DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Anjum Club Defeats Tayyab Rashid Club in First Semi-Final of Shooting Volleyball Tournament
بیول دسمبر شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ: پہلے سیمی فائنل میں انجم کلب کی طیب رشید کلب کے خلاف شاندار فتح

بیول/گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , راجہ طارق ایوب| 03 جنوری، 2026): بیول دسمبر شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ، پہلا سیمی فائنل میچ انجم کلب اور طیب رشید کلب کے درمیان ہوا۔عوام کا جم غفیر، والی بال کے شوقین حضرات دور دراز سے ان دونوں ٹیموں کا میچ دیکھنے کے لئے آئے۔شائقین میچ کو ایک شاندار میچ دیکھنے کو ملا۔اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو نقد انعامات کے ساتھ ساتھ کھل کر داد اور نعرہ بازی کرتے رہے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔انجم کلب کے اہم کھلاڑی ولید رضا شاری، عرفان فانی نے اچھا کھیل پیش کیا۔جبکہ طیب کلب سے طیب رشید اور ان کے ساتھی کھلاڑی بھی خوب کھیلے۔تین گیمز ہوئیں جن میں پہلے ایک ایک دونوں کلب نے جیت لیں جبکہ تیسری گیم جمعہ کی نماز کے بعد شروع ہوئی جس میں مخالف ٹیم کو سورج کی روشنی آ نکھوں میں لگنے سے کافی مشکل پیش آ ئی لیکن اچھا کھیل پیش کیا۔تاہم آخر کار سخت مقابلے کے بعد انجم۔کلب نے طیب رشید سے یہ میچ جیت لیا۔انجم کلب کے کھلاڑی عرفان فانی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔عوام نے بہترین کھیل پیش کرنے پر ولید رضا شاری کو نقدی انعامات سے نوازا




