DailyNewsKallar Syedan

چوک پنڈوری میں ڈکیتی کی واردات

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوک پنڈوری کی نئی آبادی میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے اختر اقبال بھٹی اور ان کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لیں اور ہو گئے،اختر اقبال بھٹی نے 15 کو اطلاع دی کہ رات 11 بجے کے قریب تین مسلح ڈاکو اس کے گھر میں داخل ہوئے اور تمام گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کرکے کمروں کی تلاشی لی اور چار تولے طلائی زیورات اور پانچ لاکھ کی نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
واقعہ کے فوری بعد ایس ایچ او انسپکٹر راجہ محمد عاقب رزاق جائے وقعہ پر پہنچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی یے۔

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) کلرسیداں پولیس نے کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس نے جناح کالونی میں کرایے دار کامران شہزاد سے فارم کرایہ داری طلب کیا جو پیش نہ کر سکا اور بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے محمد حفیظ کے مکان میں رہ رہا ہے اسی طرح مقصود عالم سکنہ کوٹ چلاس ضلع دیامیر بھی مہیرا سنگال میں رھائش پزیر تھا اور مالک مکان نواز نے کرایہ داری کا اندراج نہ کروایا ہے۔جس پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ لونی جنداں کے محمد ظفر،محمد نعیم کے والد حاجی مقصود حسین انتقال کرگئے نمازجنازہ میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،مولانا غلام مصطفی سیالوی،مولانا جہانزیب ہزاروی،مولانا ممتاز مدنی،چوہدری ابرار حسین،چوھدری توقیر اسلم،ماسٹر طارق منہاس، عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اسحاق،حافظ محمد علی قادر،مرزا اظہر محمود،طارق آرائیں،
محمد زاھد،مرزا خورشید، چوہدری غضنفر،نمبردار پرویز،چوھدری جاوید، اکرام آرائیں و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button