DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Thoa Suzuki Stand Shut Down Over Personal Grudge, Residents and Poor Drivers Suffer
تھوہا سوزوکی اڈہ ذاتی رنجش کی بھینٹ، عوام اور غریب ڈرائیور شدید متاثر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2026)
تھوہا سوزوکی اڈہ قائم ہوئے پندرہ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر افسوس کہ ایک ذاتی رنجش کی بنیاد پر اسے زبردستی بند کروا دیا گیا آر ٹی او راولپنڈی کی ٹیم دو مرتبہ علاقے میں آئی جس کے باعث پورے علاقے کی عزت و وقار کو شدید ٹھیس پہنچی ان خیالات کا اظہار تھوہا کی معروف سیاسی شخصیت عامر محمود جنجوعہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ حالات ہیں کہ ہماری مائیں بہنیں گاڑیوں میں دھکے کھاتے ہوئے چوک پنڈوری تک سفر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ایک معمولی ذاتی مسئلے کو جان بوجھ کر ہوا دے کر ذاتی دشمنی میں تبدیل کر دیا گیا جس کا خمیازہ پورا علاقہ بھگت رہا ہے غریب سوزوکی مالکان اور ڈرائیوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں روزگار چھن گیا ہے اور فاقوں کی نوبت آ گئی ہیکیا تھوہا کا سوزوکی اڈہ ہی اس پورے علاقے میں واحد غیر قانونی اڈہ تھا جسے بند کیا گیا کیا نارہ سے روات تک موجود تمام اڈے آر ٹی او سے باقاعدہ طور پر منظور شدہ ہیں پھر کیوں ایک شخص اپنی جھوٹی انا کی خاطر اس بات پر بضد ہے کہ جب تک اڈہ منظور نہیں ہوگا سوزوکیاں نہیں چلیں گی اس پوری کارروائی میں ملوث ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے اس معاملے کو کسی فرد کی سیاست یا ذاتی رنجش نکالنے کا ذریعہ ہرگز نہ بننے دیا جائیتھوہا کے معزز عمائدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ماؤں بہنوں کی عزت اور غریب سوزوکی مالکان و ڈرائیوروں کی روزی روٹی کے تحفظ کے لیے عملی طور پر میدان میں آئیں۔
Mator (Pothwar.com): January 18, 2026 —
More than fifteen years after its establishment, the Thoa Suzuki transport stand has reportedly been forcibly shut down due to an alleged personal dispute, causing severe inconvenience to the local population and depriving dozens of drivers of their livelihood.
Expressing these views during a special media interaction, prominent political figure of Thoha, Aamir Mahmood Janjua, stated that the Rawalpindi Regional Transport Office (RTO) team visited the area twice, an action that, according to him, seriously damaged the dignity and reputation of the entire locality.
He said that as a result of the closure, women, including mothers and sister,s are now forced to travel in overcrowded vehicles up to Chowk Pindori, facing daily hardship and discomfort. He added that a minor personal issue was deliberately escalated and turned into personal hostility, the consequences of which are now being borne by the entire area.
Aamir Mahmood Janjua further highlighted that poor Suzuki owners and drivers have lost their source of income, their kitchen stoves have gone cold, and many families are facing hunger due to unemployment. He questioned whether Thoha’s Suzuki stand was the only so-called “illegal” stand in the entire region, asking if all transport stands from Nara to Rawat are formally approved by the RTO.
He criticized what he termed as false ego-driven actions, questioning why one individual is insisting that Suzuki vehicles will not be allowed to operate until formal approval is granted, while similar stands elsewhere continue to function.
He demanded that the responsible elements involved in this entire operation be identified and held accountable, stressing that the issue should not be used as a tool for personal vendettas or political point-scoring.
He also urged the respected elders of Thoha to step forward practically and play their role in protecting the dignity of local women and the livelihoods of poor Suzuki owners and drivers, emphasizing that silence at this stage would only deepen the suffering of the community.
یوسی لہڑی کے گاؤں سہر کے لیے گرانٹ کی منظوری پر ممبران اسمبلی کا شکریہ، ترقیاتی کاموں کی امید
UC Lehri Village Sehr Receives Development Grant, Appreciation Expressed to Elected Lawmakers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2026)
یوسی لہڑی کے گاؤں سہر کے لیے لاکھوں روپے گرانٹ دینے پرممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کر تے ہیں،منتخب ممبران اسمبلی انشاء اللہ عوام کے سارے مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوسی لہڑی کے صدر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ آف سہر راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کہ مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر عوام کے تمام مساہل کریں گے،حلقے کی عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبدیلی دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک ترقی و مفاد کو ترجیح دی ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردارادا کیا اور کر رہی ہے انشاء اللہ کرتی رہے گی مسلم لیگ (ن) وہ جماعت ہے جس نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے عوامی فلاحی منسوبوں کو کا کامیاب بنانے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لئے بھر پور جدو جہد کی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنان نے نہ صرف آمروں کے سامنے جرات مندانہ طور پر نعرہ حق بلند کیا بلکہ پاکستان کے مفاد میں ہمیشہ پارٹی اصولوں سے وابستہ رہ کر سیاست کی مسلم لیگ (ن) آج بھی قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی راہنمائی میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے۔
Young Political Figure Raja Tasaddaq Janjua Performs Umrah with Brothers, Receives Congratulations
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ کی اپنے بھائیوں کے ہمراہ عمرہ کی سعادت، مبارکباد کا سلسلہ جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2026)
نوجوان سیاسی شخصیت تصدق جنجوعہ کا اپنے بھائیوں کے ہمراہ عمرئے کی ادائیگی،دوستوں، عزیزوں کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز گاؤں سلطان خیل کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے چھوٹے بھائی راجہ طیب جنجوعہ، کزن راجہ شعبان جنجوعہ، راجہ اسد جنجوعہ،راجہ حیب الرحمن جنجوعہ کے ساتھ عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی، راجہ تصدق جنجوعہ یونین کونسل دوبیرن کلاں کے گاؤں سلطان خیل کے رہائشی ہیں اور عرصہ دراز سے سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں وہ کہوٹہ کلر سے عمرئے کے لیے آنے والے ہر ایک فرد سے جا کر ملاقات کرتے ہیں اور ان کی خدمت بھی کرتے ہیں گذشتہ روز ان کے چھوٹے بھائی راجہ طیب جنجوعہ اور کزن راجہ شعبان جنجوعہ جو قطر سے آے تھے اور راجہ اسد جنجوعہ جو متحدہ عرب امارات سے آے اور راجہ حیب الرحمن جنجوعہ عمرئے کی ادائیگی، راجہ تصدق جنجوعہ کو عمرئے کی ادائیگی پر ان کے دوستوں عزیزوں نے دلی مبارکبادپیش کی ہے۔
Uncontrolled Inflation in Kahuta Due to Administrative Negligence, Essential Items Out of Public Reach
کہوٹہ میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث مہنگائی بے قابو، اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2026)
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کی چھینیں نکال دیں جبکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرع کہوٹہ میں آئے روز روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں میں بے تحاشا اضافہ سے عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے بیروزگاری غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے کمر توڑ مہنگائی نے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کو شدید متاثر کر رکھا ہے عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے مختلف بازار اور سٹوروں پر بھی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا۔ ہے سٹوروں پر آٹا بھی، چینی، دالیں غائب ہیں تمام تر حکومتی ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔
Mother-in-Law of Raja Aamir Mazhar Laid to Rest, Large Number of Political and Social Figures Attend Funeral
راجہ عامر مظہر کی خوشدامن سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت




