روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04 جنوری، 2026ء)—راولپنڈی پولیس خدمت مراکز کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ، سال 2025 میں مجموعی طور پر راولپنڈی میں 13 لاکھ 24 ہزار 100 افراد نے خدمت مرکز سہولیات حاصل کیں، خدمت مراکز کی سہولیات کے حوالے سے شہریوں کا 100 فیصد مثبت فیڈ بیک، راولپنڈی خدمت مراکز سے سال 2025 میں 75 ہزار 144 افراد نے پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 90ہزار 994 افراد نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کی سہولت حاصل کی،خدمت مراکز سے 2 لاکھ 51 ہزار 02 افراد نے نئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، خدمت مراکز سے2 لاکھ 57 ہزار 598 افراد نے لرنرز ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، خدمت مراکز سے1 لاکھ 51 ہزار 507 افراد نے لرنرز ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی،3 ہزار 221 افراد نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 6 ہزار 585 افراد نے دیگر اضلاع کے لائسنس کی تجدید کروائی،1ہزار 884 افراد نے ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 2017 افراد نے ایف آئی آر کی کاپی جبکہ 630 افراد نے گمشدگی رپورٹ درج کروائی، 615 افراد نے کرایہ داری و ملازمین کی رجسٹریشن کروائی، راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز لیاقت باغ کے ساتھ ساتھ 10 دیگر خدمت مراکز بھی کام کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لئے خدمت مراکز سے بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تھانوں کے ساتھ خدمت مراکز سے بھی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | January 4, 2026)
The Rawalpindi Police has released its performance report of Khidmat Markaz (Service Centres) for the year 2025, highlighting remarkable public outreach and service delivery. According to the report, a total of 1,324,100 citizens benefited from various facilities provided by Khidmat Markaz across Rawalpindi during the year, with 100 percent positive public feedback regarding the services.
During 2025, 75,144 citizens obtained police character certificates, while 90,994 individuals availed general police verification services. The report further stated that 251,002 citizens received new driving licenses, whereas 257,598 people obtained learner driving licenses. Additionally, 151,507 citizens renewed their learner’s licenses.
The service centres also issued 3,221 international driving licenses, renewed 6,585 driving licenses from other districts, and provided 1,884 duplicate driving licenses. Moreover, 2,017 citizens received copies of FIRs, 630 people registered missing person reports, and 615 individuals completed tenant and employee registration services.
Rawalpindi currently has a state-of-the-art Khidmat Markaz at Liaquat Bagh, along with 10 other operational service centres across the district. According to officials, these centres are working in line with the vision of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif and Inspector General of Police Punjab to ensure maximum convenience for citizens.
City Police Officer Syed Khalid Hamdani stated that excellent service delivery remains the top priority, adding that alongside police stations, Khidmat Markaz are playing a vital role in providing efficient and citizen-friendly services.
Rest of the day news….
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04 جنوری، 2026ء)—رتہ امرال پولیس کی فوری کارروائی، اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق میرے شوہر نے مجھ پر تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مجھے کمرے میں بند رکھا، رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین،بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04 جنوری، 2026ء)—تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں دو روز قبل درج کیا جا چکا ہے، نعش کا پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے، موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم تمام زاویوں پر تحقیقات جاری، سییشل ٹیمز تشکیل دے کر نامزد ملزمان کے گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں، مقدمہ کی تفتیش سئنیر افسران کے زیر نگرانی عمل میں لائی جا رہی ہے، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04 جنوری، 2026ء)—تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی نازیبا وڈیو بنانے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی نازیبا وڈیو بنانے والے شخص کو کوگرفتار کر لیا، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس ایچ او کینٹ نور العین نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ خواتین،بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04 جنوری، 2026ء)—صدر واہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار،600 پتنگیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سپلائرکو گرفتارکرلیا، زیر حراست پتنگ سپلائر سے 600 پتنگیں برآمدہوئیں، زیر حراست فردکے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کاکہناتھاکہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04 جنوری، 2026ء)— تھانہ مندرہ پولیس کی کارروائی، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 4 افراد گرفتار، داؤ پر لگی رقم 50 ہزار 350 روپے،3 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 4 افرادکو گرفتارکرلیا، زیر حراست افراد سے داؤ پر لگی رقم 50 ہزار 350 روپے،3موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے، تھانہ مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04 جنوری، 2026ء)— راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،03افراد کوحراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر01 کلو 560 گرام چرس برآمد کی،دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر20لیٹر شراب برآمدکی،روات پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر07لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04 جنوری، 2026ء)—راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں،08 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے 04 افراد کو حراست میں لے کراسلحہ معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن،گوجرخان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔