DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Wave of Burglaries Sparks Concern in Kallar Syedan

کلر سیداں میں چوری کی وارداتوں کی لہر، شہری پریشان

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 28جنوری 2025ء)— ظہیر اختر سکنہ سہوٹ بدہال نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا چھوٹا بھائی فرانس میں مقیم ہے جس کا مکان ایک ہفتہ سے بند ہے ۔گزشتہ روز گزشتہ روز صبح جا کر دیکھا تو گھر کے دروازے کھلے ہوے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ تین عدد طلائی چوڑیاں،دو کڑے، ایک عدد انگوٹھی،چیک بک، شناختی کارڈ، بچوں کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپیاں،پراپرٹی کے کاغذات چوری کر لیے گئے ہیں۔ ادھر عمران سکنہ موہڑہ لنگڑیال چوآ خالصہ نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی بیرون ملک ہوتا ہے جس کی وجہ سے گھر کی دیکھ بال ہماری والدہ کرتی ہیں جو دن کے وقت ادھر اور رات کو میرے گھر آ جاتی ہیں۔ گزشتہ روز والدہ گھر گئیں تو دیکھا کہ کمروں کے تالے ٹوٹے ہوے اور سامان بکھرا ہوا تھا۔ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزمان 36 انچ کی دو عدد ایل سی ڈیز،دو عدد جوسر مشینیں، دو عدد استریان، تین عدد بڑے کمبل، دو عددبکسے جن میں بیس عدد ان سلے کپڑے ، دو عدد بیڈ شیٹس اور دیگر سامان سمیٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ ادھر جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآ خالصہ سے نامعلوم ملزمان مسجد کے پڑے گلے پر ہاتھ صاف کر گئے ۔ مسجد کے مہتمم طاہر محمود بھٹی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں فجر کے وقت نماز پڑھنے مسجد میں گیا تو مسجد سے گلا غائب تھا جو بعد ازاں مسجد کے ساتھ متصل قبرستان/خانقاہ سے ملا۔ ایک اندازے کے مطابق گلے میں بیس سے پچیس ہزار روپے کی بندے کی رقم موجود تھی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 28 January 2025) – A recent surge in burglaries in the Kallar Syedan area has left residents alarmed and demanding swift action from authorities.

Zaheer Akhtar, a resident of Sahot Badhal, filed a report stating that his younger brother, who resides in France, owns a house that has been locked for a week. Upon visiting the property yesterday morning, he discovered that the doors were open and belongings were scattered across the house. After inspection, it was found that three gold bangles, two bracelets, a ring, a chequebook, a national ID card, photocopies of children’s passports, and property documents had been stolen.

In another incident, Imran, a resident of Mohra Langrial Choa Khalsa, informed the police that his brother, also living abroad, owns a house maintained by their mother. She typically stays at the house during the day and spends nights at Imran’s residence. Upon visiting the house yesterday, she found the locks broken and the rooms ransacked. The thieves had made off with two 36-inch LCD TVs, two juicers, two irons, three large blankets, two trunks containing 20 unstitched garments, two bedsheets, and other household items.

Meanwhile, in Jamia Masjid Siddiq-e-Akbar, located in Mohalla Akbari Choa Khalsa, unknown culprits stole the mosque’s donation box. The mosque’s caretaker, Tahir Mehmood Bhatti, reported that during the Fajr prayers, he noticed the donation box missing. It was later found in a cemetery adjacent to the mosque, emptied of its contents. An estimated sum of Rs. 20,000 to Rs. 25,000 in donations had been stolen.

Residents have expressed deep concern over the growing incidents of theft and have urged the police to take immediate measures to ensure the safety of their homes and public spaces.

کم یونٹس بجلی استعمال کرنے والے کو ذیادہ اور کم یونٹس استعمال کرنے والے کو زیادہ بل ارسال کیا گیا

Those who used fewer units of electricity were billed more, and those who used more units were billed less

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 28جنوری 2025ء)—ائیسکو کی ریڈنگ کا معیار کیا ہے اس کو جانچنے کا کوئی پیمانہ ہی نہیں کلرسیداں میں دو گھروں کو ایک ساتھ بل ملے جس کی استعمال شدہ یونٹیں کم ہیں اس کا بل ذیادہ ہے اور جس کی یونٹیں ذیادہ ہیں اس کا بل کم ہے کلر سگوال میں رھائش پزیر ریٹائرڈ مدرس محمد تاج نے اپنے گھریلو میٹر پر پورے ماہ میں 128 یونٹس بجلی استعمال کی جس پر انہیں 5146 روپے کا بل بھیجا گیا جبکہ ملحقہ گھر میں سعدیہ تاج کے نام سے میٹر نصب ہے جسے 182 یونٹس بجلی استعمال کرنے پر انہیں 3936 روپے کا بل دیا گیا ہے۔اس طرح کم یونٹس بجلی استعمال کرنے والے کو ذیادہ اور کم یونٹس استعمال کرنے والے کو زیادہ بل ارسال کیا گیا ہے۔

چوہدری محمد یونس منہاس نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے المصطفی آئی ٹرسٹ کے تعاون سے دو روزہ سالانہ فری آئی کیمپ یکم دو فروری کو ڈہوک منیاندہ میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے

Chaudhry Muhammad Younis Minhas has decided to organize a two-day annual free eye camp

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 28جنوری 2025ء)—برطانیہ کے شہر کوونٹری میں مقیم چوہدری محمد یونس منہاس نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے المصطفی آئی ٹرسٹ کے تعاون سے دو روزہ سالانہ فری آئی کیمپ یکم دو فروری کو ڈہوک منیاندہ میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ماہر معالجین کی نگرانی میں سفید موتیا کی تشخیص،اپریشن، لینز اور چشموں کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مقامی صحافی حکیم قیصر اقبال ادریسی کے والد محترم مظہر حسین انتقال کر گئے

Local journalist Hakeem Qaiser Iqbal Idrisi’s father, Mazhar Hussain, passed away.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 28جنوری 2025ء)—مقامی صحافی حکیم قیصر اقبال ادریسی کے والد محترم مظہر حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز منگل دن ایک بجے گورنمنٹ سیکنڈری سکول ڈیرہ خالصہ کی گراؤنڈ پر ادا کی جائے گی۔

چوہدری وسیم الطاف کو موہڑہ کھرٹانہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Chaudhry Waseem Altaf was laid to rest in Mohra Khartana

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 28جنوری 2025ء)—ریٹائرڈ مدرس چوہدری تصور حسین کے بھتیجے چوہدری وسیم الطاف کو موہڑہ کھرٹانہ میں سپرد خاک کر دیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،بیرسٹر شاہ رخ پرویز،راجہ افتاب حسین،محمد زبیر کیانی،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،احسان الحق قریشی،چوہدری نعیم بنارس،خضرالرحمان،ڈاکٹر ظہیر حسین،قاضی حماد یاسر،ڈاکٹر محمد اظہر،ماسٹر ظہیر پھڈیال،نعمان ظفر،چوہدری عبدالوحید،ماسٹر محمد نجیب،خان عثمان،نعمان ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 28جنوری 2025ء)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،شیخ ساجد الرحمان،محمد شبیر کیانی،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،بابو محمد عجائب،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،جبران صفدر کیانی،حق نواز آرائیں،راجہ عامر اور دیگر نے سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی کی جوانسال بھتیجی اور فواد بھٹی کی بحرین میں مقیم چارٹر اکاونٹنٹ بیٹی کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button