DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Newly Appointed Assistant Commissioner Sheerin Gul Assumes Charge
کہوٹہ میں نئی اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے چارج سنبھال لیا

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 18 فروری 2026)—کہوٹہ میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
نئی اسسٹنٹ کمشنر سے پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے وفد نے صدر راجہ عمران ضمیر کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، کبیر احمد جنجوعہ، افتخار احمد غوری، ذوالفقار علی ستی اور عاصی جنجوعہ شامل تھے۔ وفد نے کہوٹہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور، گرداور عامر حسین اور ریڈر اے سی انضمام ستی بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ سبزی، فروٹ اور دیگر اشیائے خوردونوش ریٹ لسٹ کے مطابق اور معیاری فراہم کریں اور منافع خوری سے گریز کریں۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ سٹریٹ لائٹس اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان صبر، برداشت اور بھائی چارے کا مہینہ ہے، لہٰذا تمام طبقات کو چاہیے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ کہوٹہ میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کہوٹہ کلب اور سپورٹس کمپلیکس علیوٹ میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2026)
معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت عبد المجید مغل کی کہوٹہ آمد کے موقع پر معززین علاقہ کے ساتھ ملاقات،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ یو اے ای کے صدر معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت عبد المجید مغل کی کہوٹہ آمد ہوئی ان کے ہمراہ ان کے قریبی ساتھ معروف قانون رضا ایڈووکیٹ بھی تھے جبکہ انہوں نے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات کیپٹن (ر) راجہ الطاف جنجوعہ اور معروف سیاسی شخصیت مسعود ستی آف کلیال یوسی ہوتھلہ بھی موجود تھے اس موقع پر کیپٹن (ر) راجہ الطاف جنجوعہ نے اپنے معزز مہمان عبد المجید مغل کو بلڈنگ پلازے جہاں پر کہوٹہ کا ایک مشہور ہسپتال موجود ہے وہاں کا وزٹ کرایا اور مریضوں کی عیادت بھی کی،عبد المجید مغل نے کیپٹن (ر) راجہ الطاف جنجوعہ اور معروف سیاسی شخصیت مسعود ستی کا شکریہ ادا کیا۔
News in Brief…
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2026)
مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد سے نوجوان سیاسی شخصیات راجہ شعبان بشارت،راجہ شایان سعیدکی قیادت میں وفد کی ملاقات،عوامی مسائل سے آگاہ کیا،MPAراجہ صغیر احمد نے جون 2026میں ملنے والے فنڈز میں کام کرنے کا یقین دیلایا،نوجوان سیاسی شخصیات راجہ شعبان بشارت،راجہ شایان سعیدکی طر ف سے مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2026)
وومن یوتھ سپرنگ گالا کا انعقاد، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور کی خصوصی شرکت،تفصیل کے مطابق احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام زیور انکوبیشن کمپلیکس میں وومن یوتھ سپرنگ گالا کا پروقار انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دیہی خواتین کے ہنر کی تشہیر اور انہیں معاشی طور پر خود مختار بنانا تھا، تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع و ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،کرنل محمد انوار عباسی، یوسی صدر ماسٹر چوہدری عبدالمجید، معروف سماجی شخصیت صدر لیبر ونگ راولپنڈی ڈویژن ابرار حسین چوہدری، سابق نائب ناظم مداح حسین شاہ، نائب صدر پریس کلب کلرسیداں چوہدری جواد سمیت علاقائی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تمام اسٹالز کا معائنہ کیا اور خواتین کی کاوشوں کو سراہا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2026)
بٹالہ کے مقام پر کرکٹ میچ ٹورنامنٹ معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین مرزا محمد مسعود،صدرمسلم لیگ ن ایم سی کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بطورمہمان خصوصی شرکت،بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ کی شرکت،







