DailyNewsHeadlineKallar Syedan

کلرسیداں میں ٹراما سنٹر کی تقریب سنگ بنیاد

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاعی امور راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن آج ایک آنکھ کی بیماری پر ہنگامہ آرائی کرنے کی کوششیں کر رہی ہے عمران خان 75 برس کی عمر میں ہیں ان کی بینائی،دانت اور ٹانگیں متاثر ہونا انسانی نظام کا حصہ ہے،نوازشریف اور کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اڑانے والے آج ایک آنکھ کی بینائی کو لے کر فریادی بنے ہیں یہ مکافات عمل ہے،شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرنے والوں نے دوبارہ کوئی ایسی کوشش کی تو ان کی چمڑی ادھیڑ لی جائے گی پی ٹی آئی کے لوگ کوکین کے بڑے اسمگلروں کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں یہ بھارت اور افغانستان کی پراکسی وار میں بھی ان کے ساتھ شریک ہیں، عمران خان کو علاج کے لیئے نہ بیرون ملک بھیجیں گے نہ ہی انہیں بنی گالہ منتقل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں ٹراما سنٹر کی تقریب سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،نظامت کے فرائض عابد حسین زاھدی نے سرانجام دیئے۔راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ کلثوم نواز اور نواز شریف کی علالت کا مذاق اڑانے والے آج آنکھ میں تکلیف پر رو رہے ہیں یہ مکافات عمل ہے عمران خان اچھے کرکٹر اور مقبول بھی ہو سکتے ہیں مگر یہ سیاست کے میدان میں ناتجربہ کار اور ناکام ہیں یہ آج بھی گھٹیا سیاست سے باز نہیں آتے مگر اب یہ کبھی بھی نو مئی کی تاریخ نہیں دھرا سکیں گے شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے عمران خان آنکھ کے علاج کےلئے بیرون ملک جا رہے ہیں نہ ہی انہیں بنی گالا منتقل کیا جا رہا ہے پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل ڈاکٹر موجود ہیں ان کا علاج پاکستان میں ہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں نواز شریف اور کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اڑاتے رہے آج وہ خود انہی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔سائفر لہرانے والے آج کدہر ہیں ان کی سیاست جھوٹ مکرو فریب کے سوا کچھ نہیں یہ 190 ملین پاؤنڈز کے چور ہیں ہار ان کی ہمشیرہ نے چرایا ان سے آج ان کے اپنے ارکان اسمبلی بھی نالاں ہیں یہ سب آٹھ فروری کو لاہور میں بسنت منا رہے تھے انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے یہ جھوٹ پر مبنی سیاست ترک کرکے قوم سے سچ بولیں آج بھی ان کے ساتھی کوکین اسمگلروں کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں یہ لوگ بھارت اور افغانوں کی پراکسی وار میں شامل ہیں قوم ان کی اصلیت جان چکی ہے اب یہ نو مئی دہرانے کی کوشش کریں گے تو ان کی چمڑی ادھیڑ لی جائے گی انہیں مشورہ ہے کہ مخالفین سچ بولنا سیکھیں، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مسلم لیگ (ن) نے مستحکم کیا،پی ٹی آئی کے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف 8 ارب ڈالر تھے آج یہ 26 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں تو اس کا سارا کریڈٹ وفاقی حکومت کو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج میں حکومت کی کوئی غفلت نہیں،ان کی بہن جیل سے مل کر آئی ہیں اگر ایسی صورتحال ہوتی تو وہ سب کو بتاتیں،انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان کی افغانستان اور انڈیا کیساتھ تعلق داری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے لوگ کوئٹہ جا کر سمگلروں کے احتجاج میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعلی کے پی کے سہیل افریدی کوکین کے سب سے بڑے ڈیلروں کیساتھ پشاور جیل میں جا کر ملاقاتیں کیوں کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جس کو باپ کہتی ہے پھر گالیاں بھی اسی کو دیتی ہے انہوں نے کلرسیداں کے لوگوں کو مہمان نواز وفادار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ کلرسیداں ان کے حلقہ انتخاب میں شامل ہے۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا پی پی 7 کےلئے ایک ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز دیے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کےلئے میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا،میری ووٹ سے پنجاب کی حکومت بنی جب میں نے ووٹ نہ دیا تو ان کی حکومت بھی ختم ہو گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی اور ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے کہا کہ کلر سیداں ہسپتال کی اپگریڈیشن ضروری تھی ٹراما سنٹر کا قیام وقت کی ضرورت تھی جس سے ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کی اکثریت کو راولپنڈی کی بجائے یہیں علاج کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹراما سنٹر میں دو بڑے اپریشن تھیٹر مائنر او ٹی بھی شامل ہو گا جبکہ ہر بیماری کا اسپیشلسٹ ڈاکٹر 24 گھنٹے ایمرجنسی میں موجود ہوگا جس کے بعد اب مریضوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر نہیں ہونا پڑے گا۔سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی ایک بڑے قافلے کے ہمراہ اجتماع میں شریک ہوئے ان کے علاؤہ سابق بلدیاتی چیئرمین چوہدری صداقت حسین،ظفر عباس مغل،چوھدری شاہد گجر کے علاؤہ سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،چوھدری اخلاق حسین،ملک زبیر احمد،محمد حنیف،جنید بھٹی،صوبیدار ظفراقبال، چوھدری زین العابدین، شیخ حسن سرائیکی و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. ھج راجے اوراں آکھو ٹرامہ سرجن وی لبھن ناں۔ سوکے سینٹر نال کج نی بننا۔ تے ڈاکٹر پاکستان ثھڈی جا رھے نے۔ اللہ خیر کرے۔

Back to top button