DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Mother and Son Injured in Jackal Attack in Bhora Hayal; Animal Killed
کلر سیداں بھورہ حیال: گیدڑ کے حملے میں ماں اور بیٹا زخمی، حملہ آور گیدڑ ہلاک

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05، جنوری، 2026ء) –گیدڑ کے حملے میں ماں اور بیٹا زخمی ہو گئے حملہ اور گیدڑ کو ہلاک کر دیا۔واقعہ بھورہ حیال کی ڈھوک ڈھیری میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق مقامی رھائشی چوہدری نزاکت حسین کی اہلیہ اپنے 14 سالہ بیٹے ریحان کے ہمراہ مقامی ندی کنارے سے گزر رہی تھیں کہ اچانک گیدڑ نے ان پر حملہ کردیا جس سے ماں اور بیٹا زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا جہاں سے انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا جبکہ گیدڑ نے ماں بیٹا پر حملہ کرنے کے بعد کرکٹ کھیلتے نوجوانوں پر بھی حملہ کیا جنہوں نے شور مچایا جس پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اس دوران محکمہ وائلڈ لائف چوہدری طلعت بھی وہاں پہنچ گئے اس دوران حملہ اور گیدڑ کو ہلاک کردیا گیا یاد رہے کہ چند ایام قبل گاؤں چنام میں بھی گیدڑ نے گھر میں داخل ہو کر کلاس نہم کے طالب علم پر حملہ کردیا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی گزشتہ چند ایام سے گیدڑ کے حملے میں مزید کئی افراد بھی زخمی ہو چکے ہیں۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com Correspondent — Ikram-ul-Haq Qureshi | January 5, 2026) A mother and her son were injured in a jackal attack in the Dhoke Dheri area of Bhora Hayal, Kallar Syedan, while the attacking animal was later killed by locals.
According to details, the wife of local resident Chaudhry Nazakat Hussain was passing along a nearby stream with her 14-year-old son Rehan when a jackal suddenly attacked them, leaving both seriously injured. Rescue teams shifted the injured mother and son to the Tehsil Headquarters Hospital, Kallar Syedan, from where they were later referred to Rawalpindi for further treatment.
After attacking the mother and son, the jackal also charged at the young men who were playing cricket nearby. The youths raised an alarm, prompting local residents to gather at the scene. During the incident, Wildlife Department official Chaudhry Talat also arrived at the location.
In the ensuing chaos, the aggressive jackal was killed. Residents expressed serious concern over the increasing number of jackal attacks in the area. It is worth mentioning that a few days earlier, a jackal had entered a house in the village of Chanaam and attacked a ninth-grade student, who later succumbed to his injuries.
Over the past several days, several other residents have also been injured in similar jackal attacks, creating fear and unrest among the local population.
آزاد پتن ہائی ایس حادثہ: دریائے جہلم سے مزید دو لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی
Bodies of Two More Victims Recovered from Jhelum River in Azad Pattan HiAce Crash; Death Toll Reaches 12

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05، جنوری، 2026ء) –گزشتہ ماہآزادپتن ٹیوٹا ہائی ایس حادثے میں دریائے جہلم میں ڈوب جانے والے دیگر دو افراد کی میتیں بھی بالترتیب چوبیسویں اور پچیسویں روز دریا سے نکال لی گئیں اس طرح اس بدنصیب گاڑی میں کل بارہ افراد جاں بحق ہوئے یہ گاڑی گزشتہ ماہ ہجیرہ سے راولاکوٹ کے راستے راولپنڈی کے لیئے روانہ ہوئی تھی اور ازادپتن کے قریب دریائے جہلم میں گر گئی تھی واقعہ کے پہلے روز نو میتوں کو دریا سے نکال لیا گیا تھا جس کے بعد ریسکیو آپریشن پچیس ایام جاری رہا چوبیسویں روز پندرہ سالہ عامر لیاقت
کی ڈیڈ باڈی بھی ریسکیو کر لی گئی جس کے اگلے ہی روز عباسپور کے بزرگ رہائشی صادق کیانی کی لاش بھی بازیاب کرکے آپریشن مکمل کر لیا گیا اس حادثے میں مجموعی طور پر بارہ مسافر جاں بحق ہوئے۔
Woman Files Case Against Brother-in-Law for Attempted Harassment in Kallar Syedan
کلر سیداں: بھابھی نے دیور کے خلاف دست درازی کی کوشش پر مقدمہ درج کروا دیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05، جنوری، 2026ء) –بھابھی نے دیور کے خلاف دست درازی کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج کردیا۔گاوں دھیری موضع نندنہ جٹال کی رہائشی خاتون مسماۃ(آ)نے پولیس کو بتایا کہ پانچ سال قبل میری شادی صدام شیر سے ہوئی،کچھ عرصہ قبل ساس اور ل شوہر نے مجھے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا، والدین پاس رہ رہی تھی، ساس کی وفات کے بعد خاوند مجھے واپس اپنے گھر لے گیا،خاوند واپس دوبئی چلا گیا تو اس کا بھائی صدام شیر آئے روز مجھے تنگ کرتا ہے، کمرے میں آکر غلط کام کرنے پر مجبور کرتا ہے، آج رات پستول لے کر زبردستی دروازہ توڑ کر میرے کمرے میں گھس آیا اور میرے سینے میں ہاتھ ڈال کر مجھے فرش پر گرا دیا اور کہا کہ میرے پاس سو جاؤ میں نے 15 پر کال کی تو پولیس مجھے تب اپنے ماں باپ کے پاس چھوڑ آئی۔ میرا باپ بوڑھا ہے جنہیں میرا دیور مارتا بھی ہے، میرے شوہر کو سب پتہ ہے مگر وہ اپنے بھائی کو ان حرکتوں سے منع نہیں کرتا، کلرسیداں پولیس نے صدام شیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Over 800 Candidates Appear in Bano Qabil Program Interviews at Alkhidmat Foundation Kallar Syedan
الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں میں بنو قابل پروگرام کے انٹرویوز، 800 سے زائد امیدواران کی شرکت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05، جنوری، 2026ء) –الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں میں بنو قابل پروگرام کے تحت پہلے مرحلے کے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواران کے انٹرویو داراقم سکول کلرسیداں میں ہوئے دو دن جاری رہنے والے انٹرویو میں کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے 800 سے زائد افراد نے حصہ لیا آئی ٹی ماہرین کے زیر نگرانی یہ انٹرویوز لیےگئے جس میں جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر محمد توقیر اعوان سمیت تمام قیادت اور کارکنان اور رضاکاروں نے خدمات سرانجام دیں۔ آئی ٹی ٹیم کی قیادت شجاعت خالد نے کی جس میں مسعود خان بھٹی،ڈاکٹر وقاص خان،صہیب عزیز، وقاص شفیق،ویسام آفتاب،احتشام علی،محمد نعمان، طیبہ حنیف،سیماب جمیل،حمیرا اعوان،نورین اختر،کنزہ طارق،فرح ناز، انیقہ بتول،سمرہ،زیبا ارسلان،کرن سفیر نے ان کی معاونت کی۔
I Never Compromised on My Principles, Let Performance Speak: MNA Engineer Qamar-ul-Islam Raja
اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، الزامات کا جواب کارکردگی سے دیا: ایم این اے انجینئر قمر الاسلام راجہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05، جنوری، 2026ء) –کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی سفر میں کبھی بھی اپنے بنائے ہوئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا مگر کسی دوسرے پر اعتراض سے بھی ہمیشہ اجتناب کیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سنگین الزامات کا بھی نہ صرف خود کبھی جواب نہیں دیا بلکہ اپنے ساتھ چلنے والوں کو بھی اس کی اجازت نہ دی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو یہ وقت کا ضیاع ہے اور دوسرا یہ لوگوں کے شعور پر شک کا بھی اظہار ہے۔ غیر ضروری تنازعات اور شو بازیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کوشش کی کہ ایک ایک لمحہ اپنے حلقے اور ضلع کے عوام کی بہتری پر خرچ کروں اور اس میں کہاں تک کامیاب ہوا اس کا فیصلہ حلقہ کے لوگوں نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہںوزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کو نافذ کرنے اور حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع راولپنڈی کے تمام مرکزی اور صوبائئ محکموں کے نگران کی حیثیت سے پوری کوشش کی کہ اپنی حکومت،سیاسی جماعت اور ساتھ چلنے والوں کے لئےفخر کا باعث بنوں، مختلف اطراف سے گولہ باری کا جواب بھی کارکردگی سے دینے کی کوشش کی یے لوگ گواہ ہیں کہ وزیر اعلی کی خصوصی مہربانی سے پچھلے ڈیڑھ برس میں این اے 53 میں اتنے منصوبوں کو مکمل کروایا کہ میرے دوستوں نے روزانہ کی بنیاد پر ایک سے زائد منصوبوں کا اپنے اپنے علاقوں میں افتتاح کیا ہماری طرز سیاست میں فرق ہو سکتا ہے مگر دونوں ایم پی ایز میری جماعت اور ٹیم کا حصہ ہیں کسی ناعاقبت اندیش دوست کے غیر ضروری الزامات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہماری کارکردگی کا تقابلی جائزہ ضرور لیں تاکہ انہیں فیصلہ سازی میں آسانی رہے۔
Kallar Syedan Police Seize 25 Rounds of 30-Bore Pistol Ammunition in Malook Village
کلر سیداں: پولیس نے گاؤں ملوک میں دوران گشت 30 بور پستول کی 25 راؤنڈز برآمد کر لیں
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05، جنوری، 2026ء) –کلر سیداں پولیس نے دوران گشت سموٹ کے گاؤں ملوک میں اسران کو روک کر دوران تلاشی اس سے 30 بور پستول کے 25روند برآمد کر لیئے۔
Raja Fazal Hussain Gakhar Passes Away; Funeral Attended by Political and Social Leaders in Dhok Sanghal
راجہ فضل حسین گکھڑ انتقال کر گئے؛ ڈھوک سنگال میں نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی شرکت




