07 March 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Protest Rally Held in Sagri Against Attack on Iran
ساگری میں ایران پر مبینہ صہیونی حملے کے خلاف احتجاجی ریلی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07مارچ2026)—سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اور ایران پر صہیونی حملے کے خلاف بعد نماز جمعہ ساگری میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ساگری،موہڑہ نبی شاہ، آراضی سوہال، لتریل و ملحقہ علاقوں کے سنی شیعہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے درج تھے شرکا نے امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی۔ریاض حسین شاہ کاظمی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام کے دشمن آج متحد ہوکر ایران پر حملہ اور ہوئے ہیں مسلمان حکمران ان کی سہولت کاری کر رہے ہیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سمیت دنیا بھر کے لوگ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس مغرب کو حیوانوں کی جانیں بہت عزیز ہیں وہ مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش ہیں یہ ان کی منافقت اور اسلام دشمنی کا عملی ثبوت ہے قاسم مشتاق کیانی نے کہا کہ سنی شیعہ کت نام پر ملے ہو تقسیم کرنے کی سازشیں کرنے والے سنی ہیں نہ شیعہ ہیں یہ اسلام کے مشترکہ دشمنوں کے ایجنٹ ہیں کفر باری باری چن چن کر مسلمانوں کا قتل عام کر رھا ہے مگر عالمی ضمیر بے حسی کی عملی تصویر بنا ہوا ہے جس سے دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ اس موقع پر ایت اللہ خامنائئ کی شہادت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر خاکسار مخدوم حسین،ماسٹر منور،قاسم بٹ،عمران شاہ، وصی شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 07, 2026) — A protest rally was held in Sagri after Friday prayers to pay tribute and to protest against the alleged Israeli attack on Iran. A large number of people from Sagri, Mohra Nabi Shah, Arazi Sohal, Latreel, and surrounding areas participated in the demonstration.
Participants included both Sunni and Shia community members who gathered in significant numbers to express their views. Demonstrators carried placards bearing slogans against the United States, Israel, and their allies. During the rally, the participants chanted slogans condemning the alleged attack and expressing solidarity with Iran.
Addressing the gathering, Riyaz Hussain Shah Kazmi stated that enemies of Islam have united and launched attacks against Iran, while Muslim rulers were facilitating them. He criticised international organisations, including the United Nations and the Security Council, accusing them of remaining silent spectators during conflicts affecting Muslim communities.
Another speaker, Qasim Mushtaq Kiani, emphasised the importance of unity between Sunni and Shia communities, stating that those who attempt to divide Muslims in the name of sectarian differences are neither true Sunnis nor Shias but agents of common enemies of Islam.
Speakers at the rally also expressed concern about what they described as the silence of the global community over violence and warned that such indifference could pose risks to global peace.
During the event, prayers were offered for the departed soul of Ayatollah Khamenei, and participants described his loss as irreparable. Fateha was also recited for the departed.
Among those who also addressed the gathering were Khaksar Makhdoom Hussain, Master Munawar, Qasim Butt, Imran Shah, Wasi Shah, and other local figures.
کلر سیداں میں چوری کی دو وارداتیں، دکان سے بیٹریاں اور گھر سے نقدی و طلائی زیورات چوری
Thefts in Kallar Syedan: Batteries Worth Thousands and Cash, Jewellery Stolen in Separate Incidents
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07مارچ2026)—کلر سیداں کی حدود میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا لیا گیا۔محمد شہزاد سکنہ کلاڑی نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ شاہ باغ میں سپیئر پارٹس اور بیٹریوں کا کاروبار کرتا ہے وہ دوکان بند کر کے گھر چلا گیا صبح فون پر اطلاع ملی کہ میری دکان کھلی ہوئی ہے جس پر میں دکان پر پہنچا تو سامان پتہ چلا کہ دوکان سے 26 عدد بیٹریاں چوری کر لی گئی ہیں جبکہ حارث نامی شخص کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان پانچ لاکھ روپے کی نقدی،دو عدد موبائل فونز اور طلائی زیورات چوری کر کے لے گے۔
Three Illegal Afghan Nationals Detained During Police Operation in Basali
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07مارچ2026)—روات کے سب انسپکٹر شاہد محمود جنجوعہ کی غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف بسالی میں کاروائی،تین غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو چیک کیا گیا وہ پاکستانی شہری ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکے یہ افغان شہری تھے جن کی شناخت نور خان ولد ڈران خان،موسی خان ولد نور خان، سینگل خان ولد میر غلام معلوم ہوئے مزید پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ افغانستان کے علاقہ کے رھائشی ہیں جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
Man Arrested in Rawat for Impersonating Intelligence Officer, Fake ID and Uniform Recovered
روات پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی افسر بننے والا شخص گرفتار، جعلی کارڈ اور یونیفارم برآمد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07مارچ2026)—روات پولیس کی کارروائی،خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا شخص گرفتار،زیر حراست شخص سے حساس ادارے کا جعلی کارڈ اور یونیفارم برآمد،ملزم کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو اس نے اپنا تعارف حساس ادارے کے سینئر افسر کے طور پر کروایا،حالات واقعات مشکوک جان کر پولیس نے مزید چھان بین کی تو مزکورہ نے جھوٹ بولنے کا اعتراف کر لیا روات پولیس نے زیر حراست شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،جعلی کارڈ و یونیفارم قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں۔ایس ہی صدر انعم شہر نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
PML-N Leader Zubair Kiani Hosts Iftar Dinner in Honor of Lawmakers in Kallar Syedan
مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر کیانی کی رہائشگاہ پر ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت




