DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Body of Another Child Recovered 23 Days After Azaad Pattan Hiace Tragedy
آزاد پتن ہائی ایس حادثہ: 23 روز بعد ایک اور بچے کی لاش برآمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جنوری2026)
آزاد پتن ہائی ایس حاد ثہ ہمیں دریا میں گرنے والے مسافروں میں سے ایک اور بچے کی نعش 23 روز بعدمل گی،ریسکو عملے نے نعش کو نکالاشناخت عامر لیاقت کے نام سے ہوئی، آزاد پتن میں ہائی ایس دریا برد ہونے کے المناک واقعے کو 23 روز گزر چکے ہیں، تاہم حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ آج اسی حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک اور بدنصیب مسافر عامر لیاقت کی نعش آزاد پتن گراری پل کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔یاد رہے کہ یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب آزاد پتن کے مقام پر ایک ہائی ایس گاڑی دریا میں جا گری تھی، جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کا شمار اُن افراد میں ہوتا ہے جن کی نعشیں فوری طور پر نہیں مل سکیں۔ آج ان کی نعش کی شناخت کے بعد ورثاء کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے شدید غم و اندوہ کے عالم میں میت کو وصول کیا۔لواحقین اور علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے آزاد پتن جیسے حساس مقامات پر سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں، اور دریا کنارے مناسب رکاوٹیں و نشاندہی کی جائے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua — January 4, 2026)
Another victim of the tragic Hiace accident at Azaad Pattan has been recovered after 23 days. Rescue teams on Saturday retrieved the body of a child from the river near the Garari Bridge area. The deceased was later identified as Aamir Liaquat.
The heartbreaking incident occurred when a Hiace vehicle plunged into the river at Azaad Pattan, resulting in the loss of several precious lives while a number of passengers were reported missing. Although many victims were recovered in the initial days, search operations for the remaining missing persons have continued.
According to rescue sources, Aamir Liaquat was among those whose bodies could not be found immediately after the accident. Following the recovery and identification of the body, the bereaved family was informed and received the body amid scenes of profound grief.
Local residents and relatives of the victims have urged the government to take effective preventive measures at sensitive locations like Azaad Pattan. They demanded improved safety arrangements, proper barriers along riverbanks, and clear warning signs to prevent such tragic incidents in the future and to protect precious human lives.
اسلام سے دوری ذہنی بے سکونی کی بنیادی وجہ ہے، علامہ عطاءالرحمن کا خطبہ جمعہ میں خطاب
Inner Peace Lies in Following Islam, Says Allama Ata-ur-Rehman at Friday Sermon in Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جنوری2026)
جامع مسجد لارنس کالج مری کے خطیب حضرت علامہ عطاء الرحمن نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے زیر صدارت جامع مسجد طیبہ فیض سلطان وپری میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ آج کا انسان شدید ذہنی و قلبی پریشانی کا شکار ہے، حالانکہ موجودہ دور میں سہولیات اور وسائل ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد کے پاس محدود وسائل ہونے کے باوجود وہ مطمئن اور خوشحال زندگی بسر کرتے تھے، جبکہ آج سب کچھ ہونے کے باوجود انسان بے سکونی اور اضطراب میں مبتلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد طیبہ فیض سلطان دھپری کہوٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حضرت علامہ عطاء الرحمن نے کہا کہ اس بے سکونی اور پریشانی کی بنیادی وجہ اسلام اور اللہ تعالی کے احکامات سے دوری ہے۔ آج کا مسلمان ناشکری کا شکار ہو چکا ہے، اس نے اپنے رب سے تعلق کمزور کر لیا ہے اور خود کو مکمل طور پر دنیاوی مصروفیات میں الجھا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی سکون اور قلبی اطمینان صرف اللہ تعالیٰ کی یاد، شکر گزاری اور اس کے احکامات پر عمل کرنے میں ہے۔ اگر مسلمان اپنی زندگی کو قرآن وسنت کے مطابق ڈھال لیں تو معاشرے سے بے چینی، اضطراب اور مایوسی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ نماز، ذکر الٰہی اور اخلاق حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکے۔
Grand Celebrations of Jashn-e-Maulood-e-Kaaba Held in Dera Mushtaq Shah City
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں جشنِ مولودِ کعبہ کی مناسبت سے روح پرور محافل کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جنوری2026)
ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی میں جشن مولود کعبہ کے موقع پرخوبصورت محافل کا انتظام،حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کی شان بیان کیں گی، اس موقع پر علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دور حاضر میں آپؑ کی محبت سے نئی نسلوں کو واقف کروانا چاہیے اور حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کی عظمت و شجاعت و بہادری سے ایمان کو جلا ملتی ہے اور ایک حوصلہ حاصل ہوتا ہے اور مسلمان جب کبھی فتحیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یا علیؑ کے نعروں سے ایک طاقت حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آغوش میں پرورش پانے والے پیدا ہوتے ہی چہرہ مصطفی کو دیکھنے کا شرف اور دنیا میں آتے ہی سب سے پہلے غذا لعاب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو چکنے کا شرف فتح مکہ کے موقع پر کعبۃ اللہ سے بتوں کو اکھاڑ پھینکنے کا شرف نماز عصر کے لیے ڈوبا ہوا سورج پلٹ انا حضرت مولا علیؑ کو یہ اعزاز ہے انہوں نے مزید کہا کہ آپ فاتح خیبر ہیں اور مکے کا مشہور پہلوان کو جو ہے دو ٹکڑے کرنا یہ بھی اپ ہی کو اللہ نے اتنی بلند و بالا نعمتوں سے نوازا ہے بے شمار طاقت رکھنے کے باوجود مزاج میں اتنی عز و انکساری تھی کہ مسجد کو اتے تو اپنے دونوں بازوں کو جھکاتے اور کپکپی طاری ہوتی ہے لوگوں نے پوچھا اے علی تم جب مسجد میں آتے ہو تو انتہائی سے زیادہ اپ کے چہرے پر خوف نظر اتا ہے تو اپ نے فرمایا میں اس بارگاہ خداوند کریم میں حاضر ہو رہا ہوں جو سب کا مالک الملک ہے اس طرح مساجد کا احترام اور اللہ کی کبریائی سے ڈرا کرتے۔
PML-N UC Lehri Delegation Visits Islamabad to Inquire After Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq’s Health
مسلم لیگ ن یوسی لہڑی کے وفد کی اسلام آباد آمد، راجہ محمد ظفر الحق کی عیادت اور خیرسگالی ملاقات




