کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20 فروری 2026)—پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر محکمہ اثار قدیمہ راولپنڈی کے ایس ڈی اوغلام محمد کا ٹیم کے ہمراہ دورہ کلرسیداں۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر اور چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے اندرون شہر صدیوں پرانی عمارت بیدی محل کا دورہ کیا عمارت کی موجودہ حالت،تعمیراتی ڈھانچے اور بحالی کے ممکنہ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا اور تاریخی اہمیت کے حامل بیدی محل کی بحالی کے لیئے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 35 کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی جس سے اسے مکمل طور پر بحال اور فعال بنایا جائے گا تاکہ اسے سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جا ئے گا۔محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ بحالی کا منصوبہ اصل طرزِ تعمیر کو برقرار رکھتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | February 20, 2026):
On the directives of Punjab’s Senior Minister Maryam Aurangzeb, a high-level visit was conducted by the Archaeology Department to review the condition of the centuries-old historic building, Bedi Mahal, located in the inner city of Kallar Syedan.
The visit was led by SDO Ghulam Muhammad from the Rawalpindi Archaeology Department. He was accompanied by Member of the Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed, Assistant Commissioner Kallar Syedan Shabana Nazir, and Chief Officer Municipal Committee Riffat Abbas Pasha.
During the visit, the delegation conducted a detailed inspection of the building’s current condition, structural integrity, architectural features, and possible restoration strategies. Officials thoroughly reviewed the construction framework and discussed a comprehensive rehabilitation plan to preserve the historical significance of the landmark.
It was announced that a substantial amount of Rs 350 million has been allocated in the upcoming Annual Development Programme for the complete restoration and revival of Bedi Mahal. The project aims to fully rehabilitate the historic structure and transform it into a vibrant centre for tourism and cultural activities in the region.
Officials from the Department of Archaeology assured that the restoration work would strictly maintain the original architectural style of the building while incorporating modern requirements where necessary. The initiative is expected not only to preserve a key historical heritage site but also promote cultural tourism and economic activity in the area.
کلر سیداں: رمضان المبارک میں مساجد آباد، مگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Kallar Syedan: Mosques Overflow in Ramadan as Worshippers Gather, Prices of Essential Items Surge
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20 فروری 2026)—رمضان المبارک کے آغاز سے ہی مساجد میں لوگوں کی کثیر تعداد کی نمازوں اور تراویح میں بھرپور شرکت،جشن کا سماں تمام چھوٹے بڑوں گاؤں دیہات قصبات اور شہروں کی مساجد میں نماز کے لیئے آنے والوں کا رش دیکھنے کو ملا چھوٹے بچے ہوں یا جواں حتکہ کے معمر افراد میں جوق دو جوق مساجد میں آنا شروع ہو گئے جس سے مساجد نمازیوں کے دباؤ کے باعث کم پڑ گئیں مساجد میں لوگوں کی بڑی تعداد میں حاضری کے باوجود معمولات زندگی میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہ آئے دوکانداروں نے اپنی بساط کے مطابق رمضان کو ناجائز کمائی کا ذریعہ بنا لیا جس کے باعث اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں یکدم اضافہ دیکھنے کو ملا استفسار پر دوکانداروں کا کہنا تھا کہ جب منڈی سے ہی اشیا مہنگے داموں خریدی جائیں گی تو پھر ان کا مقامی بازاروں میں ارزاں نرخوں پر فروخت کرنا ممکن نہ رہے گا حکومت منڈیوں کو قابو کرے بازاروں میں نرخ خود کم ہو جائیں گے۔
Kallar Syedan: Assistant Commissioner Shabana Nazir Inspects Markets, Warns Against Profiteering During Ramadan
کلر سیداں: اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر کا بازاروں کا دورہ، ناجائز منافع خوری پر سخت وارننگ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20 فروری 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر کا چیف آفیسر بلدیہ رفعت پاشا کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ،نرخ نامے چیک کیے اور دوکانداروں سے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی آمدنی کو خالصتا حلال بنائیں کم منافع حاصل کرکے دوسرے مسلمان بہن بھائیوں کو بھی رمضان المبارک کی خوشیوں میں شریک کریں ناجائز منافع خوری نہ صرف جرم ہے یہ اخلاقی برائی بھی ہے اور اس کا روزمحشر سخت حساب بھی دینا پڑے گا لہذہ اغیار سے سیکھ لیں جو رمضان کی خوشی میں اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں نمایاں کمی کرکے مسلمانوں کی خوشیوں میں راحت تلاش کرتے ہیں انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر قائم نجی ہول سیل مراکز کا دورہ کیا اور نرخوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بعض اشیا کے نرخ کم کرنے پر زور دیا۔