DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Two Injured as Passenger Vans Race for Commuters near Sagri stop
کلر سیداں میں سواریوں کے لالچ میں دو مسافر گاڑیوں کی ریس، دو افراد شدید زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07 فروری 2026ء) —
کلر سیداں میں سواریوں کے حصول کے لیے دو مسافر گاڑیوں کے درمیان خطرناک ریس کے دوران سڑک کنارے کھڑے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق کلر سیداں سے راولپنڈی اور پیر ودھائی جانے والی دو ٹویوٹا ہائی ایس مسافر گاڑیاں زیادہ سواریاں بٹھانے کے لالچ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں تیز رفتاری سے ریس لگاتی رہیں۔ اسی دوران ساگری اسٹاپ کے قریب سڑک پر کھڑے دو افراد ان کی زد میں آ گئے۔
حادثے کے نتیجے میں دونوں افراد کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور شہریوں نے مسافر گاڑیوں کی بے قابو رفتار اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Haq Qureshi | February 7, 2026) —Two people were seriously injured on Saturday after being hit by passenger vehicles during a reckless race between two vans competing to pick up passengers in Kallar Syedan.
According to eyewitnesses, two Toyota HiAce passenger vans operating on the Kallar Syedan–Rawalpindi and Pir Wadhai routes began racing each other in an attempt to get ahead and attract more commuters. The dangerous competition led to the loss of control near the Sagri Stop, where two individuals were standing by the roadside.
Both pedestrians were struck by the speeding vans and sustained severe injuries. Rescue services and local residents rushed to the scene and shifted the injured to Rawalpindi for medical treatment.
The incident has once again raised serious concerns about reckless driving and the lack of enforcement against passenger vehicles that engage in dangerous practices to maximise profits. Local residents have demanded strict action against those responsible and called on authorities to take effective measures to prevent such incidents in the future. Police have reportedly initiated an investigation into the matter.
کلر سیداں میں بجلی چوری، آئیسکو ڈیٹکشن ٹیم کی کارروائی، صارف کے خلاف مقدمہ درج
IESCO Detection Team Registers Case Against Consumer for Electricity Theft in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |07، فروری، 2026ء) — ائیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ڈیٹکشن ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کرنے کے الزام میں صارف بشارت علی سکنہ سہوٹ بگیال کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈیٹکشن ٹیم کے مطابق صارف بشارت علی کے میٹر کو چیک کیا گیا تو پی وی سی کیساتھ کنڈا تار لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی جس پر ڈیٹکشن ٹیم نے پی وی سی تار بمعہ کنڈا تار اتارکر بذریعہ فرد قبضہ میں لے لی گئی ۔
JUI Leader Maulana Ihsanullah Says Basant Has No Link with Punjabi or Muslim Culture
مولانا احسان اللہ چکیالوی کا بیان: بسنت کا پنجاب یا اسلامی ثقافت سے کوئی تعلق نہیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |07، فروری، 2026ء) —جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوری کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ بسنت کا پنجاب کی ثقافت سے کوئی تعلق نہیں ہم اس کی تاریخ سے لاعلمی کی بنیاد پر اسے ثقافت سمجھ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے جامعہ مسجد ربانی میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں بسنت کی بنیاد ہندوں نے ایک گستاخ رسول کی سزائے موت کے بعد اس کی یاد میں شروع کی تھی آج یہ رسم ہمارے بچوں کی جانیں لے رہی ہے مگر مریم نواز نے اس کو سرکاری طور پر منا کر اس کی تاریخ سے اپنی لاعلمی کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ بسنت سمیت شادی بیاہ کی ھندوھانہ رسومات ہمیں ہمیشہ مسلمان حکمرانوں کے ذریعے پہنچیں جنہوں نے سستی شہرت کے لیئے اس کو قوم پر مسلط کیا ورنہ بسنت کا مسلمانوں اور ہماری ثقافت سے کوئی تعلق نہیں شہری اپنے بچوں کو اس ہندوھانہ رسم سے دور رکھیں۔
Chairperson Insurance Tribunal Lahore Hosts Dinner at Residence
چیئرپرسن انشورنس ٹریبونل لاہور جسٹس (ر) چوہدری محمد طارق کی رہائشگاہ پر پرتکلف عشائیہ




