لندن (پوٹھوار ڈاٹ کوم — محمد نصیر راجہ | 04 جنوری 2026)
برطانیہ کے شہر بلیک برن میں قائم نئی مسجدِ ولی نے نئے سال کے دن پہلی مرتبہ نمازیوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔ یہ مسجد حالیہ دہائیوں میں علاقے کی سب سے بڑی اور مہنگی مسجدی منصوبوں میں شمار کی جاتی ہے، جس کی منصوبہ بندی کا آغاز پانچ سال قبل عصہ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس فاؤنڈیشن کی بنیاد بلیک برن کی معروف کاروباری شخصیت اور ای جی گروپ کے بانی بھائیوں محسن عصہ اور زبیر عصہ نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر رکھی تھی۔
پریسٹن نیو روڈ پر واقع اس مسجد کا نام مرحوم ولی عصہ کی یاد میں رکھا گیا ہے، جو محسن اور زبیر عصہ کے والد تھے۔ مسجد کا افتتاح ماہِ رمضان المبارک سے چند ہفتے قبل کیا گیا ہے، جو اس سال فروری کے وسط میں شروع ہو رہا ہے۔
مسجد میں پہلی نماز کی ادائیگی کے موقع پر بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ یہ نماز بدھ 31 دسمبر کو دوپہر کے بعد ادا کی گئی، جس میں آئمہ کرام نے خصوصی بیانات بھی دیے۔ اس سے قبل دن کے اوقات میں مقامی خواتین کو بھی مسجد کے اندرونی حصے اور نماز ہال دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
یکم جنوری کو اسی مسجد میں پہلا نکاح منعقد ہوا، جو عصہ خاندان کے ایک رکن کا تھا، یوں مسجد نے مذہبی و سماجی سرگرمیوں کا عملی آغاز بھی کر دیا۔
مسجدِ ولی میں ایک وقت میں ایک ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے، جبکہ 180 سے زائد گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مسجد میں بچوں کے لیے کریچ، خواتین کے لیے علیحدہ مخصوص جگہ اور جدید سہولیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد کو ماحول دوست بنانے کے لیے چھت پر سولر پینلز نصب کیے گئے ہیں، جو بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
مسجدِ ولی کو علاقے میں مذہبی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز قرار دیا جا رہا ہے، جو آنے والے دنوں میں مسلم کمیونٹی کے لیے روحانی و سماجی رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔
London (Pothwar.com — Mohammad Naseer Raja | 04 January 2026):The new Masjid E Vali in Blackburn has welcomed worshippers through its doors for the first time after opening on New Year’s Day.
One of the region’s biggest and most expensive mosque projects in recent decades, the building opened five years after plans were first unveiled by the Issa Foundation, which was established by Blackburn’s EG Group founder brothers Mohsin and Zuber Issa and their family.
The mosque, based in Preston New Road, has been named in memory of their father, Vali Issa and has opened just weeks ahead of the holy month of Ramadan, which begins this year in mid-February.
Huge crowds turned out for the first prayers at the mosque, which took place mid-afternoon on Wednesday, December 31, with special talks by imams.
Earlier in the day, local women also had the opportunity to have a first look inside the prayer hall.
The following day, January 1, the first wedding ceremony (Nikkah) took place at the venue, for a member of the Issa family.
The mosque can hold more than 1,000 worshippers, and has parking for more than 180 cars. It has a creche, a dedicated women’s only space and is powered by solar panels installed on the roof.