DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Veteran Educator Master Naveed Akhtar Qureshi Honored at Grand Farewell Ceremony

گوجرخان میں ماسٹر محمد نوید اختر قریشی کی شاندار الوداعی تقریب

جبر/گوجرخان ( پوٹھوارڈاٹ کام| 18 فروری 2026ء)— ماسٹر محمد نوید اختر قریشی مدت ملازمت پوری کر کے محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہو گے ہیں گزشتہ روز ان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے کولیگ دوست احباب شاگردوں نے بھرپور شرکت کی ڈھول کی تھاپ پر ان کو پنڈال لایا گیا اس دوران مقررین سابق ہیڈ ماسٹر محمد شبیر۔چوہدری نعیم خالد۔سابق ماسٹر محمد شبیر۔ماسٹر محمد زاہد۔بینک مینیجر راجہ جبار بھٹی۔ماسٹر جہانگیر احمد بھٹی۔ماسٹر عمر فاروق۔ماسٹر امجد فاروق۔میاں زاہد۔علامہ سکندر۔جاوید اقبال بھٹی۔شہزاد احمد۔جاوید بھٹی۔ماسٹر گلبہار۔ماسٹر خلیق۔حافظ الطاف۔علی اکمل۔ہیڈ ماسٹر سکول ہذا ارشد محمود ق دیگر نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ماسٹر نوید اختر قریشی پر پروردگار عالم کا خاص فضل اور احسان عظیم ہے کہ جس نے آپ کو صحت کی قابل رشک حالت میں باعزت طور پر ریٹائرمنٹ کا یہ دن دکھایا۔ آپ کی پوری 22 سالہ سروس ہی بلاشبہ ایک بے داغ، صاف و شفاف، شاندار، جاندار اور یادگار عہد کی ترجمان ہے آپ نہایت فرض شناس، وقت کے پابند، مشفق، خوش مزاج اور ہمدرد تو تھے ہی لیکن جب اپ نے صدر معلم کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ایسے جوہر دکھائے کہ ہر کوئی عش عش کر اٹھا۔ روایتی سربراہوں جیسی آمرانہ ذہنیت، سخت مزاجی اور سختی نہ ہونے کے برابر تھی۔ آپ نے عملاً یا قولا کبھی بھی ذاتی مفاد کا نہ سوچا۔ بقول شاعر
نگہ بلند، سخن دل نواز، جاں پرسوز
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
اپنے کارواں کو ساتھ لے کر چلنے کا فن انہیں بخوبی آتا تھا۔ سکول کا ہر چھوٹا بڑا مسئلہ میٹنگ طلب کر کے اساتذہ کے سامنے رکھنے اور ان کی رائے لینے کا رواج یہاں انہوں نے ہی ڈالا۔ ہر مسئلے میں اساتذہ سے مشاورت کرتے آخر میں اپنا فیصلہ سناتے سکول فنڈز کا جس دلیری اور عمدگی سے استعمال کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں
ماسٹر نوید اختر قریشی کی ان گنت خوبیوں میں سے سب سے اہم اور بڑی خوبی وقت کی پابندی اور باقاعدگی تھی۔ اشد ضرورت کے تحت ہی آپ خود سکول سے چھٹی کرتے نوید اختر قریشی کے ادارے سے جانے سے کمی ہمیشہ رہے گی۔باعزت ریٹائر سے ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور دعوت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

Jabbar/Gujar Khan (Pothwar.com | February 18, 2026):
Master Muhammad Naveed Akhtar Qureshi has retired from the Education Department after successfully completing 22 years of dedicated service. A grand farewell ceremony was organized in his honor, attended by colleagues, friends, students, and well-wishers.

The respected teacher was brought to the venue amid the rhythmic beats of drums, creating a festive and emotional atmosphere. Several prominent figures addressed the gathering, including former Headmaster Muhammad Shabbir, Chaudhry Naeem Khalid, Master Muhammad Zahid, Bank Manager Raja Jabbar Bhatti, Master Jahangir Ahmed Bhatti, Master Umar Farooq, Master Amjad Farooq, Mian Zahid, Allama Sikandar, Javed Iqbal Bhatti, Shehzad Ahmed, Javed Bhatti, Master Gulbahar, Master Khaliq, Hafiz Altaf, Ali Akmal, and the current Headmaster Arshad Mehmood Qureshi, among others.

Speakers unanimously praised Master Naveed Akhtar Qureshi, stating that he was blessed by Almighty Allah to witness his retirement in excellent health and with honor. His entire 22-year career was described as spotless, transparent, dynamic, and memorable.

They highlighted that he was dutiful, punctual, compassionate, cheerful, and supportive. When he assumed the responsibilities of Head Teacher, he demonstrated remarkable leadership skills that won admiration from all. Unlike traditional authoritarian administrators, he maintained a gentle and consultative leadership style.

He never pursued personal interests and always prioritised institutional welfare. Introducing a culture of consultation, he would convene meetings to discuss school matters openly with teachers before making final decisions. His transparent and courageous utilisation of school funds was widely appreciated.

Among his countless qualities, punctuality and regularity stood out the most. He only took leave when absolutely necessary. His departure leaves a noticeable void in the institution.

The ceremony concluded with heartfelt congratulations on his honourable retirement, expressions of gratitude to all participants, and a special dinner arranged for the attendees.

اسلام پورہ جبر میں فری آئی کیمپ، 500 افراد کا معائنہ، 83 مریض آپریشن کے لیے منتخب

Free Eye Camp in Islam Pura Jabar Examines 500 Patients; 83 Identified for Surgery

جبر/گوجرخان ( پوٹھوارڈاٹ کام| 18 فروری 2026ء)— سرکاری ڈسپنسری و زچہ بچہ سنٹر اسلام پورہ جبر میں فری آئی کیمپ زیر اہتمام غلامان مصطفٰی ٹرسٹ برمنگھم چوہدری محمد اشتیاق ۔سردار عبد القیوم منعقد ہوا جس میں الشفاء آئی ٹرسٹ کے میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا جس میں 500 کے قریب افراد کا چیک اپ ہوا جس میں 83 افراد کا آپریشن تشخیص ہوا جن کے جلد ہی آپریشن کیے جائیں گے اس دوران قریب و جوار سے سینکڑوں مرد و خواتین نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا جن کو فری ادویات و عینکیں دی گئی اس دوران بلڈ پریشر اور شوگر بھی چیک کی گئی۔ تاکہ مکمل معیاری طبعی سہولیات فراہم کی جا سکیں یہ خدمت خلق کا سلسلہ عوام کی بہتری اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ جاری رہے گا علاؤہ ازیں انتطامیہ زچہ بچہ سنٹر نے تمام ڈاکٹرز میڈیکل سٹاف اور تعاون کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button