DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Unopposed Election of Office Bearers Announced at Bar Association
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، نو منتخب عہدیداران بلا مقابلہ منتخب
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11، جنوری، 2026ء) – وائس چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل لاہور کی ہدایت پر چیئرمین الیکشن بورڈ کلرسیداں بار ایسوسی ایشن نے ہفتے کے روز بار کے سالانہ انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نو منتخب عہدیداران ریفانہ ملک ایڈووکیٹ صدر،محمد ابراہیم مرزا نائب صدر،چوہدری اعجاز حسین گجر جنرل سیکرٹری جبکہ عندلیب سندس راجہ کو مبارکباد دی اس موقع پر سابق صدر سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری کا بنیادی مقصد بار ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرز کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے اور امید ہے نومنتخب باڈی اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔محمد ظہور کیانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مخالف امیدواروں کے دستبردار ہونے پر حیرت ہوئی،تجربہ کار وکلاء کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے تھا۔چوہدری اسد الرحمٰن ایڈووکیٹ نےکہا کہ عوامی رائے کبھی غلط نہیں ہوتی،چوہدری عرفان احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ وقت کم سہی مگر ہماری گرفت میں ہے۔عامر محمود بھٹی نے صدارتی امیدوار کے طور پر دستبرداری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نومنتخب صدر ریفانہ ملک سے ان کا بہن بھائیوں جیسا رشتہ ہے، جس کا تقدس ہمیشہ برقرار رہے گا۔تقریب سے نومنتخب عہدیداروں نے بھی خطاب کیا قبل ازیں نو منتخب عہدیداران کو ڈھول کی تھاپ پر بار روم لایا گیا جہاں وکلاء نے بھنگڑے ڈالے اور خوشی کا اظہار کیا اور ان پر نوٹ نچھاور کئے۔




