DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Crackdown on Profiteers as Assistant Commissioner Shireen Gul Conducts Surprise Raids

کہوٹہ: ماہِ صیام کے آغاز پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 20 فروری 2026)
ماہِ صیام کے پہلے روز کہوٹہ میں ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے شہر اور گردونواح میں اچانک چھاپے مار کر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کیے جبکہ بعض کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف بازاروں، سبزی و فروٹ مارکیٹوں، کریانہ اسٹورز اور جنرل اسٹورز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سرکاری ریٹ لسٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ چند کو آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل کرنے کی تنبیہ کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے کہا کہ ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانے ادا کرنا ہوں گے بلکہ دکان سیل کر کے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “میرے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں۔ ناجائز منافع خور کسی معافی کے مستحق نہیں اور عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔”

عوامی سہولت کے پیش نظر شہر کے مختلف چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جس سے رمضان المبارک کی آمد پر خوشی اور روحانیت کا ماحول نمایاں ہے۔

علاوہ ازیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ اور کہوٹہ کلب میں مستحق افراد کے لیے خصوصی رمضان دستر خوان کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر افطار کا بندوبست کیا جائے گا۔

شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ماہِ صیام کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اسی طرح متحرک رہے گی۔

Kahuta (Correspondent Pothwar.com, Imran Zamir, February 20, 2026)
On the first day of the holy month of Ramadan, the administration in Kahuta launched a strict crackdown against profiteers and vendors selling substandard food items. Assistant Commissioner Shireen Gul conducted surprise inspections across the city and its surrounding areas to ensure implementation of official price lists.

During the inspections, various markets, including vegetable and fruit stalls, grocery stores, and general shops, were checked. Shopkeepers found charging above the government-approved rates were fined on the spot, while others were issued strict warnings. Authorities made it clear that repeated violations would result in heavy penalties, sealing of shops, and possible imprisonment.

Speaking to journalists and citizens during the visit, Assistant Commissioner Shireen Gul stated that those exploiting the public during the sacred month would not be granted any concession. She emphasised that overcharging shopkeepers would not only face substantial fines but could also have their businesses sealed and be sent to jail.

“My doors are always open for the public. There will be no compromise on public interest, and profiteers do not deserve any leniency,” she said.

Meanwhile, to mark the arrival of Ramadan, major intersections and roads in Kahuta have been decorated with colourful lights, creating a festive and spiritual atmosphere in the city.

Additionally, special Ramadan Dastarkhwan (free iftar arrangements) have been organised at Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta and Kahuta Club to facilitate deserving individuals with daily iftar meals.

Citizens have appreciated the administration’s timely action and expressed hope that strict monitoring of prices will continue throughout the holy month to provide relief to the public.

مٹور: شہزاد احمد جلیل کی بطور ایڈیشنل چیف انجینئر پرموشن، پیغام یونین اور ایسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا مبارکباد ی وفد سے ملاقات

Matoor: Union and Engineers’ Association Delegation Congratulates Shahzad Ahmad Jalil on Promotion as Additional Chief Engineer, IESCO Rawalpindi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2026)
صدر ایسکو انجینئرز ایسوسی ایشن شہزاد احمد جلیل ایس ای کینٹ سرکل راولپنڈی ایڈیشنل چیف انجینئر پرموڈ، پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین رجسٹرڈ اسلام آباد ایسکو کے صدر ابرار حسین چوہدری نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شہزاد احمد جلیل سے ان کے آفس ملاقات کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پرموشن پر مبارک باد بھی دی، شہزاد احمد جلیل نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی کامیابی یا خوشی میں شریک ہونا اعلیٰ ظرفی کی علامت سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آپ سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں، ملاقات کے دوران زونل چیئرمین سید غفور گل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے ملک بھر کے لائن اسٹاف کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بیدار کر کے ایک تاریخی اور قابلِ تحسین کام کیا ہے، ابرار حسین چوہدری نے کہا کہ انتظامیہ اور یونین کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ ملازمین و ادارے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، امید ہے شہزاد احمد جلیل اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت کشوں کے بنیادی حقوق اور فلاح و بہبود کو مقدم رکھیں گے، زونل چیئرمین پیغام یونین ایسکو سٹی سرکل راولپنڈی محمد عتیق ستی و دیگر عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی انتظامیہ محنت کشوں کے بنیادی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گی، زونل جنرل سیکرٹری سٹی سرکل محمد نعیم اعظم، زونل چیف آرگنائزر ملک عبدالماجد صدیقی، ڈویژنل چیئرمین پیغام یونین ایسکو روات ڈویژن خورشید احمد تنولی، خرم اشتیاق، رانا عثمان، وسیم اصغر و دیگر نے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مبارک باد پیش کی.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button