DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Stray Dog Attacks Goat in Tal Khasla, Shot Dead by Local Youth
تل خالصہ میں آوارہ کتے کا بکری پر حملہ، نوجوان کی فائرنگ سے کتا ہلاک

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04 فروری 2026ء)
گاؤں تل خالصہ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک بار پھر خطرے کی علامت بن گئی، جہاں ایک آوارہ کتے نے بکری پر حملہ کرکے اس کے کان کاٹ ڈالے۔ واقعے کے بعد مقامی نوجوان نے اپنی حفاظت اور مویشی کو بچانے کے لیے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کتا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گاؤں کی آبادی کے قریب پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا، کیونکہ آوارہ کتے اکثر بچوں اور بزرگوں پر بھی حملہ آور ہو جاتے ہیں۔
اس حوالے سے سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری یاسر محمود نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تل خالصہ اور اس سے ملحقہ دیہات میں آوارہ کتوں کی بہتات نے نظامِ زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آوارہ کتے متعدد بار بچوں پر حملہ کر چکے ہیں جبکہ کئی مویشی بھی ان کے حملوں سے زخمی ہو چکے ہیں، جس سے غریب دیہاتیوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
چوہدری یاسر محمود نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے بلا تاخیر آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر کتے مار مہم کا آغاز کریں تاکہ عوام کو اس مستقل خطرے سے نجات دلائی جا سکے۔
علاقہ مکینوں نے بھی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بڑے حادثے کا خدشہ رد نہیں کیا جا سکتا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | February 04, 2026)
Panic spread in village Tal Khasla after a stray dog attacked a goat, severely injuring it by biting off its ear. In an attempt to protect livestock and prevent further harm, a local youth opened fire, killing the dog on the spot.
According to local sources, the incident occurred near the residential area of the village, raising serious concerns among residents regarding the growing threat posed by stray dogs. Villagers stated that timely action prevented a possible attack on humans, as stray dogs frequently roam the streets and agricultural areas.
Speaking on the matter, local social figure Chaudhry Yasir Mahmood expressed deep concern over the alarming increase in stray dogs in Tal Khasla and surrounding villages. He stated that the situation has disrupted normal life, as stray dogs have repeatedly attacked children and injured several livestock animals, causing financial losses to poor villagers.
Chaudhry Yasir Mahmood urged the Assistant Commissioner of Gujar Khan to take immediate notice of the issue and launch a delayed but much-needed stray dog control campaign without further delay. He emphasised that negligence by the authorities could lead to a serious human tragedy in the near future.
Local residents have also appealed to the district administration to take prompt and effective measures to eliminate the growing menace of stray dogs and ensure the safety of the public.
رکشہ ڈرائیور پر شادی شدہ خاتون مسافر سے زیادتی اور موبائل فون چھیننے کا الزام، مقدمہ درج
Rickshaw Driver Allegedly Assaults Married Woman Passenger, Robs Mobile Phone; Case Registered
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |04، فروری، 2026ء) —رکشہ ڈرائیور نے شادی شدہ خاتون مسافر کی عزت لوٹ لی موبائل بھی چھین لیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گاؤں ٹکال کی مسماۃ (ن)نے پولیس کو بتایا کہ وہ صبح کلر سیداں اڈے سے رکشہ پر بیٹھی تو رکشہ ڈرائیور عدیل مجھے اغوا کرکے کمبیلی صادق لے گیا جہاں اس نے ل ایک کمرے میں بند کر کے میری عزت لوٹ لی میرے شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور میرا موبائل فون بھی چھین لیا کلرسیداں پولیس نے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Man Accused of Issuing Bounced Cheque for Rs 350,000, Threatens Complainant; Case Registered
ساڑھے تین لاکھ روپے کا چیک باؤنس، رقم کی واپسی پر دھمکیاں، مقدمہ درج
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |04، فروری، 2026ء) —عمران خان سکنہ منگال نے مقدمہ درج کروایا کہ نعیم اختر نے مجھ سے نقد مبلغ تین لاکھ پچاس ہزار روپے بطور ادھار لئے اور 29 اکتوبر 2025 کو یہ رقم واپس کرنے کا معاہدہ کرتے ہوئے دستخط شدہ چیک بطور ضمانت میرے حوالے کیا معاہدہ کی مدت پوری ہونےکے بعد میں چیک کیش کروانے کےلئے مقامی بنک گیا جہاں سے معلوم ہوا کہ اکائونٹ میں مطلوبہ رقم ہی موجود نہ ہے اور مذکورہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
Police Recover Five Bottles of Liquor During Patrol in Kallar Syedan, Case Registered
کلر سیداں میں گشت کے دوران پولیس کی کارروائی، ملزم کے قبضے سے پانچ بوتلیں دیسی شراب برآمد، مقدمہ درج
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |04، فروری، 2026ء) —کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی محمد شفاعت نے دوران گشت ہارون لطیف سکنہ سکنہ طوطہ کے قبضے سے پانچ بوتل دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
PML-Q President MNA Muhammad Ijaz-ul-Haq Visits Kallar Syedan, Calls on Chaudhry Muhammad Tariq
مسلم لیگ (ق) کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق کا کلر سیداں کا دورہ، چوہدری محمد طارق کی عیادت




