DailyNewsHeadlineKallar Syedan

بلدیہ کلرسیداں میں تعنیات بلڈنگ انسپکٹر انعام مصطفی

مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلرسیداں میں تعنیات بلڈنگ انسپکٹر انعام مصطفی مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کو ماموں بنانے میں بری طرح ناکام ہو گئے بلڈنگ انسپکٹر نے اندرون شہر چواروڈ پر معروف مسلم لیگی سابق کونسلر بابو نور محمد صدیقی کی 1992 میں تعمیر ہونے والی دوکان پر گئے جہاں اس کا اندرونی کام جاری تھا اور بلڈنگ انسپکٹر نے ان سے اس کا اجازت نامہ طلب کیا تو ان کا جواب تھا کہ دوکان کے اندر اس کی خوبصورتی کے لیئے کام شروع کیا ہے اس کے لیئے کسی سرکاری ادارے سے اجازت نامہ کی ضرورت نہیں مگر بلڈنگ انسپکٹر نہ مانے اور انہوں نے تعمیراتی کام بند کروا کر دوکان سیل کردی جس کی رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور سے شکایت کی گئی جس پر انہیں کسی دوسری زیر تعمیر دوکان کی تصاویر ارسال کر کے ان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی اور پھر ساتھ ہی مزید کسی کاروائی کے دوکان کو ڈی سیل کردیا گیا مگر اس کے اگلے ہی روز راجہ اسامہ سرور کلرسیداں آئے اور متذکرہ دوکان پر جا پہنچے وہ سب کچھ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ بلڈنگ انسپکٹر نے کس طرح ان سے غلط بیانی کی۔انہیں کسی دوسری عمارت کی تصاویر بھیج کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی جس پر راجہ اسامہ سرور نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان نے بلڈنگ انسپکٹر کے رویے کی شکایات کیں اور ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

Show More

Related Articles

Back to top button