DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Javed Mahmood Qureshi Appointed Principal of Government Boys High School, Rawalpindi

مٹور: جاوید محمود قریشی کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راولپنڈی کا پرنسپل مقرر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،24جنوری2026)
کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور ڈاکٹر وسیم قریشی کے کزن جاوید محمود قریشی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے پرنسپل تعینات تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی اورڈاکٹر وسیم قریشی کے کزن جاوید محمود قریشی کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔جاوید محمود قریشی اسی ادارے کا قیمتی سرمایہ بھی رہے ہیں، جہاں آپ نے تدریسی خدمات اخلاص، محنت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیئے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر وسیم اختر قریشی نے کہا کہ ہمیں کامل یقین ہے کہ جاوید محمود قریشی کی زیرِ قیادت یہ درسگاہ علم و تربیت کا روشن مینار بنے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات آپ کو صحت، حکمت، بصیرت اور ثابت قدمی عطا فرمائے تاکہ آپ ادارے کو نظم و ضبط، ترقی اور کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکیں۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی کے جملہ سٹاف کا کہنا ہے کہ ہم سب جاوید محمود قریشی کے شانہ بشانہ، مکمل تعاون، اخلاص اور عزم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔جاوید محمود قریشی تحصیل کہوٹہ میں عرصہ بیس سال تک گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ میں تعینات رہیے جنہوں نے سینکڑوں طالب علموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیاہے۔

Matoor (Pothwar.com— Kabir Ahmed Janjua | January 24, 2026):
Javed Mahmood Qureshi, cousin of well-known political and social personalities Dr. Muhammad Arif Qureshi and Dr. Wasim Qureshi, has been appointed as the Principal of Government Boys High School, DAV College Road, Rawalpindi.

Javed Mahmood Qureshi is considered a valuable asset of the institution, having served with dedication, sincerity, and high professional competence in his teaching career. During this announcement, Dr. Muhammad Arif Qureshi and his younger brother Dr. Wasim Akhtar Qureshi expressed confidence that under Javed Mahmood Qureshi’s leadership, the school would become a beacon of knowledge and education. They prayed for Allah’s blessings of health, wisdom, insight, and perseverance to help him lead the institution to discipline, growth, and new heights of success.

The entire staff of Government Boys High School, DAV College Road, Rawalpindi, expressed their commitment to fully support Javed Mahmood Qureshi with dedication, sincerity, and determination. Javed Mahmood Qureshi has previously served for over twenty years at Government High School, Kahuta, where he educated hundreds of students and significantly contributed to their academic development.

مٹور: کہوٹہ میں بنیادی سہولیات کی کمی، جماعت اسلامی یکم فروری کو احتجاج کرے گی

Mator: Jamaat-e-Islami Announces February 1 Protest Over Lack of Basic Facilities in Kahuta

Mator: Renowned Kahuta Social Figure Aftab Ali Satti Returns to Korea After One-Month Visit

مٹور: کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت آفتاب علی ستی ایک ماہ کی چھٹی کے بعد کوریا واپس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،24جنوری2026)
کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت (فخرئے کہوٹہ پنجاڑ) آفتاب علی ستی پاکستان ایک ماہ کی چھٹی گزارنے کے بعد واپس کوریا واپس چلے گے،حاجی طارق ستی،خرم ستی،عاصم اور دیگر دوستوں عزیزوں نے دعاوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ اسلام آباد اہر پورٹ پر الوداع کیا، تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت (فخرئے کہوٹہ پنجاڑ) آفتاب علی ستی کو ایک ماہ قبل پاکستان آئے تھے انہوں نے اپنی اس چھٹی کے دوران اپنے دوستوں،عزیز وں سے ملاقات کی شادیوں، دعوتوں میں شرکت کی انہوں نے مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں حاضری دی گذشتہ روز قبل (فخرئے کہوٹہ پنجاڑ) آفتاب علی ستی پاکستان ایک ماہ کی چھٹی گزارنے کے بعد واپس کوریا واپس چلے گے ان کو اسلام آباد اہر پورٹ ان کے دوستوں عزیزوں حاجی طارق ستی،خرم ستی،عاصم ستی، عاطف ستی،عنائت اللہ ستی، مجیب اللہ ستی،توصیف ستی،صحافی کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر دوستوں نے دعاوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ اسلام آباد اہر پورٹ پر الوداع کیا آفتاب علی ستی نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

Mator: Maulana Dr. Asif Al-Qadri Strongly Condemns Attempted Assassination of Syed Ali Imam Gilani

مٹور: سید علی امام جیلانی پر قاتلانہ حملے کی مولانا ڈاکٹر آصف القادری نے شدید مذمت کی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جنوری2026)
جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ کے مرکزی رہنماء معروف مذہبی،علمی و سماجی شخصیت مولانا ڈاکٹرآصف القادری نے کہا کہ مفکر اسلام پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی رحمتہ اللہ کے فرزندار جمند و جانشین سید علی امام شاہ گیلانی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اللہ ان کے شہیدجانثار ساتھی کے درجات بلند فرمائے، انہوں نے کہا کہ پر مفکر اسلام سید علی امام پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان خیالات کا اظہاردارالعلوم قادریہ جیلانہ جیوڑہ کے متہمم جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ کے مرکزی رہنماء معروف مذہبی و سماجی شخصیت مولانا ڈاکٹرآصف القادری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس حملے کی وجہ سے صرف پوٹھوہار میں ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان اور بیرون ممالک میں بھی حضور قبلہ کے عقیدت مندفکرمند ہے، مولانا ڈاکٹرآصف القادری نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ کریم سید علی امام جیلانی جی کو صحت و تندرستی عنایت فرمائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button