DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Severe Water Shortage in Mohallah Rajgan, Residents Announce Protest

کہوٹہ: محلہ راجگان میں پانی کا شدید بحران، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2025)
محلہ راجگان کوٹلی لنک روڈ نوتو ایریا کہوٹہ کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن انتظامیہ واٹر سپلائی اسکیم کے تحت گھروں میں پانی دینے میں ناکام اہلیان علاقہ کا احتجاج کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق پنجاڑ چوک کوٹلی لنک پر محلہ راجگان کہوٹہ مین سڑک کے ساتھ ہونے کے باوجود وہاں پر پانی کی پائپ لائین موجود نہ ہے جس کی وجہ سے محلے میں موجود 40 سے زائد گھر پانی سے محروم ہیں چند گھروں میں بورنگ کا پانی موجود ہے لیکن گرمیوں میں اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح زمین سے کافی نیچے چلی جاتی ہے اور پانی خشک ہو جاتا ہے اہلیانِ محلہ راجہ ساجد مجمل جنجوعہ انعام ستی چوہدری ارشد قدیر عباسی چوہدری طارق اور درجنوں افراد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہمارا محلہ برلب سڑک ہونے کے باوجود واٹر سپلائی اسکیم سے محروم ہے بار بار محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے کرتا دھرتا کو کہنے کے باوجود اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا اہلیانِ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سے اپیل کی ہے کہ پانی ہر انسان ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے ہمارے محلے میں واٹر سپلائی اسکیم کے تحت گھروں میں پانی دیا جائے۔

Mator (Pothwar.com— Kabir Ahmed Janjua | January 14, 2025):
Residents of Mohallah Rajgan, located along Kotli Link Road in the Noto area of Kahuta, are facing an acute water shortage and are being forced to survive without access to clean drinking water. Despite the existence of a government water supply scheme, the local administration has failed to provide water to households, prompting residents to announce plans for a protest.

According to details, although Mohallah Rajgan is situated along the main road near Panjar Chowk, there is no water supply pipeline in the area. As a result, more than 40 households remain deprived of basic water facilities. Some homes rely on bore water, but during summer and periods of low rainfall, the groundwater level drops significantly, causing bore wells to dry up.

Local residents, including Raja Sajid, Mujmal Janjua, Inam Satti, Chaudhry Arshad, Qadeer Abbasi, Chaudhry Tariq, and others,s told the media that despite repeatedly approaching the Public Health Engineering Department and the Municipal Committee Kahuta, no practical steps have been taken to resolve the issue.

The residents have appealed to Assistant Commissioner Kahuta, Ayesha Zafar, stating that access to water is a basic human necessity and urging the authorities to ensure the provision of water to their homes under the water supply scheme at the earliest. They warned that if their demands are not met, they will be left with no option but to stage a protest.

کہوٹہ: آفتاب علی ستی کے بھتیجے اور حاجی طارق ستی کے صاحبزادے حسیب ستی کی شادی، ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

Kahuta: Haseeb Satti, Nephew of Aftab Ali Satti and Son of Haji Tariq Satti, Ties the Knot; Prominent Figures Attend Walima

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2025)
فخرئے کہوٹہ پنجاڑمعروف سماجی شخصیت آفتاب علی ستی کا بھتیجا اورممتازسیاسی وسماجی شخصیت حاجی طارق ستی کا صاحبزادہ حسیب ستی رشتہ ازواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،آفتاب علی ستی کے بھتیجے اورحاجی طارق ستی کے صاحبزادے حسیب ستی کی دعوت ولیمہ کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی شادی میں ہال میں منعقدہوئی دعوت ولیمہ میں سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی و صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خواں معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی غلام رسول عباسی، ندیم ستی، ڈاکٹر محمد زبیر،نوجوان سیاسی شخصیت سابق کونسلر ثاقب ستی ڈھوک چوہدریاں،منصور ستی حال مقیم کوریا، سردار قادر، یاسر ستی آف لہتڑار، خرم ستی، عاطف ستی، عاصم ستی،اظہر ستی، راجہ بلال،سردار نیاز، سردار وقار، معیذ ستی،محسن ستی،الیاس ستی، وسیم عباسی، مبشرستی، یاسر ستی، کیف ستی اشفاق ستی،ماسٹر لطیف، ساہیں شیراز ستی،خالد ستی، سرمد ستی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے موقع پر معزز مہمانانِ گرامی نیآفتاب علی ستی کے بھتیجے اورحاجی طارق ستی کے صاحبزادے حسیب ستی کو نئی زندگی کے آغاز اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کو باہمی محبت، سکون، خوشحالی اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔

Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan Visits UC Narh

کہوٹہ: سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا یونین کونسل نڑھ کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2026)
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ PTI تحصیل کہوٹہ کے صدر عنائت اللہ ستی کے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کا دورہ کیا اور فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت انہوں نے نڑھ کٹارہ کے مقام پر چیئرمین اشرف (مرحوم) کے گھر گے ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی،چھت پرین کے مقام پر محمد رفیق (مرحوم) کے گھر گے ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، دیگل کے مقام پر صوبیدار حمید اللہ کی رہائش گاہ پر گے ان کی پوتی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، نڑھ مورین میں مظہر کے گھر کے اور ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پران سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، مورین جاوہ والے نثار (مرحوم) کے گھر گے ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، بھالیاں والے اختر زمان (مرحوم) کے گھر گے ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی انہوں نے بھالیاں کے مقام پر ہی محمد فاروق کے گھر کے ان کے بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button