DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Armed Robbery Incident in Singhori Sarwar Shaheed
گوجرخان;سنگھوری سرور شہید میں مسلح ڈاکوؤں کی ہاؤس رابری
گوجرخان ( پوٹھوار ڈاٹ کام | 02 فروری 2026): مندرہ کے نواحی علاقے سنگھوری سرور شہید میں ہاؤس رابری کی ایک سنگین واردات سامنے آئی ہے، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا، تشدد کا نشانہ بنایا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ 30 جنوری کی شب تقریباً پونے آٹھ بجے پیش آیا، جب چار مسلح ڈاکو گاؤں سنگھوری سرور شہید کے رہائشی مظہر حسین کے گھر زبردستی داخل ہوگئے۔ ڈاکو آتشیں اسلحہ سے لیس تھے اور داخل ہوتے ہی گھر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے مظہر حسین کے بیٹے زین مظہر سمیت دیگر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا۔ اس دوران زین مظہر پر تشدد کیا گیا جبکہ ملزمان نے پورے گھر کی تلاشی لی۔
واردات کے دوران ڈاکو طلائی بالیاں، 35 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون لوٹ کر باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔ مظہر حسین کے مطابق ڈاکوؤں کی عمریں بظاہر 35 سے 36 سال کے درمیان معلوم ہوتی تھیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مندرہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Gujar Khan (Pothwar.com | February 02, 2026): A serious house robbery incident was reported in the Singhori Sarwar Shaheed area of Mandra, where armed robbers allegedly stormed into a house, held the family hostage at gunpoint, subjected them to violence, and escaped with valuables.




