British Pakistani community prepare for Pakistan independance day celebrations
جشن آزادئ پاکستان جوش و خروش سے منائیں گے۔ برٹش پاکستانی۔
جشن آزادئ پاکستان جوش و خروش سے منائیں گے۔ برٹش پاکستانی۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا ایک اجلاس پی کے تندوری واقع چرچ اسٹریٹ، سلاؤ میں منعقد ہوا۔ جس میں کشمیری بھی شریک ہوئے۔ پاکستان سے محبت رکھنے والے پاکستانیوں نے کہا کہ وہ وطن عزیز اسلامی جمہوریۂ پاکستان کا یوم آزادئ پاکستان بھرپور قومی جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ بیرون ملک پاکستان کے وقار و قدر و منزلت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں ہمارتی آرزوآں، امنگوں اور خواہشات کا مرکز ہے۔ گو کہ ہم برطانوی شہری ہیں مگر پاکستان کی محبت ہمارے دلوں میں موجود ہے۔ پاکستان ہمارا پیارا اور خوبصورت ملک ہے۔ جو بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں بنا کر دیا تھا۔ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا خون ہے۔ ہم پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یوم آزادئ پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ اس اجلاس میں مرزا افتخار بیگ آف جہلم، راجہ فیاض آف دوبیرن ، خطۂ پوٹھوار، راولپنڈی، پنجاب پاکستان، راجہ یاسین اور حمید خان آف مردان ، خیبر پختونخوا خیبر، پاکستان شریک ہوئے جبکہ راجہ واجد خان نے کشمیری مبصر کی حیثیت سے خصوصی طور پر شرکت کی اور اہلیان پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔ برٹش کشمیری
پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔ برٹش کشمیری۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی راہنماؤں راجہ اسحاق خان آف سلاؤ چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس برطانیہ ، راجہ امیر اکثر خان آف لوٹن مرکزی راہنماء آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ ، راجہ مظہر نوابی آف وٹفورڈ، صدر وٹفورڈ اے کے ایم ایل این یوکے ، عبدالکریم مغل آف لوٹن اور گلنواز کیانی آف سلاؤ مرکزی جوائنٹ سیکٹری آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکے نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ پاکستان میں جمہوری طور پر مستحکم حکومت ہی بھارت سے مسلۂ کشمیر پر دو ٹوک بات کر سکتی ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی پر اہلیان پاکستان کو جشن آزادئ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
جشن آزادئ پاکستان شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی
جشن آزادئ پاکستان شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی۔ سمندر پار برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی یوم آزادئ پاکستان پروقار اور شایان شان طریقے سے منائے گی۔ اجالا فاؤنڈیشن سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ یوکے کے زیر اہتمام یوم آزادئ پاکستان منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق برطانوی فوج و پاکستانی کمیونٹی کی بزرگ شخصیت چوہدری محمد حسین آف موہڑہ بھٹیاں، گوجر خان، راولپنڈی، پنجاب پاکستان حال مقیم ونڈسر یوکے، الحاج محمد عارف آف منجوٹھہ حال مقیم برطانیہ ( سابق کونسلر و سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن )، چوہدری اصغر علی آف ڈھوک بابا بلند کلر سیداں ( ہانگ کانگ والے ) حال مقیم برطانیہ اور چوہدری مشتاق حسین نے چیئرمین اجالا فاؤنڈیشن جناب قاری ذوالفقار علی وارثی سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے اور ہماری خواہشات اور امیدوں کا مرکز بھی ہے۔ ہم برٹش پاکستانی وطن عزیز اسلامی جمہوریۂ پاکستان کا یوم آزادی14 اگست کو ’’جشن آزادئ پاکستان ‘‘ کے طور پر شایان شان طریقے اور ملی جوش و جذبے سے منائیں گے اور یہاں برطانیہ میں مقیم اپنے بچوں کو بھی تحریک پاکستان ، قیام پاکستان اور تاریخ پاکستان سے روشناس کروائیں گے۔
پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے۔ قاسم خان
پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے۔ قاسم خان۔ برطانیہ میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء قاسم خان آف لندن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت عوام کی اپنی جیت ہے۔ جو سیاسی مخالفین کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں ہو رہی۔ برسوں باریاں لینے والے عوام کے کام نہ آ سکے اور نہ ہی عوام کی توقعات پر پورا اترے۔ تبھی انکو عوام نے الیکشن میں مسترد کر دیا۔ اور عمران خان کو ووٹ دئیے۔ قاسم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے اور تبدیلی کے ساتھ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہی ہے اور کرپشن اور رشوت سے پاک ایک فلاحی حکومت ہو گی۔ جو عوام کو سستا روزگار اور انساف انکی دہلیز پر مہیا کرے گی۔ انہوں نے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
پاکستان کا یوم آزادی ’’ جشن آزادئ پاکستان ‘‘ 14 اگست کو شایان شان طریقے سے منائیں گے, عابد حسین
برطانیہ میں مقیم ہردلعزیز پاکستانی کمیونٹی راہنماء صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل یوکے O جناب عابد حسین آف شکریلہ ( گجرات ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریۂ پاکستان کا یوم آزادی ’’ جشن آزادئ پاکستان ‘‘ 14 اگست کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ بانئی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں پاکستان بنا کر دیا۔ جہاں ہم باہم مل جل کر امن و چین سے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستان کمیونٹی وطن کے ماتھے کا جھومر ہے۔ جس نے نہ صرف پاکستان کا وقار بلند کیا بلکہ قیمتی زربادلہ بھی ملک کو بھیجا۔ عابد حسین نے پاکستان میں نئی آنے والی پی ٹی آئی کی حکومت سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ جو تبدیلی کا نعرہ لے کر آئی ہے اور کرپشن سے پاک نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے۔ اس مین سرخرو ہو۔ عمران خان سے پاکستانی قوم کو بہت سے ایدیں وابستہ ہیں۔ اور الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
راجہ اسحاق خان کے ماموں جان وفات پا گئے
راجہ اسحاق خان کے ماموں جان وفات پا گئے۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر اور تحریک آزادئ کشمیر کے سرگرم رکن راجہ محمد اسحاق خان نے ماموں جان فضلداد خان چھوچھ ، سہنسہ، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں گزشتہ دنوں رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم ان کے بھانجوں حاجی راجہ محمد ارشاد خان اور حاجی راجہ محمد اسحاق خان سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ مرحوم کی مغفرت، بلندئ درجات اور ایصال ثواب کے لئے فاتحۂ خوانی کی گئی۔ برطانیہ میں مقیم گلنواز کیانی، راجہ امیر اکثر خان، راجہ مظہر خان نوابی اور عبدالکریم مغل و دیگر نے دونوں بھائی سے انکے ماموں جان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحۂ خوانی کی۔