DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Citizen Defrauded of Thousands in Online Blanket Scam, Fake Customs Officer Issues Threats

کلرسیداں: آن لائن کمبل خریدنے کے نام پر شہری سے ہزاروں روپے کا فراڈ، جعلی کسٹم افسر کی دھمکیاں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |14، جنوری، 2026ء)–سادہ لوح شہری کو پشاور سے آن لائن کمبل خریدنا مہنگا پڑ گیا،پہلے پشاور کے دوکاندار نے پندرہ ہزار کی رقم وصول کرلی پھر کہا کہ سامان بھیج رھا ہوں پھر اس کا دوسرا ساتھی کسٹم آفیسر بن کر کسٹم کی ادائیگی کے نام پر اٹھارہ ہزار سے زائد وصول کر چکا اب مزید پینتیس ہزار کا تقاضا کر رھا یے اور عدم ادائیگی پر مقدمہ کے اندراج کی دھمکیاں دے رھا یے کلرسیداں کے گاؤں سہر کے ایک سادہ لوح شخص نے آن لائن پشاور کے دوکاندار عبداللہ سے چار کمبل پندرہ ہزار میں خریدنے کا سودا طے کیا اور رقم اس کے موبائل نمبر پر بھیج دی جس کے بعد اسی کے ساتھی عزیز احمد نے خود کو کسٹم آفیسر ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کے کمبل غیر ملکی ہیں ان کا کسٹم آپ نے ادا کرنا یے اور پھر اس نے بھی سادہ لوح شخص سے اٹھارہ ہزار نو سو روپے اپنے فون نمبر بھی وصول کر لیے مگر شہری کو کمبل نہ ملے الٹا اسے فون کرکے جعلی کسٹم آفیسر نے کہا کہ اب آپ کے سامان سے چار لاکھ مالیت کا قیمتی موبائل بھی نکل آیا ہے اس کا الگ سے پینتیس ہزار کسٹم ادا کریں گے تو کمبل آپ تک پہنچیں گے شہری نے دھائیاں دیں کہ میں نے موبائل نہیں کمبل کی خریداری کی ہے اس سے دوکاندار سے بات کی تو اس نے اسے خوشخبری سنائی کہ میں نے موبائل آپ کو گفٹ کیا ہے اپ ادائیگی کرکے یہ بھی وصول کر لیں اور پھر یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی جائے گی اس طرح شہری تینتیس ہزار ادا کرنے کے بعد بھی کمبل تو وصول نہ کر سکا الٹا اسے فون پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ مزید پینتیس ہزار کا کسٹم ادا کرو ورنہ مقدمہ کے لیئے تیار رہو۔

Kallar Syedan (Pothwar.com— Ikram-ul-Haq Qureshi | January 14, 2026):
A simple-minded resident of village Sehr, Kallar Syedan, has fallen victim to an online fraud after attempting to purchase blankets from a shopkeeper in Peshawar.

According to details, the victim agreed to buy four blankets for Rs15,000 from an online seller identified as Abdullah and transferred the amount to the seller’s mobile number. After receiving the payment, the shopkeeper assured the buyer that the blankets were being dispatched.

Soon after, another individual named Aziz Ahmed, an alleged accomplice of the seller, contacted the victim while impersonating a customs officer. He claimed that the blankets were foreign-made and required customs clearance. On this pretext, he fraudulently extracted an additional Rs18,900 from the victim.

Despite making the payment, the citizen did not receive the blankets. Instead, the fake customs officer later contacted him again, falsely claiming that a high-end mobile phone worth Rs400,000 had been found in the shipment and demanded a further Rs35,000 as customs duty. The victim pleaded that he had only purchased blankets and not a mobile phone.

When the victim contacted the original shopkeeper, Abdullah allegedly told him that the mobile phone was a “gift” and encouraged him to pay the demanded amount to receive both the blankets and the phone. He further threatened that failure to make the payment would result in the registration of an FIR against the victim.

Despite paying a total of Rs 33,900, the victim neither received the blankets nor any other goods. Instead, he continues to receive phone calls demanding an additional Rs35,000, along with threats of legal action.

The affected citizen has appealed to the authorities to take notice of the incident and take strict action against those involved in the fraudulent scheme to prevent others from falling prey to similar online scams.

شاہ باغ میں ٹریفک حادثہ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 24 سالہ مزدور جاں بحق

www.pothwar.com

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |14، جنوری، 2026ء)– ٹریفک حادثے میں 24 سالہ مزدور ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک کا یہ حادثہ کلرسیداں کے علاقے شاہ باغ میں پیش کیا جہاں یوسی بشندوٹ کے علاقے ادوالہ کا موٹر سائیکل سوار شہزاد حسین ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکرانے سے جاں بحق ہو گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور حادثے کے فورا بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

Jamaat-e-Islami Central Vice Ameer Liaqat Baloch to Visit Today

کلرسیداں: جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کا آج دورہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |14، جنوری، 2026ء)–جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ آج بروز بدھ کلرسیداں کا دورہِ کریں گے وہ تین بجے قرطبہ مسجد میں صحافیوں سے گفتگو کریں گے اور بعد ازاں کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب کے بلدیاتی قوانین کے خلاف احتجاجی کیمپ کا افتتاح کریں گے

Former UC Kanoha Chairman’s Daughter-in-Law Passes Away

سابق چیئرمین یو سی کنوھا کی بہو انتقال کر گئیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |14، جنوری، 2026ء)–سابق چیئرمین یوسی کنوھا لفٹیننٹ سلطان علی کی بہو، برطانیہ میں مقیم راجہ گلستان اور راجہ عرفان کی والدہ محترمہ اور سیکرٹری یوسی چوآخالصہ محمد ظہور لنگڑیال کی تائی صاحبہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان،جے یو آئی کے مولانا احسان اللہ چکیالوی،ریٹائرڈ ایس پی راجہ ظہیر ارشد،مولانا عابد چشتی،احسان الحق چشتی،صاحبزادہ قاضی داؤد اختر،سرمد سیٹھی، مولانا یاسین لنگڑیال، عبدالعلیم ایڈووکیٹ، احسان الحق چشتی،قاضی زاھد نعیم،بابو نورالہی، ابرار گجر،نمبردار وقاص، دانش سعید بھٹی،چوھدری فیصل،احسان الحق قریشی،چوہدری حسن اختر،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،راجہ ارشد ریاست، راجہ شفیق الحق،بابو منظور کیانی،ماسٹر عبدالرشید،چوھدری محمد ریاض صوبیدار میجر محمد الیاس،شہزاد مغل, چوہدری تنویر اختر شیرازی،راحت محمود کیانی اور راجہ جاوید کیانی و دیگر نے شرکت کی

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |14، جنوری، 2026ء)–پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوھدری ظہیر محمود،راجہ محمد یونس ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی ادہر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ،آصف ربانی قریشی،محمد اعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،عاطف اعجاز نے محمد شاہد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button