کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 25 فروری 2026):
ایس پی صدر راولپنڈی انعم شیر نے تھانہ کہوٹہ کی حدود میں قائم خصوصی پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر نے بٹلی کس، بیور، کروٹ اور آزاد پتن روڈ پر قائم خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر پکٹس پر تعینات اہلکاروں کو چیک کیا جائے اور انہیں ڈیوٹی کی حساسیت کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ دی جائے۔
انہوں نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
ایس پی صدر انعم شیر نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ چیکنگ کے دوران عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدتمیزی یا بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کے ساتھ اچھا رویہ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
Kahuta (Pothwar.com – Imran Zamir | February 25, 2026): SP Saddar Rawalpindi, Anum Sher, visited special police pickets established in various areas within the jurisdiction of Kahuta Police Station and directed officers to further strengthen security measures.