DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Two Killed as Truck Plunges into Deep Ravine Near Brathiyan

براٹھیاں کے مقام پر خوفناک حادثہ، ٹرک گہری کھائی میں جا گرا، دو افراد جاں بحق

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 21 جنوری 2026ء):
تحصیل کہوٹہ کے علاقہ براٹھیاں کے مقام پر ایک دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک سے پھسلتا ہوا گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، تاہم دونوں افراد جانبر نہ ہو سکے۔

ریسکیو اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکالا اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک پر حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | January 21, 2026):
A horrifying road accident occurred near Brathiyan in the jurisdiction of Tehsil Kahuta, where a speeding truck lost control and plunged into a deep ravine, resulting in the tragic death of two people.

According to details, the truck was travelling at high speed when the driver lost control due to unknown reasons. The vehicle veered off the road and fell into a deep gorge, causing instant death to both occupants of the truck.

Upon receiving information about the accident, rescue teams along with local residents rushed to the scene and initiated rescue and relief operations. Despite their efforts, both individuals had already succumbed to their injuries.

The bodies of the deceased were retrieved from the ravine after a difficult operation and were shifted to THQ Hospital, Kahuta, for medico-legal formalities. The incident spread an atmosphere of grief and sorrow in the area, while locals have demanded improved road safety measures to prevent such fatal accidents in the future.


امیدوار چیئرمین یوسی مٹور راجہ عرفان سرور کی راجہ فیاض الحق جنجوعہ سے ملاقات، سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

UC Mator Chairman Hopeful Raja Irfan Sarwar Calls on Raja Fayyaz-ul-Haq Janjua, Holds Detailed Political Meeting

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جنوری2026)
نوجوان سیاسی شخصیت (فرزند تھوہا راجگان)راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض الحق جنجوعہ کی رہائش گاہ آمد،خوشگوار ماحول میں طویل ملاقات، راجہ فیاض الحق جنجوعہ نے اپنے مہمانوں کی پرتکلف کھانوں کے ساتھ تواضع کی،تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکریہ ادا کیا،گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نوجوان سیاسی شخصیت (فرزند تھوہا راجگان)راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹورنے ہمراہ اپنے بڑے بھائی راجہ طارق سرور، ساہیں شوکت، راجہ افتخار، راجہ ارسلان اپنے درینہ دوست معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض الحق جنجوعہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور سیاست سمیت دیگر معملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر میز بان معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض الحق جنجوعہ نے اپنے دوست نوجوان سیاسی شخصیت (فرزند تھوہا راجگان)راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹوراور دیگر مہمانوں کی پر تکلف کھانوں کے ساتھ تواضع کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکریہ ادا کیا۔

Public Deprived of Basic Facilities in Kahuta as Corruption and Lack of Courageous Leadership Persist

تحصیل کہوٹہ سہولیات سے محروم، کرپشن اور جرات مند قیادت کی عدم موجودگی پر عوامی تشویش

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جنوری2026)
تحصیل کہوٹہ کی عوام جدید دور میں سہولیات سے محروم ہے، جرات مندانہ قیادت نہ ہونے کی وجہ کہوٹہ کے تمام سرکاری ادارے کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے لیے سونے کی کان بن گے 78 برس گزر گئے ہیں تحصیل اورحلقے کو نہ کوئی جرات مند اور دیانت دار قیادت میسر آئی اور نہ ہی کوئی ایماندار افسر جو اس علاقے کے عوام کے مسائل حل کرے انصاف دے سکے نہ کسی میں جرات ہے کہ وہ بیوروکریسی پہ ہاتھ ڈال سکے عوام کے مسائل دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کیا خطہ پوٹھوہار اور ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی ایٹمی تحصیل کے لوگ کن کن مسائل سے دو چار ہیں مجھے اس علاقے کے عوام پر بھی حیرت ہوتی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے ستم ظلم برداشت کر لیتے ہیں رشوت دے کر کام کروا لیں گے مگر ڈر اور خوف کی وجہ سے نہ میڈیا کے سامنے اور نہ کسی کے سامنے اپنا دکھڑا سنا سکتے ہیں تحصیل کہوٹہ کا تھانہ،محکمہ مال، واپڈا، محکمہ صحت کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں ایم سی کہوٹہ جو عوام کے ٹیکسوں کے کروڑوں روپے جعلی بل بنا کر ہضم کرتے ہیں وہاں ایک مافیا بیٹھا ہے جو خود بھی کرپشن کرتا ہے اور نئے آنے والے افسران کو بھی نت نئے طریقے بتاتا ہے کہوٹہ شہر میں چند سٹریٹ لائٹس کے علاوہ پورا علاقہ میں سہولت سے محروم 18 کروڑ اور پھر 42 کروڑ کی واٹر سپلائی محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایک عارضی انجنیئر ٹھیکیدار اور با اثر سیاسی شخصیات نے کرپشن کی نظر کر دیئے زبح خانہ چوک میں تقریباً 26 لاکھ کی گھڑی پنجار چوک میں تقریباً اتنے ہی فنڈ سے باز کلر چوک میں ایک دیوار رنگ لگا کر 15 سے 20 لاکھ قدیر لائبریری کی ٹائل لگا کر 23 لاکھ رنگ روغن لگا کر کر لیے ہیں اور اسی طرح مٹور چوک کے قریب ایک درجن نارمل بورڈ لگا کر تصویریں بنا کر تقریباً 60 لاکھ کا ٹھیکہ جو کرپشن کی نظر ہو گیا،کہوٹہ میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کی وجہ سے سب کوئی من مانیاں کر رہا ہے۔

PPP PP-7 Leaders Congratulate Shaukat Ali Abbasi on Being Elected President of PPP Rawalpindi District

پیپلز پارٹی پی پی 7 کے رہنماؤں کی شوکت علی عباسی کو صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی منتخب ہونے پر مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جنوری2026)
پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی،راجہ ناصر علی کیانی،کیپٹن (ر) شبیرعباسی،نوجوان سیاسی شخصیت سید عمران علی شاہ اور ڈاکٹر محمد خورشید نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء شوکت علی عباسی کو پی پی پی ضلع راولپنڈی کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے او ر کہا کہ نو منتخب صدرشوکت علی عباسی پی پی پی کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button