کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |20، جنوری، 2026ء)تحصیل کلر سیداں میں محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ کارروائیاں وائلڈ لائف رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور نگرانی کے دوران عمل میں لائی گئیں۔
وائلڈ لائف رینجرز کے انسپکٹر چوہدری طلعت نے اس موقع پر بتایا کہ غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شکار صرف مقررہ سیزن کے دوران اور باقاعدہ اجازت نامے کے تحت ہی کیا جا سکتا ہے، اس کے برعکس کارروائی قابلِ سزا جرم ہے۔
انسپکٹر طلعت کے مطابق کلر سیداں اور گرد و نواح میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف رینجرز کی مسلسل پٹرولنگ اور نگرانی جاری ہے تاکہ نایاب اور محفوظ جانوروں اور پرندوں کو غیر قانونی شکار سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور غیر قانونی شکار یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کا تحفظ قدرتی توازن برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
علاقہ مکینوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com Correspondent — Ikram-ul-Haq Qureshi | January 20, 2026): The Wildlife Department in Tehsil Kallar Syedan has carried out a strong crackdown against illegal hunting and serious violations of wildlife laws, imposing fines exceeding Rs 550,000. The action was taken during raids and surveillance operations conducted by wildlife rangers in various areas of the tehsil.
Wildlife Rangers Inspector Chaudhry Talat stated that indiscriminate action is being taken against individuals involved in illegal hunting and that no one will be considered above the law. He emphasised that hunting is only permitted during the officially notified season and strictly under a valid permit, adding that any violation of these rules constitutes a punishable offence.
According to Inspector Talat, continuous patrolling and monitoring by wildlife rangers is underway in Kallar Syedan and its surrounding areas to protect rare and protected animals and birds from poaching. He made it clear that violators of wildlife laws will not only face heavy fines but also legal proceedings.
The Wildlife Department has appealed to the public to play their role in the protection of wildlife and to immediately report any illegal hunting or suspicious activities to the concerned authorities. Officials stressed that the conservation of wildlife is essential for maintaining ecological balance and that no negligence in this regard will be tolerated.
Local residents have appreciated the Wildlife Department’s action and expressed hope that such measures will discourage illegal hunting and contribute to the preservation of the natural environment in the region.
کلر سیداں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، چار ملزمان گرفتار
Kallar Syedan Police Arrest Four Drug Peddlers
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |20، جنوری، 2026ء)کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر راجہ محمد سفیر نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں گو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 6 کلو 484 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے دو ملزمان کا تعلق کے پی کے اور دو کا کلرسیداں سے یے۔پولیس مطابق منشیات فروش زاہد سکنہ نوتھیہ کے قبضے سے 1609 گرام، فضل ربی سکنہ اپر دیر سے 1650 گرام، حیدر علی سکنہ سوات سے 1625 گرام جبکہ ثاقب منظور سکنہ سلجور کے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔
UK-Based Muhammad Akhlaq Bhatti Returns to Pakistan After Performing Umrah
محمد اخلاق بھٹی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |20، جنوری، 2026ء)برطانیہ کے شہر لیسٹر میں مقیم محمد اخلاق بھٹی عمرے کی سعادت حاصل کر کے پاکستان پہنچ گئے اسلام اباد ائیرپورٹ پر ان کے فیملی ممبران نے خوش امدید کہا
جنگلات کے فوجیوں کو دسو جے مہنگائ اے تے غربت ھے۔ بکرے ککڑے لوکی کھائ نی سکنے تے جے تتر تے جنگلی ککڑ ماری کے نہ کھان تے کدھر جان؟؟؟ بوکھے مرن؟؟؟