DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Concrete Work on Daultala–Gujar Khan via Sukho Road Causes Temporary Traffic Disruption
دولتالہ تا گوجرخان براستہ سکھو سڑک پر کنکریٹ کا کام جاری، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم — 04 جنوری 2026)
دولتالہ تا گوجرخان براستہ سکھو سڑک پر کنکریٹ ڈالنے کا کام جاری ہے، جس کے باعث مغل چوک سکھو سے قبرستان تک ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر ہو رہی ہے۔ متعلقہ حکام اور مقامی نمائندوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ تین سے چار دن کے دوران متبادل راستے اختیار کریں تاکہ تعمیراتی کام بروقت اور بہتر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے اس سڑک پر روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات، ٹریفک جام اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بعض مقامات پر مسافروں اور کام میں مصروف مزدوروں کے درمیان تلخ کلامی اور معمولی جھگڑوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن کی بنیادی وجہ سفری دشواری اور بے چینی بتائی جا رہی ہے۔
علاقے کے معززین اور سماجی نمائندوں نے عوام سے صبر و تحمل اور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سڑک ہم سب کی مشترکہ ملکیت ہے جبکہ اس پر کام کرنے والے مزدور علاقے کے مہمان ہیں جو عوام کی سہولت کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ امن و سکون کا مظاہرہ کریں، غیر ضروری بحث و تکرار سے گریز کریں اور مزدوروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ منصوبہ محفوظ اور مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے۔ کام کی تکمیل کے بعد یہ کنکریٹ سڑک سفری سہولتوں میں نمایاں بہتری، محفوظ آمد و رفت اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرے گی۔
حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور عوام سے اس اہم ترقیاتی منصوبے کی کامیابی کے لیے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
Gujar Khan (Pothwar.com — January 04, 2026): Concrete laying work is currently in progress on the Daultala–Gujar Khan via Sukho Road, particularly from Mughal Chowk Sukho to the graveyard, causing temporary disruption to traffic flow. Authorities and local representatives have advised commuters to use alternative routes for the next three to four days to avoid inconvenience and ensure smooth execution of the development work.
Due to the ongoing construction activity, daily travellers on the Daultala–Gujar Khan road are facing significant travel difficulties, including traffic congestion and delays. Reports have also emerged of verbal altercations and minor disputes between commuters and labourers working at the site, largely stemming from frustration caused by travel disruptions.
Local elders and community representatives have appealed to the residents to show patience and cooperation during this period. They emphasised that the road belongs to the public and the laborers working on the project are guests of the area who are striving to improve infrastructure for the benefit of everyone.
Residents have been urged to maintain a peaceful attitude, avoid unnecessary arguments, and extend full cooperation to the workforce so that the project can be completed safely and within the stipulated time. Once completed, the concrete road is expected to significantly improve travel conditions, enhance safety, and provide long-term relief to commuters in the region.
Authorities have reiterated their commitment to completing the work at the earliest and have requested the public’s continued support for the successful completion of this important development project.
Body of Young Man Found Near Bucha Stop on GT Road, Murder Case Registered
مندرہ: بُچہ سٹاپ جی ٹی روڈ کے قریب نوجوان کی لاش برآمد، قتل کا مقدمہ درج
گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم — 04 جنوری 2026)
مندرہ کے علاقے بُچہ سٹاپ، جی ٹی روڈ کے قریب ایک نوجوان کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مندرہ پولیس نے ڈی ایف سی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مقتول کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایف سی مندرہ شکیل عزیز نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ سرکاری کام کے سلسلے میں گل پیڑہ جا رہے تھے کہ بُچہ سٹاپ کی جانب گوجرخان کے قریب سڑک کنارے لوگوں کا ہجوم دیکھا۔ قریب جا کر معلوم ہوا کہ سڑک کے بائیں جانب ایک نامعلوم نوجوان کی لاش مختلف چادروں میں لپٹی ہوئی پڑی ہے، جس کے سر اور چہرے سے خون بہہ رہا تھا۔
ابتدائی شواہد کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان کو قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی۔ اطلاع ملنے پر مندرہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، شواہد کو محفوظ کیا اور لاش کی تلاشی کے دوران مقتول کی جیب سے ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا۔
برآمد ہونے والے شناختی کارڈ کے مطابق مقتول کی شناخت ازان سیف اللہ ولد محمد صادق، سکنہ فلیٹ نمبر 13/1، اسٹریٹ نمبر 17، بند روڈ، محلہ امین پارک عقب فردوس ملز لاہور کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ضابطے کی ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا ہے، جبکہ مقتول کے اہل خانہ سے رابطے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Peer Saddam Mohsin Club Wins Second Semi-Final of December Volleyball Tournament
بیول: دسمبر والی بال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پیر صدام محسن کلب فاتح

بیول/گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , راجہ طارق ایوب| 04 جنوری، 2026):بیول دسمبر والی بال شوٹنگ ٹورنامنٹ کا آج دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا جو پیر صدام محسن کلب نے جیت لیا۔دوسرا سیمی فائنل پیر صدام محسن کلب اور قاسم نیدا کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ بڑی آسانی سے پیر صدام کلب نے جیت لیا۔پیر صدام کلب کے کھلاڑی کی مونیم تاج مونی نے بہت اچھا کھیل کھیلا۔پہلے سیمی فائنل کی نسبت دوسرے سیمی فائنل میں عوام کی تعداد بہت کم تھی۔اس ٹورنا منٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا جو کہ انجم کلب اور پیر صدام کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔




