیٹ کی نسبت نصف نرخوں پر کیے جائیں گے انہوں نے لیب کے مختلف شعبے بھی دیکھے اور اطمینان کا اظہار کیا