DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Clerical Error at Allied Bank Leaves Pensioner Without Six Months’ Pension

کلرسیداں: الائیڈ بینک کی سنگین غفلت، پنشنر کی چھ ماہ کی پنشن غلط اکاؤنٹ میں منتقل

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |24، جنوری، 2026ء) سی ایم اے (پنشن) لاہور کینٹ نے کلرسیداں کے قریب شاہ باغ میں قائم الائیڈ بینک کے منیجر کو جاری کردہ سرکاری مراسلے میں ہدایت کی تھی کہ پنشنر محمد منیر کی چھ ماہ کی پنشن کی رقم جو غلطی سے مذکورہ بینک منتقل ہو گئی ہے کوبینک ڈرافٹ کے ذریعے واپس بھجوائی جائے تاکہ رقم متعلقہ پنشنر کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جا سکے۔تاہم بینک منیجر نے پنشن کی ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی پنشن واپس بھیجنے کے بجائے منیر نامی کسی دوسرے پنشنر کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی جس سے اصل پنشنر محمد منیر سکنہ چمبہ کرپال کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعدازاں اس کی پنشن کی رقم مسلسل کسی دوسرے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی۔ متاثرہ پنشنر کے مطابق اس نے متعدد بار بینک انتظامیہ کو اس سنگین غلطی سے آگاہ کیا مگر کسی نے میری بات پر توجہ ہی نہ دی جس کی وجہ سے مجبوراً مجھے عدالت کا دروازے کھٹکھٹانا پڑا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com— Ikram-ul-Haq Qureshi | January 24, 2026):
The CMA (Pension) Lahore Cantt had formally directed the manager of Allied Bank, Shah Bagh branch near Kallar Syedan, through an official letter to return the six months’ pension amount of pensioner Muhammad Munir that was mistakenly transferred to the said bank. The instructions clearly stated that the amount should be sent back via bank draft so it could be credited to the rightful pensioner’s account.

However, instead of returning the pension amount exceeding Rs. 150,000, the bank manager erroneously credited the money into the account of another pensioner with the same name, Munir. As a result, the actual pensioner, Muhammad Munir, a resident of Chamba Kripal, faced severe financial hardship.

According to the affected pensioner, the pension amount continued to be deposited into the wrong account for several months. Despite repeatedly informing the bank administration about this serious mistake, no corrective action was taken.

Left with no other option due to continued negligence, the affected pensioner has now approached the court seeking justice and recovery of his rightful pension amount.

کلرسیداں: موسلادھار بارش، جناح کالونی کے نشیبی علاقے زیرِ آب، شہری محصور

Kallar Syedan: Heavy Rains Flood Low-Lying Areas of Jinnah Colony, Residents Face Severe Hardships

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |24، جنوری، 2026ء)طویل دورانیے کے بعد موسلادھار بارش سے جہاں کسانوں کے چہرے کھل اٹھے وہیں بارش کا پانی کلرسیداں شہر کی ابادی جناح کالونی کے نشیبی علاقوں میں داخل ہو گیا جہاں گلیاں برساتی نالوں میں بدل گئیں لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے گھروں کے باہر کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا جس سے مقامی ابادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی لوگوں نے درپیش صورتحال کو بلدیہ کلرسیداں کے لیئے لمحہ فکریہ ہونی چاہیئے کہ ہر بار بارش کی صورت میں جناح کالونی کے لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ جاتے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہوتا انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kalarsyedan Bar Association Announces Complete Court Strike Against Alleged Illegal Arrest of Lawyers Iman Mazari and Hadi Ali Chatha


کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی مبینہ غیر قانونی گرفتاری کے خلاف مکمل عدالتی ہڑتال کا اعلان

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |24، جنوری، 2026ء)–کلرسیداں بار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کی مبینہ غیر قانونی گرفتاری کے خلاف آج بروز ہفتہ مکمل عدالتی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں وکلاء نے گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اجلاس میں مقررین نے کہا کہ وکلاء کی غیر قانونی گرفتاری آئین، قانون اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو فوری اور بلا شرط رہا کیا جائے۔بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کے اعلان کے مطابق ہڑتال کے باعث آج مزید کلرسیداں کی تمام عدالتوں میں عدالتی کارروائی معطل رہے گی جبکہ وکلاء اپنے گرفتار ساتھیوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر وکلاء کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

کلرسیداں: 14 لاکھ روپے ادھار لے کر واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج، پولیس مصروفِ تفتیش

Kallar Syedan: Case Registered Over Alleged Fraud of Rs. 1.4 Million, Police Launch Investigation

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |24، جنوری، 2026ء) گلفراز سکنہ چبوترہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میری ناصر محمود سکنہ صاحب دھمیال سے سلام دعا تھی تین ماہ قبل اس نے پیسوں کی اشد ضرورت ہے بارے میں مجھ سے بات کی تو میں نے گواہان کی موجودگی میں 14 لاکھ روپے ناصر کے حوالے کر دیئے تین ماہ بعد جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے ٹال مٹول شروع کر دی جرگہ بھی ہوا مگر وہ اب رقم واپس کرنے سے صاف انکاری ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش یے.

Kallar Syedan: True Success Lies in Following Quran and Sunnah

کلرسیداں: نعروں سے نہیں، قرآن و سنت پر عمل سے کامیابی ملتی ہے، مولانا احسان اللہ چکیالوی کا خطبۂ جمعہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |24، جنوری، 2026ء)حرمت رسول پر جان بھی قربان یے کہ نعروں سے جنت نہیں ملے گی اس کے لیئے قرآنی تعلیمات اور نبی اکرن صلی اللہ وآلہ وصلم کے حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑے گا ان خیالات کا اظہار مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامعہ مسجد ربانی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر دوسری تیسری گلی میں شاندار مساجد تعمیر کردی گئی ہیں مگر اذان فجر کے بعد مؤذن منتظر رھتا یے کہ دو تین افراد مسجد آ جائیں تاکہ نماز با جماعت کی ادائیگی ممکن ہو سکے ہماری آبادیوں میں اب سو فیصد ابادی مسلمانوں کی ہے مگر نمازفجر کے وقت گنتی کے لوگ مساجد تک پہنچ پاتے ہیں یہ ہمارے کمزور ایمان کی علامت ہے ہم دن رات اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں مگر چند منٹ نماز کے لیئے نہیں نکال سکتے یہی وجہ ہے ہم آج دنیا میں منتشر اور محکوم ہیں ہماری کوئی بات نہیں سنتا ہم عمل کی بجائے نعروں کی حد تک مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے نبی کو ہمارے دعووں اور نعروں سے کوئی دلچسپی نہیں وہ بھی خوش ہوں گے جب ہم قرآن و سنت سے اپنا تعلق قائم کریں گے۔

 

Show More

Related Articles

One Comment

  1. بینکوں میں پینشنرز کی رقوم کی خرد برد عام ھے اور سی ایم اے میں بھی بیٹھے لوگ حاجی نہیں۔۔ چاھتے ھوں گے کہ متاسرہ شخس جو پہلے ھی لٹ ثکا ھے آ کر اظہار محبت کرے۔

Back to top button