روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، اگست، 2024ء 07؍صفر المظفر 1446ھ) –سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات مشکوک اور حکومت غیر نمائندہ ہے، صاحبان اختیار و اقتدار مل بیٹھ کر راستہ نکالیں۔ کراچی میں احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف، چیف جسٹس اور وہ چند لوگ بیٹھ کر فیصلہ کریں جو پہلے حکومتیں چلا چکے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عام حالات میں نیا الیکشن مسئلے کا ایک حل ہوتا ہے مگر آج نئے الیکشن سے بھی حل نہیں نکل سکتا۔نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس واپس لے لیا-دوسری جانب نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس واپس لے لیا۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب حکام کی شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ریفرنس واپسی کی درخواست پر عدالت میں دلائل پیش کیے۔عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔
Rawat (Pothohar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 13, 2024) – Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has raised doubts about the credibility of the recent elections, labeling the government as unrepresentative. Speaking outside the Accountability Court in Karachi, Abbasi urged key figures, including the Army Chief, Chief Justice, and experienced former leaders, to come together and find a way forward for the country.
Abbasi emphasized that while holding new elections is often a solution in normal circumstances, it might not be the answer to the current crisis. His remarks came as the National Accountability Bureau (NAB) withdrew a reference against him regarding illegal appointments in Pakistan State Oil (PSO).
The Accountability Court in Karachi heard NAB’s request to withdraw the reference. Former Prime Minister Abbasi appeared before the court as Deputy Prosecutor General NAB presented arguments in favor of withdrawing the case. The court accepted NAB’s request, ordering the reference to be returned to the NAB Chairman.