DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Saba Faraz Raja of village Guff Elected as Additional Secretary of Rawalpindi High Court Bar Association

کلر سیداں کے گاؤں گف کی صباء فراز راجہ ایڈووکیٹ راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی بلا مقابلہ ایڈیشنل سیکرٹری منتخب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04 مارچ 2026):
کلر سیداں کے گاؤں گف سے تعلق رکھنے والی صباء فراز راجہ ایڈووکیٹ کو راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی بلا مقابلہ ایڈیشنل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔

صباء فراز راجہ، راجہ فراز ایڈووکیٹ کی صاحبزادی , ملک محمود سلطان ایڈووکیٹ کلیامی کے صاحبزادے ملک محسن ایڈووکیٹ کی اہلیہ اور سابق نائب ناظم گف راجہ محمد زاہد کی بھتیجی ہیں۔ ان کی بلا مقابلہ کامیابی کو وکلاء برادری کی جانب سے ان کی صلاحیتوں اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں شیخ سلیمان شمسی، شیخ تیمور قدوس ایڈووکیٹ، راجہ زاہد احتشام اور دیگر معزز شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ مبارکباد کے پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ صباء فراز راجہ آئین و قانون کی بالادستی کے فروغ، وکلاء کی فلاح و بہبود اور پیشہ وارانہ امور میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں گی۔

کلر سیداں اور گردونواح میں ان کی کامیابی کو خوشی اور فخر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، خصوصاً گاؤں گف کے عوام نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 04, 2026): Saba Faraz Raja Advocate, who belongs to the village of Guff in Kallar Syedan, has been elected unopposed as Additional Secretary of the Rawalpindi High Court Bar Association.

Saba Faraz Raja is the daughter of Raja Faraz Advocate, the wife of Malik Mohsin Advocate (son of Late Malik Mahmood Sultan Advocate Kalyami), and the niece of former Deputy Nazim of Guff, Raja Muhammad Zahid. The legal community is regarding her unopposed election as a strong expression of confidence in her abilities and leadership.

Leaders of the Pakistan Muslim League (N), including Sheikh Suleman Shamsi, Sheikh Taimoor Quddus Advocate, Raja Zahid Ihtisham, and other distinguished personalities, have extended their heartfelt congratulations to her. In their congratulatory messages, they expressed hope that Saba Faraz Raja will play a positive and effective role in promoting the supremacy of the Constitution and law, ensuring the welfare of lawyers, and advancing professional affairs.

Her success is being viewed with pride and happiness in Kallar Syedan and its surrounding areas, particularly by the residents of village Guff, who consider it an honour for their community.

کلر سیداں: دھانگلی روڈ پر موٹر سائیکل اور کیری ڈبے میں تصادم، 69 سالہ شخص جاں بحق

69-Year-Old Motorcyclist Killed in Collision with Pickup Van on Dhuangali Road, Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04مارچ2026)—کلرسیداں دھانگلی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی سامنے سے آنے والی کیری ڈبے سے ٹکر،موٹرسائیکل سوار 69 سالہ محمد زمین ولد عبدالمنان سکنہ نون بجینیال راولپنڈی جاں بحق ہو گیا حادثہ بنک چوک میں چوآ روڈ پر پیش آیا جہاں 69 سالہ محمد زمین چوآخالصہ کی سمت جا رھا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے کیری ڈبے سے ٹکرا گئی جس سے محمد زمین شدید زخمی ہو گیا اسے ریسکیو 1123 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رھا تھا کہ یہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

Highway Patrol Seizes Drugs and Liquor in Separate Operations on Rawat–Kallar Syedan Road

روات۔کلر سیداں روڈ پر ہائی وے پٹرول کی کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04مارچ2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کے انچارج چوہدری عامر علی کی زیر قیادت ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی عاطف حسین شاہ نے روات کلرسیداں روڈ پر سردار مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور سردار خان کولیاں حمید راولپنڈی کے قبضہ سے 25 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دوسری واقعہ میں بھکر کے رہائشی محمد اشرف سے 5 لیٹر شراب برآمد کرکے روات اور کلرسیداں تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے۔افسران بالا نے ڈیوٹی آفیسر و ملازمین کے لئے تعریفی اسناد و نقد انعام کا اعلان کیا ہے

Retired Rangers Official Malik Ihsan Awan Laid to Rest in Kallar Syedan; Prominent Figures Attend Funeral

ریٹائرڈ رینجر اہلکار ملک احسان اعوان سپردِ خاک، کلر سیداں میں نمازِ جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04مارچ2026)—ایپکا تحصیل کلر سیداں کے صدر ملک اسد محمود اعوان کے بڑے بھائی اور ریٹائرڈ رینجر اہلکار ملک احسان اعوان انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک لمیاں موضع ٹکال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان، حافظ سہیل اشرف ملک، مالک داد بھٹی،راجہ عبدالجبار بھثی،راجہ جہانگیر اختر بھٹی، چوھدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،ماسٹر راجہ ساجد حسین،راجہ ذوالفقار ساجد،راجہ عابد مانکرا،ملک ساجد یاسین، نعمان ظفر بھٹی،ملک آصف حبیب،مسعود مندری،عامر بھٹی ایڈووکیٹ، وقاص گجر،ڈاکٹر ربنواز،وحید بھٹی،چوھدری امتیاز حسین،لالہ محمد رسول، چوھدری کلیم رسول،راجہ یامین عادل،چیف مہربان خان، ماسٹر صغیر حسین، راجہ محمود الحسن و دیگر نے شرکت کی۔

In Absentia Funeral Prayer for Iranian Supreme Leader Held at Kallar Syedan Sports Stadium with Limited Attendance

کلر سیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایرانی سپریم لیڈر کی غائبانہ نمازِ جنازہ، محدود افراد کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04مارچ2026)—ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خمینائی کی اسپورٹس اسٹیڈیم کلرسیداں میں غائبانہ نماز جنازہ،انتہائی محدود لوگوں نے شرکت کی۔جنازے میں شرکت کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،پی ٹی آئی کلرسیداں کے صدر سید سجاد حسین کاظمی دیگر رہنماؤں دانیال کیانی،راشد کیانی،شیخ محمد فیاض، میجر راجہ شبیر،راجہ عاصم ریاض،شیخ برھان علی کے علاؤہ جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری مولانا قاسم عزیز،سابق امیر جاوید اقبال،چوھدری ابرار حسین،راجہ عبدالرحمان،چوہدری توقیر اسلم و دیگر نے شرکت کی دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں اور تاجروں سمیت دیگر اس میں شریک نہ ہوئے اس کے علاؤہ وہ لوگ بھی جنازے میں شریک نہ ہوئے جو ہر جنازے کی صفیں چیر کر پہلی صف میں کھڑے ہوتے تھے اس موقع پر ایس ایچ انسپکٹر راجہ عاقب رزاق بھی نفری کے ہمراہ موجود تھے گراؤنڈ کے اندر و باہر پولیس تعنیات رہی۔

Show More

Related Articles

Back to top button