DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: University, Bypass and Kahuta–Rawalpindi Road to Be Constructed Soon: Raja Usama Sarwar

کہوٹہ میں یونیورسٹی، بائی پاس اور پنڈی روڈ کی تعمیر جلد شروع ہو گی: راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 05، جنوری، 2026ء) –وفاقی دفاعی پارلیمانی سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ کہوٹہ میں جلد یونیورسٹی کے قیام، کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد حلقے میں میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گی اور ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جن میں بناہل روڈ پر 40 کروڑ روپے، ڈھوک پلندیا روڈ پر 15 کروڑ، پنڈ بھینسو روڈ پر 12 کروڑ روپے شامل ہیں۔ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے کلر سیداں ٹراما سینٹر اور 15 کروڑ روپے سے اسپورٹس کمپلیکس کلر سیداں قائم کیا جا رہا ہے۔

تحصیل کہوٹہ میں سالگراں روڈ، سویڑی روڈ اور ہیل جمیری روڈ پر 12،12 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ بھلوٹ تا کینتھل بگہار شریف روڈ پر 10 کروڑ روپے کی لاگت آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے کلاہنہ، بملوٹ، ساعی، بٹالہ اور بلوہا کی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں بدتمیزی، بدتہذیبی اور گالی کلچر کو فروغ دیا ہے اور اب اس کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ خطاب تحصیل کہوٹہ کے گاؤں جنڈی میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر ایک جلسے سے کیا گیا جس کا اہتمام سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی اور کوآرڈینیٹر ایم این اے راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کیا تھا۔ جلسے میں سردار حسن اورنگزیب، بیرسٹر احمد صغیر راجہ، شارق ستی، ڈاکٹر عارف قریشی، عبدالقدوس عباسی، چیئرمین سجاد ستی، راجہ عامر مظہر اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی۔راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی آمد پر کارکنوں نے نعرے لگائے اور گل پاشی بھی کی۔

Kahuta: (Pothwar.com— Imran Zamir | January 5, 2026)
Federal Parliamentary Secretary for Defence and Member of National Assembly Raja Usama Sarwar, along with Member of Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed, announced that construction work on a university, Kahuta Bypass, and Kahuta–Rawalpindi Road will begin soon. They said that Punjab Chief Minister Maryam Nawaz will soon announce mega development projects in the constituency and address a large public gathering.

They stated that billions of rupees are being spent on development projects in the region, including Rs 4 billion for Banahal Road, Rs 1.5 billion for Dhok Plandiya Road, and Rs 1.2 billion for Pand Bhainsu Road. A trauma center in Kallar Syedan is being established at a cost of Rs 4 billion, while a sports complex worth Rs 1.5 billion is also under construction.

In Tehsil Kahuta, Salgaran Road, Swiri Road, and Hill Jameeri Road are being developed at a cost of Rs 1.2 billion each, while Rs 1 billion is allocated for the Bhalot to Kanthal Baghair Sharif Road. Additionally, roads in Kalana, Bimlot, Saai, Batala, and Baloha are being constructed at a total cost of Rs 4 billion.

Criticizing Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), the leaders said the party promoted abusive and unethical politics, adding that its political role has now ended. They emphasized that under the leadership of Nawaz Sharif, Shehbaz Sharif, and Maryam Nawaz, Pakistan and Punjab are moving steadily towards progress and development.

The statements were made during a public gathering held on the inauguration of a road in Jandi village, Tehsil Kahuta. The event was organized by former Chairman Raja Zafar Baghairvi and MNA Coordinator Raja Yasir Akhtar Advocate, Supreme Court. Several PML-N leaders, workers, and supporters from across the tehsil attended the gathering.

Party workers warmly welcomed the leaders with slogans and showered flower petals on their arrival.

کہوٹہ: بھورہ حیال رکھ آبادی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

Major Anti-Encroachment Operation in Bhora Hiyal, Kahuta; Illegal Constructions Demolished

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 05 جنوری 2026ء)تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال رکھ آبادی میں پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ ظفر نے خود کی۔

آپریشن کے دوران سرکاری و عوامی زمین پر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔ کارروائی کے موقع پر محکمہ مال کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کا عملہ بھی موجود رہا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ ظفر نے کہا کہ سرکاری یا عوامی زمین پر کسی قسم کا ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور سرکاری زمینوں کو واگزار کروا کر عوامی مفاد میں استعمال میں لایا جائے گا۔

11-Year-Old Girl Allegedly Sexually Assaulted in Kahuta; Woman Among Three Accused Arrested

محلہ گرڈ اسٹیشن میں 11 سالہ معصوم بچی کو مبینہ طورپر زیادتی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 05، جنوری، 2026ء) – کہوٹہ کے علاقے محلہ گرڈ اسٹیشن میں 11 سالہ معصوم بچی کو مبینہ طورپر زیادتی اور فحاشی کے دھندے میں دھکیل دیا گیا۔ خاتون سمیت تین ملزمان غلام مجتبیٰ، پرویز علی، وقار گرفتار۔ایس پی صدر راولپنڈی انعم شیر اورایس پی انوسٹیگیشن راولپنڈی طارق محبوب کہوٹہ پہنچ گئے۔سی پی او راولپنڈی سید خا لد ہمدانی کا نوٹس۔

ڈی ایس پی کہوٹہ وقار عظیم اور ایس ایچ او
تھانہ کہوٹہ عامر خان نے بتایا کہ تھانہ کہوٹہ میں زیر دفعہ376iiiت پ کے تحت نور فاطمہ دختر انصر جاوید ساکن جنگ روڈ فیصل آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ بچی زیر حراست خاتون کے گھر میں رہتی تھی۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل مکمل جبکہ سنیئر افسران نے مقدمہ تفتیش کی براہراست نگرانی کر رہے ہیں۔

ڈی این اے ٹیسٹ کے لیئے متاثرہ بچی پولیس کے ہمراہ لاہور روانہ۔ واقعے نے علاقہ مکینوں اور انسانی حقوق کے اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ متاثرہ بچی کی مدعیت میں خاتون سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ عوامی حلقے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

PP-6 MPA Bilal Yamin Satti Visits Kahuta, Offers Condolences and Highlights Development Projects

ایم پی اے پی پی 6 بلال یامین ستی کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ، تعزیت اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 05، جنوری، 2026ء) – ایم پی اے حلقہ پی پی 6 بلال یامین ستی نے تحصیل کہوٹہ کا دورہ کیا اور حلقہ میں وفات پانے والے افراد کے گھروں جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے نمبر دار راجہ خالد پرویز کی دعائے قل میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور سنیئر منسٹر مریم اورنگزیب کی وساطت سے حلقہ میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں۔ کوٹلی ستیاں اور مری میں ترقیاتی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات ہماری کارکردگی کا ثبوت ہیں۔

بلال یامین ستی نے دورہ کہوٹہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طاہر ارشاد ستی کے ہمراہ اخباری نمائندوں، شہریوں اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مشن حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت ہے۔

Former MPA Colonel (R) Shabbir Awan Visits Kahuta, Offers Condolences on Local Losses

سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ، وفات پانے والوں کے گھروں جا کر فاتحہ

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 05، جنوری، 2026ء) – سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان نے صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی اور پی ٹی آئی رہنما عدیل افضل کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے ٹھنڈا پانی میں سابق کونسلر مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ کے چچا اور لطیف بھٹی کے والد کے گھروں جا کر فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ کہوٹہ شہر میں نمبر دار راجہ خالد پرویز کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی۔
دورے کے دوران مقامی رہنماؤں اور اہل علاقہ نے سابق ایم پی اے اور ان کے ہمراہ رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. کہوٹے وچ جونوسٹی بنن لگی تے پڑھاسن کی؟ میں جونوسٹی گشساں۔میں یونیوسٹی اشناں گشنا ریاں۔ھے لوھڑا ستوڈنٹ آ۔ھو باوا پرفیسر آ۔ اج مال ڈنگر جونوسٹی وچ بڑی آیا تے گاواں جاتکاں نیاں ساٰنمنٹاں کھاٰئ چھوڑیاں۔ کنوکیشن نہ ھوسی جے ڈگریاں بکریاں کھاٰ چھوڑیاں۔ امتھیان ملتوی ھوٰ گے جے پرچیاں ناں بنڈل گدڑاں چاٰ ئ کھڑیا۔ سٹوڈنٹ خوفزدہ ھوٰ ئ گے جے ھوسٹل وچ باھرلے بڑی آۓ۔۔۔جونوسٹی داخلہ کھنو ووۓ بوں شغل آ۔۔۔پہاڑیو بس داخلے نی تریکا ناں انتجار کرو۔

Back to top button