DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Mohammad Naseer Raja2 weeks ago
Gujar Khan: SSP Investigation Visits Murder Scene, Orders Swift Arrest of Culprits
ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کا جائے وقوعہ کا دورہ، ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام | 19 فروری 2026ء) — ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے گزشتہ روز تھانہ گوجر خان پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آنے والے قتل کے واقعہ کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے گلا گھونٹ کر ایک نامعلوم خاتون کو قتل کر دیا اور نعش تھانہ گوجر خان کے علاقے میں پھینک دی تھی۔ ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے اب تک کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
پولیس کے مطابق جدید اور ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مقتولہ کی شناخت کر لی گئی ہے۔ نعش کا پوسٹمارٹم کروا کر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش سینیئر افسران کی زیر نگرانی جاری ہے تاکہ شفاف اور میرٹ پر مبنی تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے۔
تھانہ مندرہ کا سرپرائز وزٹ
بعد ازاں ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانہ مندرہ کا اچانک دورہ بھی کیا۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تھانوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ریکارڈ کی درستگی اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
پولیس حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ قتل کے اس مقدمہ کی تفتیش مکمل سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں جاری ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Gujar Khan (Pothwar.com | February 19, 2026) — Senior Superintendent of Police (Investigation) Nasir Ali Khan visited the crime scene in the jurisdiction of Gujar Khan Police Station following the shocking murder of an unidentified woman whose body was discovered a day earlier.
According to police sources, unknown suspect(s) allegedly strangled the woman to death and dumped her body within the limits of the police station. SSP Investigation Nasir Ali Khan reviewed the progress made so far in the investigation and issued clear directives to the investigating team to expedite efforts and ensure the culprits are brought to justice at the earliest.
Police officials confirmed that the identity of the deceased woman has been established using modern and technical investigative methods. The body was shifted for postmortem examination, and a case has been formally registered on the complaint of the state. The investigation is currently being conducted under the direct supervision of senior officers to ensure transparency and accuracy.
Speaking on the occasion, SSP Investigation Nasir Ali Khan stated that individuals involved in crimes against innocent citizens cannot escape the grip of the law. He directed officers to utilize all available resources to trace and arrest the accused promptly and to ensure the case is resolved strictly on merit and factual evidence.
Surprise Visit to Mandra Police Station

Later, SSP Investigation Nasir Ali Khan conducted a surprise visit to Mandrah Police Station. During the visit, he thoroughly inspected the front desk operations, police records, lock-up facilities, cleanliness arrangements, and overall administrative affairs.
He issued necessary instructions to improve service delivery, maintain proper documentation, and ensure better public facilitation. The SSP emphasised that police stations must uphold professional standards and provide a secure environment for citizens seeking assistance.
Police authorities reaffirmed their commitment to maintaining law and order and assured the public that the investigation into the murder case would be pursued with full diligence.
گوجرخان پولیس کی فوری کارروائی، کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے اور راستہ روکنے والا شخص گرفتار
Gujar Khan Police Arrest Man for Harassing College Student; Raids Underway for Accomplices

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام | 19 فروری 2026ء) — گوجرخان پولیس نے کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے اور اس کا راستہ روکنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نے پولیس کو درخواست دی کہ زیرِ حراست شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیٹی، جو ایک مقامی کالج کی طالبہ ہے، کا راستہ روکا اور اسے ہراساں کیا۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے جس پر فوری قانونی کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی صدر راولپنڈی پولیس نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور طالبات کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیرِ حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں نے گوجرخان پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Jatli Police Arrest Man for Killing Brother-in-Law Over Love Marriage; Raids Ongoing for Accomplice




