DailyNewsHeadlineKallar Syedan
پی ٹی آئی کے رہنما کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ تحصیل کمپلیکس

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ تحصیل کمپلیکس،انہوں نے کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کی صدر ریفانہ ملک سے ملاقات کی اور ان کی بلامقابلہ کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلربار کے انتخابات میں پہلی بار بلامقابلہ کامیاب پانے والی خاتون صدر بلاشبہ بڑی خوبیوں کی مالک اور پیشہ وارانہ امور کی ماہر ہیں جس کی بدولت ان کے پورے پینل کو بلامقابلہ کامیابی ملی انہوں نے ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ سے بھی ملاقات کی اور ان کی پھوپھی صاحبہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔



