DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Four Motorcyclists Injured in Traffic Accident on Dhuangali Road
کلر سیداں دھانگلی روڈ پر حادثہ، چار موٹر سائیکل سوار زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04، جنوری، 2026ء) –کلر سیداں دھانگلی روڈ پر حادثہ چار موٹر سائیکل سوار زخمی،حادثی بنج چوک کنوھا میں پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ راشد، 24 سالہ ساجد سکنائے ڈڈیال آزاد کشمیر ،28 سالہ ممتازاور 40 سالہ فیصل شہزاد شامل ہیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کے بازو اور ٹانگیں فریکچر ہو گئیں جبکہ ایک کا جبڑا ٹوٹ کیا جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر سجاد قریشی، بیٹ انچار ج عادل منیر موقع پر پہنچ گئے عینی شائدین کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے بعد ازاں سٹی ٹریفک وارڈنز کلر سیداں نے تعاقب کر کے قابو کر تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ٹریفک وارڈنز کے مطابق کار ڈرائیور کا نام مسٹر صبا اسلم سکنہ میر پور (آزاد کشمیر ) بتایا جاتا ہے۔





