DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Provincial Ombudsman to Hold Open Court on January 17

کلر سیداں میں صوبائی محتسب پنجاب کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، عوامی شکایات کے فوری ازالے کا موقع

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17، جنوری، 2026ء) –

صوبائی محتسبِ اعلیٰ پنجاب (راولپنڈی ریجن) رانا اکبر حیات کی زیرِ صدارت ہفتہ 17 جنوری2026 کو صبح 11 بجے ٹی ایم اے ہال کلر سیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو صوبائی سرکاری محکموں کے خلاف اپنی درخواستیں، شکایات اور مسائل براہِ راست پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے محتسبِ اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے عوامی شکایات کے بروقت ازالے، شفافیت اور سرکاری اداروں میں جوابدہی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کلر سیداں اور گرد و نواح کے علاقوں کے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحریری درخواستوں کے ہمراہ کھلی کچہری میں شرکت کریں۔ اس موقع پر متعلقہ صوبائی محکموں کے افسران بھی موجود ہوں گے تاکہ عوامی مسائل سنے جا سکیں اور جہاں ممکن ہو موقع پر ہی رہنمائی اور داد رسی کی جا سکے۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل براہِ راست صوبائی محتسب کے سامنے پیش کریں، کیونکہ ایسے فورمز عوامی اعتماد کے فروغ اور بہتر سرکاری خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Kallar Syedan; (Ikram-ul-Haq Qureshi | January 17, 2026)– An open court (Khuli Katcheri) will be held on Saturday, January 17, 2026, at 11:00 a.m. in the TMA Hall, Kallar Syedan, under the chairmanship of Punjab Provincial Ombudsman (Rawalpindi Region) Rana Akbar Hayat.

The purpose of the open court is to provide citizens with a direct platform to present their applications, complaints, and issues related to provincial government departments. Through this initiative, the Ombudsman’s office aims to ensure the timely resolution of public grievances and promote transparency and accountability within government institutions.

Residents of Kallar Syedan and surrounding areas have been invited to attend the open court along with written applications detailing their complaints. Officials from relevant provincial departments are also expected to be present to hear public concerns and facilitate on-the-spot guidance and redressal where possible.

The administration has encouraged citizens to take full advantage of this opportunity to voice their problems directly before the Provincial Ombudsman, emphasizing that such forums play a vital role in strengthening public trust and improving service delivery.

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کا بینچ اور بار کے مضبوط روابط کے ذریعے فوری انصاف کی فراہمی کا عزم

Kallar Syedan Bar Association Pledges Stronger Bench-Bar Relations for Swift Justice

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17، جنوری، 2026ء) –کلر سیداں بار ایسوسی ایشن پہلی بلامنتخب صدر ریفانہ ملک ایڈووکیٹ نے کلر سیداں بار میں ریکارڈ منتقلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بنچ اور بار کے مابین گہرے روابط پر یقین رکھتے ہیں اور انہی روابط کی بنیاد پر بنچ، بار اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ انصا ف کی فراہمی بنچ کی ذمہ داری ہے جبکہ اس عمل میں عدالت کی معاونت بار کی ذمہ داری میں شامل ہے۔نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب کرنے کیلئے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اترنے کا کوشش کرونگا، نائب صدر محمد ابرہیم مرزا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء اور عدالت لوگوں کو فوری انصاف کی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی یے۔جوائنٹ سیکرٹری عندلیب سندس راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ انصاف ملنا شروع ہو جائے تو عوام کی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔تقریب سے سابق صدر سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ اورسابق جنرل سیکرٹری سمیر حسن راجہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

PML-N and PTI Leaders Raja Abdul Waheed Janjua and Raja Muhammad Zar Laid to Rest in Mahira Sangal

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے رہنما راجہ عبدالوحید جنجوعہ اور راجہ محمد زر مہیرہ سنگال میں سپردِ خاک

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17، جنوری، 2026ء) –مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے رہنما راجہ عبدالوحید جنجوعہ اور پی ٹی ائی کے رہنما راجہ محمد زر کو مہیرہ سنگال میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں جے یو ائی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوھدری زین العابدین عباسی، عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،صوبیدار غلام ربانی، مرزا سہیل اطلس، احسان الحق قریشی،راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ،راجہ افتاب حسین جنجوعہ، راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ اظہر سلطان،حاجی ریاست حسین،احسان الحق قریشی، چوھدری نعیم بنارس،سیٹھ عبدالروف و دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17، جنوری، 2026ء) –پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈاکٹر توقیر مقصود،ڈاکٹر راجہ جازب، چوھدری توقیر اسلم،عبد الشکور،راجہ بشارت جنجوعہ و دیگر نے سینئر صحافی راجہ محمد سعید کی رھائشگاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button