DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London: Former Chairman UC Smot, Haji Chaudhry Muhammad Yaqoob, Passes Away in Slough, UK
حاجی چوہدری محمد یعقوب سابق چیئرمین یونین کونسل سموٹ سلاؤ، برطانیہ میں وفات پا گئے

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، 11 مارچ 2025) – حاجی چوہدری محمد یعقوب، سابق چیئرمین یونین کونسل (UC) سموٹ، تقدیر الٰہی سے سلاؤ، برطانیہ میں وفات پا گئے۔ ان کی وفات کی خبر سن کر نہ صرف ان کے خاندان اور قریبی عزیزوں میں غم کی لہر دوڑ گئی بلکہ برطانیہ اور پاکستان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی گہرے رنج و الم میں مبتلا ہو گئی۔
حاجی چوہدری محمد یعقوب ایک معزز سیاسی اور سماجی شخصیت تھے، جو اپنے دورِ قیادت میں عوامی خدمت اور فلاحی کاموں کے لیے مشہور تھے۔ وہ چوہدری مسعود احمد (ڈھوک بابا فیض بخش، سموٹ) کے والد، حاجی مختار احمد اور چوہدری شفیق احمد کے چچا زاد بھائی، چوہدری محمد طارق کے چچا، اور چوہدری ظہیر احمد و چوہدری ظہور احمد کے ماموں تھے۔
ان کی وفات خاندان اور برادری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد، سلاؤ میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
ان کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے ان کے آبائی گاؤں ڈھوک بابا فیض بخش، سموٹ لے جایا جائے گا، جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔




