DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan beautifully illuminated with colourful decorative lights

کلر سیداں کو رنگین برقی قمقموں سے سجانے کا منصوبہ مکمل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 فروری 2026) — بلدیہ کلر سیداں کے چیف آفیسر رفعت عباس پاشا کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ شہر کو خوبصورت بنانے کے منصوبے کے تحت رنگ برنگی لائٹوں اور برقی قمقموں نے کلر سیداں کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔

پنڈی روڈ، الائیڈ چوک اور اسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر نصب رنگین برقی قمقموں نے راہگیروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ افطاری کے بعد چھوٹے بڑے بچے اور شہری خوبصورت ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے نکل آتے ہیں اور سجے سنورے مناظر میں کھو جاتے ہیں۔

چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا نے بتایا کہ اس منصوبے پر تقریباً سولہ لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ مرید چوک پر کام ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔ ان کے مطابق شہر کے دیگر مقامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ خوبصورتی کے اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کلر سیداں کے ماحول میں سب سے نمایاں اور خوبصورت اضافہ محکمہ آثارِ قدیمہ کے تعاون سے صدیوں پرانی تاریخی عمارت بیدی محل کی بحالی سے ہوگا۔ اس منصوبے سے اندرون و بیرون ملک سے بالخصوص سکھ برادری کی سیاحتی آمد میں اضافہ متوقع ہے، جس کے مثبت اثرات مقامی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے۔

ادھر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہر کے ماحول میں خوش آئند اضافہ قرار دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | February 24, 2026) — The efforts of Municipal Committee Chief Officer Riffat Abbas Pasha have borne fruit as the city has been beautifully illuminated with colorful decorative lights.

Vibrant lighting installations along Rawalpindi Road, Allied Chowk, and outside the Sports Stadium have transformed the cityscape, drawing residents outdoors after Iftar to enjoy the festive atmosphere. Families and children can be seen strolling and admiring the illuminated surroundings.

Chief Officer Riffat Abbas Pasha stated that approximately 1.6 million rupees were spent on the project, while work at Murid Chowk is still underway. He added that additional locations are being reviewed for further beautification initiatives.

He further highlighted that the most significant enhancement to Kallar Syedan’s cultural landscape will be the restoration of the centuries-old historic building Bedi Mahal, in collaboration with the Department of Archaeology. The restoration is expected to attract domestic and international tourists, particularly members of the Sikh community, thereby contributing positively to the local economy.

Meanwhile, Assistant Commissioner Kallar Syedan Shabana Nazir visited the sites, expressed satisfaction with the progress, and described the initiative as a welcome addition to the city’s environment.

کلر سیداں میں وائلڈ لائف کی کاوش، چوہدری طلعت محمود نے چوہدری نعیم بنارس کے تعاون سے درجنوں تیتر فضا میں چھوڑ دیے

Wildlife Initiative in Kallar Syedan: Dozens of Partridges Released Across Villages with the Support of Local Leader

Additional District & Sessions Judge Afshan Ejaz Soofi Acquits Two Accused in Murder Case Over Lack of Evidence

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی کا فیصلہ، قتل کیس میں عمران شہزاد اور شرجیل احمد باعزت بری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24فروری 2026)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزمان عمران شہزاد اور شرجیل احمد کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا۔کلر سیداں کے معروف قانون دان کامران عزیز چوہدری نے ملزمان کی طرف سے کیس کی پیروی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی شہادت ناکافی اور ناقابل اعتبار ہے ملزمان بے گناہ ہیں جس پر معزز عدالت نے ملزمان کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

PTU Tehsil President Naeem Akhtar Qureshi Visits Kallar Syedan Bar, Felicitates Newly Elected General Secretary Ejaz Hussain Gujjar Advocate

صدر پنجاب ٹیچرز یونین نعیم اختر قریشی کا کلر سیداں بار کا دورہ، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کو مبارکباد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24فروری 2026)—پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلرسیداں کے صدر نعیم اختر قریشی نے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا انہوں نے بار الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کو دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں پھول پیش کیے اور کہا کہ چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ وکلا برادری کی ایک توانا اور مؤثر آواز ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایسے باصلاحیت، متحرک اور باوقار وکیل کی قیادت میں بار ایسوسی ایشن مزید فعال کردار ادا کرے گی اور وکلا برادری کے مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلا اور اساتذہ دونوں معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور باہمی تعاون سے عوامی مسائل کے حل میں مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Raja Usama Sarwar Vows Strong Response to Security Challenges, Announces Completion of Major Development Projects in Kallar Syedan

راجہ اسامہ سرور کا موہڑہ وینس میں خطاب، سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور کلر سیداں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا عزم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24فروری 2026)—وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رھا ہے ایک طرف بھارت دوسری جانب سے افغانستان سے ہمیں سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں ہم نے لاکھوں افغانوں کی کئی دھائیوں تک میزبانی کی یہ آج بھارتی ایجنٹ بن کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں مگر ہماری بہادر افواج کی مؤثر حکمتِ عملی، مضبوط سیکیورٹی اقدامات اور قومی یکجہتی ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کلرسیداں کے گاؤں موہڑہ وینس میں راجہ عدنان محسن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر اور ہدفی حملے کر کے دہشتگردوں کے متعدد محفوظ ٹھکانے تباہ کر دیے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں سوئی گیس کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا بقیہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بنک چوک کنوہا تا سوئی چیمیاں اور لسوڑہ گاؤں کی رابطہ سڑکوں کی جلد تعمیر کی بھی یقین دہانی کروائی اور راجہ عدنان محسن اور ان کی پوری فیملی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان پر
ان کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ مسلم لیگ ن انہیں کبھی مایوس نہیں کرے گی۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے ہیں جن میں ٹراما سنٹر اور سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر بھی شامل ہے۔سابق رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تو ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔اس موقع پر سابق چوھدری صداقت حسین،شیخ سلیمان شمسی،چوھدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،شیخ شعور قدوس،چوھدری نعیم بنارس،وقاص گجر و دیگر بھی موجود تھے

Kallar Syedan Police Locate Missing Young Man Within 24 Hours, Return Him Safely to Family

کلر سیداں پولیس نے 24 گھنٹوں میں گمشدہ نوجوان بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 فروری 2026) —کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر غازی راجہ محمد سفیر نے گمشدہ نوجوان کو چوبیس گھنٹوں میں تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔طالب حسین سکنہ پنڈ میرگالہ نے تھانہ کلر سیداں میں دی تھی کہ اس کا 20 سالہ بیٹا عباس طالب جو پنڈ میرگالہ میں زلف تراشی کا کام کرتا ہے دکان پر گیا اور جہاں سے اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، تفتیشی افیسر سب انسپکٹر غازی راجہ محمد سفیر نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹوں میں مغوی کو بازیاب کر کے والد کے حوالے کر دیا ہے۔ بچے کے مطابق وہ گھر والوں سے ناراض ہو کر اپنی پھوپھی کے گھر چلا گیا تھا اور مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا۔

MP Raja Usama Sarwar Pays Condolence Visits in Kallar Syedan, Offers Prayers for the Deceased

رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کا کلر سیداں میں تعزیتی دورہ، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24فروری 2026)—رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور نے کلر سیداں کے سینئر صحافی راجہ محمد سعید کی رہائشی گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ اور بھائی کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،چوہدری نعیم بنارس،راجہ نعمان ظفر اور ناصر بھٹی بھی موجود تھے۔بعد ازاں یہ کلرسیداں میں عبدالعزیز پاشا کی رہائشگاہ پر بھی گئے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button